CH Asfand

CH Asfand news

پنجاب بھر کے ماس ٹرانزٹ نظام میں آج رات تک شہری مفت سفر کر سکیں گے، تاہم کل سے مسافروں کو معمول کے مطابق کرایہ ادا کرنا ...
13/06/2026

پنجاب بھر کے ماس ٹرانزٹ نظام میں آج رات تک شہری مفت سفر کر سکیں گے، تاہم کل سے مسافروں کو معمول کے مطابق کرایہ ادا کرنا ہوگا۔

پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے تصدیق کی ہے کہ میٹرو بس، اورنج لائن ٹرین، سپیڈو بس، گرین بس اور الیکٹرک بس سروسز پر مفت سفری سہولت ختم کی جا رہی ہے۔ یہ سہولت اپریل 2026 میں مہنگائی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات کم کرنے کے لیے متعارف کرائی گئی تھی۔

حکام کے مطابق ابتدائی طور پر مفت سفر کا اعلان ایک ماہ کے لیے کیا گیا تھا، جبکہ بعد ازاں اس میں توسیع کے لیے مختلف تجاویز پر غور بھی کیا گیا۔ مفت سفری سہولت سے روزانہ تقریباً 8 لاکھ مسافر مستفید ہو رہے تھے، جن میں اورنج لائن ٹرین کے تقریباً 2 لاکھ 90 ہزار اور میٹرو بس کے ایک لاکھ سے زائد مسافر شامل تھے۔

مفت سفری سہولت کے خاتمے کے بعد کل سے تمام مسافروں کو دوبارہ مقررہ کرایہ ادا کرنا ہوگا۔ اس فیصلے سے روزانہ سفر کرنے والے لاکھوں شہریوں کے سفری اخراجات میں اضافہ متوقع ہے۔

وفاقی آئینی عدالت کے جسٹس اظہر رضوی نے ریکارکس دیتے ہوئے کہا ہےکہ بلڈنگ بن رہی ہے تو بننے دیں، غیر قانونی ہوئی تو نسلہ ٹ...
13/06/2026

وفاقی آئینی عدالت کے جسٹس اظہر رضوی نے ریکارکس دیتے ہوئے کہا ہےکہ بلڈنگ بن رہی ہے تو بننے دیں، غیر قانونی ہوئی تو نسلہ ٹاورکی طرح مسمار کر دیں گے۔ ہائی رائز بلڈنگ کی تعمیر روکنے سے متعلق دائر درخواست پر سماعت کے دوران جسٹس حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دیے کراچی میں پہلے ٹاؤن ہاؤسز پھر فیشن تبدیل ہوا اور لوگوں نے 8 منزلہ عمارتیں بنانا شروع کر دیں۔ اور آج کل تو کراچی میں 8 منزلہ عمارت کو بھی 20 منزلہ کرنے کا نیا فیشن چل رہا ہے۔ عدالت نے عمارت کی تعمیر فوری روکنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے واضح اور سخت ریمارکس دیے بلڈنگ بن رہی ہے تو بننے دیں، اگر یہ غیر قانونی ثابت ہوئی تو مسمار ہو جائے گی۔ غیر قانونی تعمیرات کو گرانے سے متعلق ‘نسلہ ٹاور’ کی مثال ہمارے سامنے موجود ہے۔

🥹😥😥
01/03/2026

🥹😥😥

Address

District Miawali Tehsil Iskhel
Mianwali

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when CH Asfand posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category