حاجی ملک امام دین اینڈ سنز

حاجی ملک امام دین اینڈ سنز لاہور سبزی منڈی میں آلو کی روزمرہ پوزیشن کے لیے لائک کریں

سرود رفتہ باز آید کہ ناید؟نسیمی از حجاز آید کہ ناید؟سرآمد روزگار این فقیریدگر داناے راز آید کہ ناید؟اور ان الفاظ کے ساتھ...
21/04/2026

سرود رفتہ باز آید کہ ناید؟
نسیمی از حجاز آید کہ ناید؟
سرآمد روزگار این فقیری
دگر داناے راز آید کہ ناید؟

اور ان الفاظ کے ساتھ فلسفے،فکر اور تاریخ کا ایک عظیم باب بند ہو گیا۔۔۔

اور ہزاروں روحانی بیٹے اور بیٹیاں یتیم ہوگئی۔۔

اللہ علامہ کو کروٹ کروٹ جنت عطا فرما۔۔۔ اور ان کی یہ دعا ہمارے حق میں قبول فرما کہ۔۔۔

خرد کو غلامی سے آزاد کر۔۔
جوانوں کو پیروں کا استاد کر۔۔

جوانوں کو سوز جگر بخش دے۔۔
میرا عشق میری نظر بخش دے۔۔۔

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِمَوۡلَایَ صَلِّ وَسَلِّمۡ دَائِمًا اَبَدًاعلٰی حَبِیۡبِکَ خَیۡرِ الۡخَلۡقِ کُلِّھِ...
10/04/2026

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
مَوۡلَایَ صَلِّ وَسَلِّمۡ دَائِمًا اَبَدًا
علٰی حَبِیۡبِکَ خَیۡرِ الۡخَلۡقِ کُلِّھِمٖ

مُحَمَّدٌ سَیِّدُ الۡکَوۡنَیۡنِ وَالثَّقَلَیۡنِ
وَالۡفَرِیۡقَیۡنِ مِنۡ عُرۡبٍ وَّ مِنۡ عَجَم ٖ

لا تعداد تعریفیں اور حمد وثنا اس قادر مطلق کے لیے جو تن تنہا اس کائنات کے تمام معاملات کو سنبھالنے والا ہے ۔۔۔ کروڑوں درود و سلام نبی آخر الزماں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر جو اللّٰہ کے آخری نبی اور رسول ہیں۔۔۔۔

بعد از حمد و ثنا ۔۔۔ آج مورخہ 10 اپریل بروز جمعہ لاہور مارکیٹ میں آلوؤں کا بازار مستحکم رہا۔۔۔

آلو وی آئی پی اسمی ، کیمل اور میریم اچھے سائز وزن 60 سے 62 کلو : 700 سے 900 روپے کے بکے
..عام بازار 600 سے 750 تک
سفید آلو موزیکا 500 سے 700 اور سفید سانتا 600 سے 850 تک۔۔
اچھے آسٹریکس 900 سے 1100 روپے کے بکے۔۔۔

۔۔۔ اپنے مال کو اچھی قیمت پر فروخت کرنے کے لیے ہماری خدمات حاصل کریں۔۔۔

مزید تفصیلات اور روزمرہ بازار جاننے کے لیے ہمارا پیج لائک اور شئیر کریں مندرجہ ذیل نمبروں پر رابطہ کریں یا واٹس ایپ لنک پر کلک کریں۔۔

حاجی ملک امام دین اینڈ سنز دکان نمبر 1A سبزی منڈی بادامی باغ لاہور
ملک عمار نواز : 03040015306 ، 03164562157

08/04/2026

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
مَوۡلَایَ صَلِّ وَسَلِّمۡ دَائِمًا اَبَدًا
علٰی حَبِیۡبِکَ خَیۡرِ الۡخَلۡقِ کُلِّھِمٖ

مُحَمَّدٌ سَیِّدُ الۡکَوۡنَیۡنِ وَالثَّقَلَیۡنِ
وَالۡفَرِیۡقَیۡنِ مِنۡ عُرۡبٍ وَّ مِنۡ عَجَم ٖ

لا تعداد تعریفیں اور حمد وثنا اس قادر مطلق کے لیے جو تن تنہا اس کائنات کے تمام معاملات کو سنبھالنے والا ہے ۔۔۔ کروڑوں درود و سلام نبی آخر الزماں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر جو اللّٰہ کے آخری نبی اور رسول ہیں۔۔۔۔

بعد از حمد و ثنا ۔۔۔ آج مورخہ 8 اپریل بروز بدھ لاہور مارکیٹ میں آلوؤں کا بازار مستحکم رہا۔۔۔
پچھلے 3 دنوں سے لاہور منڈی میں آلوؤں کی آمد کم رہی ۔۔
آلو وی آئی پی اسمی ، کیمل اور میریم اچھے سائز وزن 60 سے 62 کلو : 800 سے 1000 روپے کے بکے
..عام بازار 700 سے 800 تک رہا
اچھے آسٹریکس 900 سے 1000 روپے کے بکے۔۔ کوئی سٹور والی بھرائی والا مال ہوتا تو شاید 1100 کا بھی بک جاتا۔۔

