Farooq Brothers

Farooq Brothers Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Farooq Brothers, Grocers, 41-s-17 islam Road islamabad colony samanabad, Lahore.

السلامُ علیکُم و رحمتہ اللہ و برکاتہ
20/03/2026

السلامُ علیکُم و رحمتہ اللہ و برکاتہ

20/03/2026
02/02/2026

السلامُ علیکُم و رحمتہ اللہ و برکاتہ

27/01/2026

Celebrating my 13th year on Facebook. Thank you for your continuing support. I could never have made it without you. 🙏🤗🎉

السلامُ علیکُم و رحمتہ اللہ و برکاتہ*🧄 لہسن کی پوشیدہ آگ – گھر کی فضا کو پاک کرنے کا قدیم قدرتی راز 🌿*کیا آپ جانتے ہیں ک...
07/11/2025

السلامُ علیکُم و رحمتہ اللہ و برکاتہ
*🧄 لہسن کی پوشیدہ آگ – گھر کی فضا کو پاک کرنے کا قدیم قدرتی راز 🌿*

کیا آپ جانتے ہیں کہ ایک چھوٹی سی لہسن کی پھلی صرف کھانے کا ذائقہ نہیں بڑھاتی بلکہ آپ کے گھر کی فضا کو بھی پاک کر سکتی ہے؟
قدیم زمانوں میں لوگ لہسن جلا کر گھر سے منفی توانائیاں، جراثیم، بدبو اور بیماریوں کو دور کرتے تھے۔
آج جدید سائنس بھی تسلیم کرتی ہے کہ لہسن جلانے سے فضا صاف، سانس ہلکی، اور ذہن پرسکون ہوتا ہے۔

🔬 لہسن جلانے کے سائنسی فائدے

🔥 جب لہسن کو ہلکی آنچ دی جاتی ہے تو اس میں موجود "الیسن (Allicin)" نامی جز آزاد ہوتا ہے۔
یہ ایک طاقتور اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی وائرل مرکب ہے جو فضا میں موجود نقصان دہ جراثیم، وائرس اور فنگس کو ختم کرتا ہے۔

💨 اس کا دھواں گھر کی بدبو، نمی، اور نقصان دہ بیکٹیریا کو دور کرتا ہے۔
چند منٹوں میں آپ محسوس کریں گے کہ فضا ہلکی، تازہ اور پرسکون ہو گئی ہے۔

🌿 روحانی اور ذہنی سکون

قدیم زمانوں میں لوگ یقین رکھتے تھے کہ لہسن جلانے سے گھر کی منفی توانائی ختم ہوتی ہے۔
آج کے ماہرین نفسیات بھی مانتے ہیں کہ لہسن کی خوشبو دماغ کے Limbic System کو سکون دیتی ہے، جس سے ذہنی دباؤ کم اور مزاج بہتر ہوتا ہے۔

🧘‍♀️ کسی ایسے کمرے میں جلائیں جہاں جھگڑا یا تناؤ رہتا ہو، صرف چند منٹ میں فضا کا بوجھل پن ختم ہو جاتا ہے۔

😮‍💨 سانس کی نالیوں کے لیے قدرتی فائدہ

لہسن کا دھواں ہلکے انداز میں قدرتی انہیلر کا کام کرتا ہے۔
یہ ناک، گلے اور سینے کی بندش کھولتا ہے، خاص طور پر نزلہ، زکام یا الرجی میں بہت مفید ہے۔
سونے سے پہلے 10 منٹ کے لیے جلائیں، سانس میں نرمی اور نیند میں سکون محسوس ہوگا۔

🦟 قدرتی انسیکٹ ریپیلنٹ

مچھر، چیونٹیاں اور مکھی لہسن کی بو سے دور رہتے ہیں۔
گھر کے دروازے کے پاس یا کچن میں ایک لہسن کی پھلی جلا دیں —
یہ قدرتی حفاظتی دائرہ بنا دیتا ہے جو گھنٹوں تک کام کرتا ہے۔

🧠 ذہنی تازگی اور فوکس میں اضافہ

لہسن کا ہلکا دھواں دماغی توجہ بڑھاتا ہے، تھکن کم کرتا ہے، اور موڈ بہتر بناتا ہے۔
طالبعلموں اور لکھاریوں کے لیے نہایت مفید۔

🍳 گھر کی بدبو کا خاتمہ

مچھلی، گوشت یا کسی سخت کھانے کی بدبو ختم نہیں ہو رہی؟
لہسن جلا کر دیکھیں — یہ خوشبو کو چھپاتا نہیں بلکہ ختم کرتا ہے۔
گھر کی فضا چند لمحوں میں صاف محسوس ہوگی۔

⚙️ لہسن جلانے کا درست طریقہ

1. ایک تازہ، بغیر چھلی ہوئی لہسن کی پھلی لیں۔

2. اسے چمٹے سے پکڑیں اور آگ لگائیں۔

3. جب ہلکی آگ جلنے لگے تو پھونک مار کر صرف دھواں باقی رہنے دیں۔

4. 10–12 منٹ تک جلنے دیں اور دھواں پورے کمرے میں پھیلنے دیں۔

5. بعد میں آگ بجھا کر پھلی کو مٹی یا پانی میں ڈال دیں۔

⚠️ یاد رکھیں:

بند کمرے میں نہ جلائیں، کھڑکی کھولیں۔

حاملہ خواتین اور بچوں کے آس پاس احتیاط سے استعمال کریں۔

آگ کو کبھی اکیلا مت چھوڑیں۔

🕰️ کب جلانا بہتر ہے



مہمانوں کے جانے کے بعد

سونے سے پہلے

موسم کی تبدیلی پر

بیماری کے بعد

یا جب گھر کی فضا بھاری محسوس ہو....

