27/07/2026
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
آخر کب تک ہم خاموش رہیں گے
ہمارا گاؤں گزشتہ ایک ماہ سے بجلی سے محروم ہے۔ پینے کے صاف پانی کے لیے ہمارے تینوں ٹیوب ویل خراب پڑے ہیں اور آج ہماری مائیں، بہنیں اور بیٹیاں شدید گرمی میں ایک ایک بوند پانی کے لیے 1 سے 2 کلومیٹر پیدل چلنے پر مجبور ہیں۔ کیا اس سے بڑی بے بسی کوئی اور ہو سکتی ہے
ہمارا ہسپتال صرف نام کا ہسپتال رہ گیا ہے۔ بنیادی علاج کی سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں، اور بیمار لوگ مایوس ہو کر واپس لوٹ جاتے ہیں
دوسری طرف خبریں آ رہی ہیں کہ چمبئی روڈ اور سورگل روڈ کو ملانے کے منصوبے پر توجہ دی جا رہی ہے جبکہ کمرڈھنڈ کے لوگ آج بھی پانی، بجلی اور علاج جیسی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔
ہم سڑکوں کے مخالف نہیں، لیکن سب سے پہلے ہمارے بنیادی حقوق پورے کیے جائیں
آج اگر ہم متحد نہ ہوئے تو کل ہماری آنے والی نسلیں ہم سے سوال کریں گی کہ جب ہمارا گاؤں اندھیرے میں ڈوبا ہوا تھا، پانی کی ایک ایک بوند کے لیے ہماری مائیں اور بہنیں دربدر تھیں، اور مریض علاج سے محروم تھے، تب ہم خاموش کیوں رہے
آئیں ذاتی اختلافات بھلا دیں، ایک آواز بن جائیں، اور پرامن انداز میں اپنے جائز حقوق کا مطالبہ کریں۔
یاد رکھیں! خاموش قومیں اپنے حقوق کھو دیتی ہیں جبکہ متحد قومیں اپنی تقدیر بدل دیتی ہیں
اللہ تعالیٰ ہمارے گاؤں کمرڈھنڈ کے حالات بہتر فرمائے اور ہمیں اپنے حق کے لیے متحد رہنے کی توفیق عطا فرمائے آمین
نوٹ اس وقت کوہاٹ کے ہر گاوں میں ترقیاتی کام ہو رہیں لیکن ہم خرگوش کی نیند سوئے ہوئے ہیں
تنظیم راہ انسانیت کمرڈھنڈ
Kamardhand کمرڈھنڈ مدرسہ حنفیہ تعلیم القرآن بماں کمرڈھنڈ Beautiful Kamardhand Shuhada of Kamar Dhand, Kohat Islamia Public School Kamar Dhand Kohat