31/05/2026
چوزے کی حیرت انگیز بچاؤ کی کہانی۔🐓
ایک دن شام تقریباً پانچ بجے کے بعد میں کام سے واپس اپنے گھر آیا۔ روزمرہ کی طرح میں اپنی چھت پر گیا تاکہ کچھ دیر آرام کر سکوں۔ اچانک میری نظر آسمان کی طرف گئی تو میں نے دیکھا کہ ایک عقاب اپنے طاقتور پنجوں میں ایک چوزہ پکڑ کر اڑ رہی تھی۔
میں حیرت سے یہ منظر دیکھ ہی رہا تھا کہ اچانک عقاب کے پنجوں سے وہ چوزہ چھوٹ گیا اور تیزی سے نیچے زمین پر آ گرا۔ میں فوراً نیچے بھاگا تاکہ اس کی مدد کر سکوں، لیکن جب میں وہاں پہنچا تو دیکھا کہ ایک چھوٹے کالے کتے نے اس چوزے کو اپنے منہ میں پکڑ لیا ہے۔
میں نے جلدی سے کتے کو بھگانے کی کوشش کی۔ وہ کتا تو چوزے کو چھوڑ کر بھاگ گیا، مگر اسی دوران ایک اور براؤن رنگ کے کتے نے اسے پکڑ لیا۔ میں نے کافی دور تک ان کتوں کے پیچھے بھاگتا رہا۔ آخرکار میں نے چوزے کو ان سے چھڑا لیا ۔
جب میں نے چوزے کو غور سے دیکھا تو وہ بری طرح زخمی، لیکن زندہ تھا۔ میں اسے اپنے گھر لے آیا، اسے پانی پلایا اور اس کی دیکھ بھال شروع کر دی۔ آہستہ آہستہ اس کی حالت بہتر ہونے لگی۔ اب اس کے زخم کافی حد تک بھر چکے ہیں اور وہ پہلے سے کہیں زیادہ صحت مند اور چست نظر آتا ہے۔
تصویر میں نظر آنے والا یہی وہ چوزہ ہے جسے اللہ تعالیٰ نے موت کے منہ سے بچایا۔ آج جب میں اسے دیکھتا ہوں تو مجھے خوشی محسوس ہوتی ہے کہ میں نے وقت پر اس کی مدد کی۔ ایک چھوٹی سی کوشش بھی کسی جان کو بچانے کا سبب بن سکتی ہے۔