27/08/2026
کچھ لوگ زندگی میں اس لیے نہیں آتے
کہ وہ ہمیشہ ہمارے ساتھ رہیں،
وہ تو بس یہ سکھانے آتے ہیں
کہ کسی کو اپنا سمجھ کر
اس پر حد سے زیادہ یقین نہیں کرنا چاہیے۔
میں نے بھی ایک شخص کو پانے کے لیے
بہت سے رشتے کھو دیے،
یہ سوچ کر کہ وہ میرا درد سمجھے گا،
میری خاموشی پڑھے گا،
میرے غصے کو برداشت کرے گا
اور ہر حال میں بس اتنا کہے گا:
"فکر نہ کر، میں ہوں تیرے ساتھ۔"
مگر وقت نے ایسا پلٹا کھایا
کہ آج درد بھی میرا ہے،
خاموشی بھی میری ہے،
اور اس درد کو سننے والا بھی کوئی نہیں۔
سب کہتے ہیں:
"تم بہت بدل گئے ہو…"
کاش کوئی یہ بھی پوچھتا
کہ تمہیں کس نے توڑا ہے؟
میں آج بھی وہی ہوں،
بس اب کسی سے دل کی بات کرنے سے ڈرتا ہوں…
کیونکہ جسے اپنا سمجھا تھا،
اسی نے سکھا دیا کہ
ہر قریب آنے والا اپنا نہیں ہوتا۔ 💔