Mastung News Wetnork

Mastung News Wetnork S اسپیشل پرسن آرگنائزیشن رجسٹرڈ بلوچستان ضلع مستونگ

15/03/2026

*انتقال پر ملال/فاتحہ خوانی*

*حاجی محمد صادق شاہوانی جو آج کوئٹہ میں
نامعلوم افراد کی
فائرنگ سے شہید
ہوئے تھے انکے ایصال
ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کل سے مسجد ابوبکر صدیق
کلی کاریز سور مستونگ
میں ہوگی وہ حاجی
الف خان (مرحوم ) کے فرزند، حاجی نصیر احمد شاہوانی(مرحوم ) حاجی عزیز احمد شاہوانی، ڈی ایچ کیو ہسپتال مستونگ کے حاجی بہادر شاہوانی، حاجی محبوب شاہوانی، عظیم جان شاہوانی کے بھائی تھے، آفتاب احمد شاہوانی،افتخار احمد شاہوانی، مصعب شاہوانی آور زوہیب شاہوانی والد تھے*

*کراچی سے لاہور جانے والی 27 اپ شالیمار ایکسپریس کی لاکھا روڈ اسٹیشن پر لوپ لائن پر رکی ہوئی مال گاڑی کو ٹکر ۔*
15/03/2026

*کراچی سے لاہور جانے والی 27 اپ شالیمار ایکسپریس کی لاکھا روڈ اسٹیشن پر لوپ لائن پر رکی ہوئی مال گاڑی کو ٹکر ۔*

Enjoy the videos and music you love, upload original content, and share it all with friends, family, and the world on YouTube.

*نیشنل پارٹی نصیر آباد کے نائب صدر نزیر ناز مینگل نے  معروف شخصیت حاجی دین محمد گرانی کی اچانک وفات پر گہرے دکھ اور افسو...
09/03/2026

*نیشنل پارٹی نصیر آباد کے نائب صدر نزیر ناز مینگل نے معروف شخصیت حاجی دین محمد گرانی کی اچانک وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ حاجی دین محمد گرانی کی وفات سے نصیرآباد کی عوام ایک نہایت مخلص، خیر خواہ اور نیک دل انسان سے محروم ہو گئی ہے۔ مرحوم ایک شریف النفس، ملنسار اور انسان دوست شخصیت کے مالک تھے جو ہمیشہ عوامی خدمت اور بھلائی کے کاموں میں پیش پیش رہتے تھے۔ ان کی اچانک جدائی نے علاقے میں غم کی فضا پیدا کر دی ہے اور ہر آنکھ اشکبار ہے۔سیٹھ داسو رام نے کہا کہ مرحوم کی خدمات اور اچھے اخلاق ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے اور ان کی کمی مدتوں محسوس کی جاتی رہے گی۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ صبر و ہمت کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق دے۔ آمین۔*

07/03/2026

*مستونگ رمضان پیکج کمپلیکس کے مستحق ناہل اور انتظامیہ کے وفاداروں میں تقسیم ہوئے۔ رمضان المبارک میں غریب افراد کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے سستا بازار تک قائم نہ ہوسکا۔۔ نہ ہی رمضان پیکج صاف شفاف طریقے سے تقسیم ہوئے، سڑکوں پر روزہ داروں راشن کے حصول کیلئے ذلیل وخوار ہوتے گئے پھر بھی بعض سوشل میڈیا گروپس پر غریبوں کے آہو فریاد شئیر کرنے کے بجائے بدعنوان ضلعی انتظامیہ کی صفت ثناہ زور شور سے ۔۔۔*

📢 *خوشخبری! ہوم ٹیوشن کلاسز کا آغاز ہو چکا ہے*ایڈمیشن📱 واٹس ایپ نمبر: 03178020439✨ معیاری تعلیم اب آپ کے گھر کے قریب۔تجر...
07/03/2026

📢 *خوشخبری! ہوم ٹیوشن کلاسز کا آغاز ہو چکا ہے*
ایڈمیشن📱 واٹس ایپ نمبر: 03178020439
✨ معیاری تعلیم اب آپ کے گھر کے قریب۔
تجربہ کار اور اعلیٰ تعلیم یافتہ خواتین اساتذہ کی نگرانی میں محفوظ اور پُرسکون ماحول میں تعلیم حاصل کریں۔
💰 *فیس مستونگ کی دیگر اکیڈمیوں کے مقابلے میں 30٪ کم*
📚 *مضامین:*
ریاضی | فزکس | کیمسٹری | بائیولوجی | انگلش
🎓 لڑکیوں کے لیے: 9th، 10th، 1st Year، 2nd Year