02/11/2025

چین سے ریل گاڑیوں کے ڈبے منگوائے گئے تھے. ان میں کچھ عجیب شکل کے لوھے کے ڈھلے ھوئے بیرنگ Bearing Hub لگے تھے. کچھ ھی عرصہ کے بعد ان میں خرابی پیدا ھونا شروع ھو گئی.
خراب والے بیرنگ چیک کرنے کے بعد پانچ سو Hub کی ڈیمانڈ نکالی گئی..
ریلوے کا ایک ٹھیکیدار ھماری فیکٹری سے کچھ سامان تیار کرواتا تھا.
اسے اندازہ تھا کہ ھم وہ Hub تیار کر سکتے ہیں. وہ ان کی ڈرائنگز اور سیمپل لے کر آگیا. ھم نے اس لوھے کا ٹیسٹ کروایا، اس کی تیاری کیلئے مطلوبہ تمام آلات (.Pattern and jig fixtures.)
کی قیمت کا حساب لگایا.
اس میں اپنا منافع، اور غیر متوقع اخراجات وغیرہ شامل کرکے چھ ہزار پانچ سو کی کوٹیشن ٹھیکیدار کو دے دی. جو ھماری جانب سے کل بتیس لاکھ پچاس ھزار کا مال تھا۔
ٹھیکیدار نے اپنی دانست کے مطابق اور اس پرزے کی مناسبت سے بہت زیادہ قیمت کا ٹینڈر ریلوے کو بنا کر جمع کروا دیا . جسکی کل رقم ایک کروڑ پچاس لاکھ بن گئی
ٹینڈر والے دن اس کا فون آیا وہ بہت خوش تھا. کہنے لگا
سر تیاری پکڑ لیں ھم نے ٹینڈر جیت لیا ہے. بس آپ نے جلد از جلد بالکل زبردست مال بنا کر دینا ہے. پھر تو ھم نے بھی ابتدائی تیاری شروع کردی
ایک ھفتہ گزر گیا ٹھیکیدار نہیں آیا.
اس سے پوچھا..تو اس نے غیرمناسب سا بہانہ بنایا کچھ دن اور گزرے. دوبارہ معلوم کیا. پتہ چلا کہ ٹینڈر منسوخ ھوگیا ہے. ھم نے اپنے تئیں منصوبہ دفن کر دیا.
پھر کچھ عرصہ اور گزر گیا. ایک اور ٹھیکیدار کسی کام سے ھمارے پاس آیا.
باتوں باتوں میں بیرنگ Hub کا ذکر بھی ھوا. تو بہت ھوش ربا کہانی سننے کو ملی. جس Hub کا نرخ ھم نے چھ ہزار پانچ سو دیا تھا، ھمارا خیال تھا ٹھیکیدار نے نو، دس ہزار میں اگے ٹینڈر حاصل کر لیا ھو گا. مگر
پتہ چلا کہ اس نے Hub کی کوٹیشن تیس ہزار روپے فی پیس کے حساب سے سے جمع کرائی تھی چونکہ باقی سب کمپنیوں کے کوٹیشن ریٹس کے مقابلے میں سب سے کم تھی تو اسکو ٹھیکا مل گیا. لیکن بعد میں نامعلوم وجوہات پر اس ٹھیکیدار کو ملنے والا یہ ٹھیکہ منسوخ کر دیا گیا.
لیکن یہاں پر بھی بات رکی نہیں بلکہ اس ٹینڈر میں دوسرا کم ترین ریٹ پچاسی ہزار تھا. پچاسی ہزار والے نے تیس ہزار والے ٹھیکیدار سے کہا کہ بھائی جتنی رقم تمہیں محنت کرکے، سرمایہ لگا کر بچے گی تو اپنے منافع کے پیسے تم ھم سے ویسے ھی لے لو اور محکمہ کو درخواست لکھ دو کہ مجھ سے غلطی ھو گئی ہے میں اس قیمت پر سپلائی نہیں کرسکتا. اورپھر اس نے ایسا ھی کیا.
کچھ عرصہ بعد دوبارہ ٹینڈر ھوا پچاسی ہزار فی Hub کے حساب سے دوسری کمپنی کو یہ آرڈر دیدیا گیا.
جو مال ریلوے کو ایک کروڑ پچاس لاکھ میں مل سکتا تھا. وہ سوا چار کروڑ میں خریدا گیا.
سپلائی کرنے والے ٹھیکیدار نے چین سے انتہائی سستے داموں منگوا کر ریلوے کو فراھم کر دیئے.
زر مبادلہ بھی باہر گیا. مقامی صنعت بھی محروم رھی. اور محکمہ کو بھی خسارہ ھوا.
یہ تو صرف ایک پرزے کی داستان ہے.
بتانا یہی مقصود تھا کہ اس ملک میں یہی وہ دیمک ہے جو ھمارے اداروں کو اپنے پاؤں پر کھڑا نہیں ھونے دیتی.
معلوم نہیں کون سی ایسی کیڑے مار دوائی ھو گی جو اس قسم کی تمام دیمکوں کو سب اداروں سے ختم کرسکے. 😥
🐜🐜🐜
کاپی پیسٹ ہے مگر بات ایسی ہی ہے ۔ پاکستان میں یہی ہو رہا ہے۔ اور ادارے فیل کر کے پاکستان کو بیچ رہے ہیں۔

20/10/2025

Address

41-s-17 Islam Road Islamabad Colony Samanabad
Lahore
54500

Telephone

+923344161216

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Farooq Brothers posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Farooq Brothers:

Share

Category