۔۔۔ اپنے مال کو اچھی قیمت پر فروخت کرنے کے لیے ہماری خدمات حاصل کریں۔۔۔

مزید تفصیلات اور روزمرہ بازار جاننے کے لیے ہمارا پیج لائک اور شئیر کریں مندرجہ ذیل نمبروں پر رابطہ کریں یا واٹس ایپ لنک پر کلک کریں۔۔

حاجی ملک امام دین اینڈ سنز دکان نمبر 1A سبزی منڈی بادامی باغ لاہور
ملک عمار نواز : 03040015306 ، 03164562157
Message Malik Ammar Nawaz on WhatsApp.

07/04/2026

😒🤦😅🤣

07/04/2026

لاہور میں موسلا دھار بارش۔۔

02/03/2026
02/03/2026

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
مَوۡلَایَ صَلِّ وَسَلِّمۡ دَائِمًا اَبَدًا
علٰی حَبِیۡبِکَ خَیۡرِ الۡخَلۡقِ کُلِّھِمٖ

مُحَمَّدٌ سَیِّدُ الۡکَوۡنَیۡنِ وَالثَّقَلَیۡنِ
وَالۡفَرِیۡقَیۡنِ مِنۡ عُرۡبٍ وَّ مِنۡ عَجَم ٖ

لا تعداد تعریفیں اور حمد وثنا اس قادر مطلق کے لیے جو تن تنہا اس کائنات کے تمام معاملات کو سنبھالنے والا ہے ۔۔۔ کروڑوں درود و سلام نبی آخر الزماں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر۔۔۔۔

بعد از حمد و ثنا ۔۔۔ آج مورخہ 2 مارچ بروز پیر لاہور مارکیٹ میں آلوؤں کا بازار مستحکم رہا۔۔۔
پچھلے 3 دنوں سے لاہور منڈی میں آلوؤں کی آمد کم رہی لیکن آج آلووں کی آمد میں اصافہ دیکھا گیا۔۔
آلو وی آئی پی اسمی ، کیمل اور میریم اچھے سائز وزن 60 سے 62 کلو : 700 سے 750 روپے کے بکے
عام بازار 550 سے 650 تک رہا

کوئی بھی آسٹریکس آلو کی ڈھیری نہیں آئی تھی اگر وی آئی پی سٹور والی بھرائی والا مال آتا تو شاید 900 تک بھی بک جاتا۔۔۔ اپنے مال کو اچھی قیمت پر فروخت کرنے کے لیے ہماری خدمات حاصل کریں۔۔۔

مزید تفصیلات اور روزمرہ بازار جاننے کے لیے ہمارا پیج لائک اور شئیر کریں مندرجہ ذیل نمبروں پر رابطہ کریں یا واٹس ایپ لنک پر کلک کریں۔۔

حاجی ملک امام دین اینڈ سنز دکان نمبر 1A سبزی منڈی بادامی باغ لاہور
ملک عمار نواز : 03040015306 ، 03164562157
Message Malik Ammar Nawaz on WhatsApp.

01/03/2026

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

تنم فرسودہ جاں پارہ ز ہجراں یا رسول اللہ
دلم پژمردہ آوارہ ز عصیاں یا رسول اللہ
ز کردہ خویش حیرانم سیاہ شد روز عصیانم
پشیمانم پشیمانم پشیماں یا رسول اللہ

لا تعداد تعریفیں اور حمد اس قادر مطلق کے لیے جو تن تنہا اس کائنات کے تمام معاملات کو سنبھالنے والا ہے ۔۔۔ کروڑوں درود و سلام نبی آخر الزماں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر۔۔۔۔

بعد از حمد و ثنا ۔۔۔ آج لاہور مارکیٹ میں آلوؤں کا بازار میں بہتری تھی۔۔۔
پچھلے 3 دنوں سے لاہور منڈی میں آلوؤں کی آمد کم رہی۔۔
آلو وی آئی پی اسمی ، کیمل اور میریم اچھے سائز وزن 60 سے 62 کلو : 800 روپے کے بکے

آج آلو کم ہونے کی وجہ سے بازار مستحکم تھا۔۔۔ کوئی بھی آسٹریکس آلو کی ڈھیری نہیں آئی تھی اگر وی آئی پی سٹور والی بھرائی والا مال آتا تو شاید 1000 تک بھی بک جاتا۔۔۔ اپنے مال کو اچھی قیمت پر فروخت کرنے کے لیے ہماری خدمات حاصل کریں۔۔۔

مزید تفصیلات اور روزمرہ بازار جاننے کے لیے ہمارا پیج لائک اور شئیر کریں مندرجہ ذیل نمبروں پر رابطہ کریں یا واٹس ایپ لنک پر کلک کریں۔۔

حاجی ملک امام دین اینڈ سنز دکان نمبر 1A سبزی منڈی بادامی باغ لاہور
ملک عمار نواز : 03040015306 ، 03164562157
Message Malik Ammar Nawaz on WhatsApp.