📖 جونیئر کلاسز (لڑکے اور لڑکیاں): کلاس 1 تا 5

📍 *پتہ: مقابل حراء ہائی اسکول، عزیز آباد نمبر 1، مستونگ*
⏳ محدود نشستیں — ابھی رجسٹریشن کروائیں۔
📱 واٹس ایپ: 03178020439

28/02/2026

*مستونگ*

*گزشتہ چار سے پانچ دنوں سے سوئی سدرن گیس کمپنی کی گیس سپلائی کرنے والی ایک پائپ لائن شاہی باغ چوک کے علاقے میں پھٹ جانے کے باعث مسلسل آگ لگی ہوئی ہے۔ اس صورتحال کے باعث کسی بڑے سانحے کے رونما ہونے کا خدشہ لاحق ہے اور قیمتی گیس بھی ضائع ہو رہی ہے۔*
*متعلقہ حکام سے گزارش ہے کہ فوری طور پر اس پائپ لائن کی مرمت کر کے گیس کے ضیاع کو روکا جائے اور کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار واقعے سے بچاؤ یقینی بنایا جائے۔۔۔*

27/02/2026

کوئٹہ وائرل ویڈیو کے بعد متاثرہ شخص کا مؤقف سامنے آ گیا، آکاش ٹرسٹ بحالی مرکز پر سنگین الزامات......

کوئٹہ: نجی ڈرگ بحالی مرکز میں مریض پر مبینہ تشدد، 5 افراد گرفتار، مالک فرار، سینٹر سیلکوئٹہ میں ایک نجی ڈرگ بحالی مرکز م...
27/02/2026

کوئٹہ: نجی ڈرگ بحالی مرکز میں مریض پر مبینہ تشدد، 5 افراد گرفتار، مالک فرار، سینٹر سیل

کوئٹہ میں ایک نجی ڈرگ بحالی مرکز میں مریض پر مبینہ تشدد کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اداروں نے کارروائی شروع کر دی ہے اور انتظامیہ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ نجی بحالی مرکز کو بھی سیل کر دیا۔

پولیس، سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ اور صوبائی ڈائریکٹریٹ آف ہیومن رائٹس کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور ابتدائی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق تشدد میں ملوث پانچ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے، جبکہ بحالی مرکز کا مالک علی احمد ابابکی واقعے کے بعد فرار ہو گیا ہے۔ مقدمہ درج کر کے مفرور ملزم کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر حنیف رند نے کہا ہے کہ حکامِ بالا نے واقعے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے انہیں تحقیقات کی ذمہ داری سونپی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی ڈرگ بحالی مرکز کو مریضوں پر تشدد کی اجازت نہیں دی جا سکتی اور متاثرہ مریض کے ساتھ کیا گیا سلوک غیر انسانی اور ناقابلِ برداشت ہے۔

انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ واقعے کی شفاف اور جلد از جلد تحقیقات مکمل کر کے رپورٹ متعلقہ حکام کو پیش کی جائے گی، جبکہ ذمہ دار عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

27/02/2026

*بلوچستان اسمبلی اجلاس:*

*ضلع مستونگ اور کچھی کی نئی تقسیم مسترد، نواب اسلم رئیسانی کا ایوان سے واک آؤٹ*

*بلوچستان اسمبلی اجلاس میں نواب اسلم رئیسانی نے کہا ہے کہ ضلع مستونگ کو کوئٹہ اور کچھی کوسبی میں ضم کیا گیا ہے، حالانکہ ان اضلاع میں برادر اقوام صدیوں سے آباد ہیں*

*انہوں نے الزام عائد کیا کہ* *ڈسٹرکٹ کی تبدیلی سے برادر اقوام کے درمیان فساد ڈالنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اضلاع تبدیل کرنے سے* *مسائل حل نہیں ہوں گے اور وہ اس فیصلے کو قبول نہیں کریں گے۔*
*انہوں نے خبردار کیا کہ اس معاملے پر ایوان سے واک آؤٹ کریں گے اور جو بھی بلوچ دشمن اقدام ہوگا اس کی مذمت کریں گے۔*

