19/09/2025
پاک ٹی ہاؤس کوٹ ادو میں ایگزیکٹو کمیٹی پاک ٹی ہاؤس کا اجلاس
پاک ٹی ہاؤس کوٹ ادو میں ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس زیر صدارت ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو سید منور عباس بخاری پریزیڈنٹ پاک ٹی ہاؤس اور رانا محبوب اختر چیئرمین پاک ٹی ہاؤس منعقد ہوا۔
اجلاس میں کمیٹی ممبران نے شرکت کی اور پاک ٹی ہاؤس کی ادبی و ثقافتی سرگرمیوں کے فروغ، انتظامی امور کی بہتری اور آئندہ کے پروگرامز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
اجلاس کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ پاک ٹی ہاؤس میں باقاعدگی سے مشاعرے، مکالمہ جاتی نشستیں اور ادبی سیمینارز کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ نوجوانوں اور عوام کو مثبت اور معیاری سرگرمیوں کی طرف راغب کیا جا سکے۔
ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو سید منور عباس بخاری نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاک ٹی ہاؤس کو علاقے میں علمی و ادبی سرگرمیوں کا مرکز بنایا جائے گا اور مقامی فنکاروں، شاعروں اور محققین کو اپنی صلاحیتیں اجاگر کرنے کا بھرپور موقع فراہم کیا جائے گا۔
اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو میر رومان خلیل سمیت تمام ممبران ایگزیکٹو کمیٹی پاک ٹی ہاؤس ، سید نجم الحسن ،قاسم راز، ندیم رحمان ملک، یوسف جمال ، حافظ عثمان، محترمہ ثمینہ بشر اور ملتان سے تشریف لائے معزز لٹریری اسکالر ڈاکٹر الیاس کبیر نے شرکت کی۔
ندیم رحمان ملک
ممبر ایگزیکٹو کمیٹی و سیکرٹری انفارمیشن پاک ٹی ہاؤس کوٹ ادو