08/01/2026

2015 سے 2025 دس سالوں میں آلوؤں کی کاشتکاری تقریباً 3 گنا بڑھ گئی۔۔۔ 2015 میں جہاں تقریباً 4 لاکھ ایکڑ پر آلوؤں کی بیجائی ہوتی تھی 2025 میں بڑھ کر 11 لاکھ ہوگئی۔۔۔ اور گزشتہ دس سالوں میں ہائیبرڈ بیج کے رجحان کی وجہ تقریباً 20 سے 30 فیصد اضافی فصل بھی حاصل کی جارہی ہے ۔۔ یہ ہائیبرڈ بیج کم وقت میں زیادہ فصل دینے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔۔۔ یقیناً اسکے فائدے تو بہت ہیں لیکن ان بیجوں اور سالانہ بڑھتے ٹھیکوں نے عام کسان کے اخراجات میں غیر معمولی اضافہ کیا ہے۔۔۔ 2015 میں فی ایکڑ خرچہ جو 30000 سے 40000 تھا 2025 میں بڑھ کر 180000 سے 220000 فی ایکڑ ہورہا ہے۔۔۔ اور پٹائی کے بعد مثلاً کرایہ اور منڈی کے اخراجات اس کے علاؤہ ہیں۔۔۔ سب سے پہلے اپنی غلطیوں کی طرف بھی دیکھنا چاہیے۔۔۔ یقیناً کسانوں کی بھی غلطی ہے۔۔۔ ہم اپنے ہی بھائیوں کو کھاتا نہیں دیکھ سکتے ۔۔۔ جس کی وجہ سے ٹھیکوں میں ہوشربا اضافے ہوئے۔۔۔ اگر میرا بھائی ایک زمین کو کاشت کررہا ہے اور وہ ایک لاکھ ٹھیکہ دے رہا ہے تو میں زمیندار کے پاس گیا ہوں۔۔۔ اسے کہا ہے کہ آپ مجھ سے 120000 کے حساب سے تین سال کا ٹھیکہ ایڈوانس لے لیں پر زمین مجھے دے دیں۔۔۔ اور اس طرح مقابلے بازی میں میں نے اپنے بھائی کو نقصان پہنچایا اور میرے کسی اور بھائی نے مجھے۔۔۔ وہی زمین جو ہم ہی 50000 میں کاشت کر رہے تھے ایک دوسرے کی مقابلہ بازی میں 200000 پر کاشت کر رہے ہیں ۔۔

اب آتی ہے ہمارے کرتا دھرتا اداروں کی ذمہ داریاں ۔۔۔ ان اعدادوشمار کا کیا ہمارے اداروں کو نہیں پتا ؟؟؟
جب ہم اپنی ضرورت سے زائد آلو یا دیگر فصلیں حاصل کررہے ہیں تو وقت کے ساتھ ساتھ ہم نے دیگر ممالک کی منڈیوں یا مارکیٹوں میں اپنی اشیاء کو متعارف کیوں نہیں کرایا۔۔۔ چائنہ جتنی چیزیں بناتا ہے اس کا تقریباً 50 فیصد ہی خود استعمال کرتا ہے ۔۔۔ باقی سب دیگر ممالک کے مارکیٹوں میں بیچا جاتا ہے ۔۔۔۔ بےشک ایکسپورٹ کے معاملات میں بہت سی چیزیں ضروری ہیں جو ہمارا عام کسان نہیں جانتا۔۔۔ لیکن جو بنجر زمین سے خوراک اگانا سیکھ سکتا ہے وہ کچھ بھی سیکھ سکتا ہے ۔۔۔۔ کسانوں کی سرپرستی کریں ۔۔۔ انہیں نئی مارکیٹوں میں متعارف کرائیں۔۔ یہ ناصرف انکے لیے بلکہ ملک کے لیے بھی بہت فائدے مند ثابت ہوگا ۔۔۔ حکومت کا کام صرف مہنگی اشیاء کو سستا کرنا نہیں ہوتا بلکہ ہر چیز کو جائز دام دلوانا ہوتا ہے ۔ اگر فصل کم ہے تو امپورٹ کے ذریعے طلب پوری کرنا۔۔۔ اور اگر فصل زیادہ ہے تو ایکسپورٹ کے ذریعے اسے بہتر دام دلوانا۔۔ نا جائز سے زیادہ نا کم۔۔۔ یہ تو کوئی طریقہ نہیں کہ جب فصل زیادہ ہو اور کسان خرچہ بھی پورا نا ہونے پر بدترین نقصان سے گزر رہا ہو۔۔تب آپ چپ چاپ تماشہ دیکھیں اور اگر کسی سال فصل کم ہو اور اسے اچھا منافع ہورہا ہو تب آپ مہنگائی کا راگ الاپتے میدان میں کود پڑیں۔۔۔

Address

دکان نمبر 1A سبزی منڈی بادامی باغ لاہور
Lahore

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00
Sunday 09:00 - 17:00

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when حاجی ملک امام دین اینڈ سنز posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share