27/02/2026

– آکاش ڈرگ سنٹر، قمبرانی روڈ
قمبرانی روڈ پر واقع آکاش ڈرگ سنٹر کے اندر پیش آنے والا تشدد کا واقعہ انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے۔ سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیوز میں ایک شخص کو تشدد کا نشانہ بنتے دیکھا گیا، جو قانون کی عملداری پر سنگین سوال اٹھاتا ہے۔
ہم متعلقہ تھانہ سریاب پولیس سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ اس واقعے کا فوری نوٹس لیا جائے، ویڈیو کی مکمل اور شفاف تحقیقات کی جائیں اور ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

23/02/2026

Enjoy the videos and music you love, upload original content, and share it all with friends, family, and the world on YouTube.

*مستونگ میں رمضان سستا بازار قائم نہ ہوسکا ۔۔۔*  *ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی کی دعوے صرف اور صرف کاغذی کاروائی کی حد تک محد...
22/02/2026

*مستونگ میں رمضان سستا بازار قائم نہ ہوسکا ۔۔۔*

*ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی کی دعوے صرف اور صرف کاغذی کاروائی کی حد تک محدود ۔۔۔ گرانفروش عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں۔ لیکن ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی خواب خرگوش میں ہے۔۔۔۔*

*رپورٹر۔۔۔ نثار بلوچ*

*مستونگ*

*بازار میجر چوک و گردونواح میں رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں اشیائے خوردونوش دالیں, چینی ، چاول گوشت ،سبزی پھل، بیسن ، آٹا، گھی، دودھ, دہی، مشروبات وغیرہ کے قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں۔ ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی غیر محترک ہونے سے رمضان المبارک میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے نے عوام کے کمر توڑ دی ہے۔۔۔۔ رمضان المبارک میں پرائس کنٹرول کمیٹی مکمل طورپر غیر فعال ہونے سے منافع خوروں کی چاندی لگ گئے۔۔۔ گرانفروشوں ماہ صیام کو کمائی کا مہینہ سمجھ کر ناجائز منافع خوری کے ذریعے بے دریغ انداز میں عوام کو لوٹ رہے ہیں۔۔ ایسے میں پرائس کنٹرول کمیٹی کے دعوے صرف اور صرف کاغذی کاروائی کی حد تک محدود ہوکر رہ گئے۔۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ ماہ رمضان کے چند روز گزار جانے کے باوجود بھی دکانداروں کو اب تک سرکاری نرخنامہ لسٹ تک مہیا نہیں کی گئی ہے۔۔ کریانہ اسٹورز ، بیکریوں، تندوروں ،ملک شاپس سبزی اور پھل فروشوں جو اپنے دکانوں اور ریڑھیوں پر باقاعدہ آویزاں کریں۔۔ اکثر دکانداروں سبزی پھل فروشوں تندوروں ملک شاپس بچر شاپس میں لسٹ آویزاں نہ ہونے سے منافع خوروں اپنے مرضی کیمطابق خود ساختہ ریٹ مقرر کرکے عوام کو مہنگے داموں پر اشیائے خوردونوش فروخت کرتے رہتے ہیں۔۔جوکہ مہنگائی سے ستائے ہوئے عوام کیساتھ اس بابرکت مہینے میں سراسر ظلم و ناانصافی ہے۔ ضلع کے عوام گرانفروشوں کے رحم و کرم پر ہے۔ ضلعی انتظامیہ خواب خرگوش سے بیدار ہوکر ناجائز منافع خوری میں ملوث گرانفروشوں کیخلاف بلا تفریق کاروائی کا آغاز کریں۔ اگر گرانفروشوں کیخلاف بروقت سخت اقدامات نہیں کی گئی تو عوام یہ سمجھتے ھیکہ انتظامیہ بھی گرانفروشوں کے سامنے لاچار اور مکمل بے بس ہے، ضلعی انتظامیہ فوری طورپر ضلع میں رمضان سستا بازار قائم کریں تاکہ غریب دیہاڑ دار طبقہ ماہ صیام میں سستا بازار سے اپنے روز مرہ کے اشیائے خوردونوش کم قیمتوں پر خرید سکیں اور رمضان المبارک میں سستائی کا ثمرہ عام غریب دیہاڑی دار طبقہ کو حاصل ہوسکے۔۔۔۔*

Address

Mastung

Telephone

+923353693988

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mastung News Wetnork posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share