01/04/2025
آئیں اس بچے کے ورثاء تلاش کریں۔۔۔!!!
یہ بچہ پانچ سالوں سے اپنے خاندان سے بچھڑا ہوا ہے۔ تین یا چار سال کی عمر میں بچھڑ گیا تھا۔
بچہ اپنا نام شانی بتاتا ہے اور والد کا نام یاد نہیں۔
(شاید) صادق آباد سے تقریبا 5 سال پہلے اپنے والد سے ماسک بیچتے ہوئے بازار میں جدا ہو گیا تھا۔
شانی کو اتنا یاد ہے کہ ایک اونچی سی بلڈنگ میں(شاید فلیٹ میں ) رہتے تھے۔ ان کے مطابق وہ 2 بھائی ہیں اور ایک بہن ہے۔ چھوٹے بھائی کی پیدائش کے وقت اس کی والدہ کا انتقال ہوگیا تھا۔گھر کے پاس ایک ہسپتال تھا جس میں کسی لنگر کا انتظام بھی تھا۔ ہسپتال کے باہر ایک ہوٹل بھی تھا۔ نانی کا گھر بہت دور تھا۔
بچے کو تھوڑا بہت یاد ہے کہ امام بارگاہ جلوس دیکھنے اکیلا جاتا تھا اور شربت پیتا تھا۔ اور اس جگہ کے آس پاس پیچھے کی طرف نہر بھی تھی، ٹرین کی پٹڑی پاس نیچے کی طرف جھونپڑیاں تھیں۔
بچے کو اپنے نام کے علاوہ اور کسی کا نام یاد نہیں ہے۔ بچہ پانچ سالوں سے ایک ادارے کی پرورش میں ہے۔
آج بچے کو اپنے علاقے کا ہلکا ہلکا خاکہ یاد ہے رفتہ رفتہ یہ بھی بھول جائے گا۔ اور آگے کی زندگی لاوارثی میں گزرے گی اور جب باشعور ہوگا تو زندگی بھر اپنے خونی رشتوں سے ملنے کے لیے تڑپ کی اذیت میں مبتلاء ہوگا۔
آپ تمام دوستوں سے گزارش ہے کہ خدارا ایک انسان کی زندگی بچانے کے انکا خاندان تلاش کرنے میں مدد کریں۔
یہ پوسٹ ملک بھر میں پھیلا دیں تاکہ انکے ورثاء ملیں۔
کسی بھی اطلاع کے لیے نیچے دیے گئے نمبر پر وٹس ایپ کریں ۔
+923162529829
ولی اللہ معروف
1اپریل 2025