05/06/2026
چونگ (جنگلی سبزی) کی حفاظت کریں پہاڑوں کی نعمت کو بچائیں۔
پہاڑی علاقوں میں پائی جانے والی مشہور جنگلی سبزی "چونگ" نہ صرف لذیذ ہوتی ہے بلکہ قدرت کا ایک قیمتی تحفہ بھی ہے۔ بدقسمتی سے کچھ لوگ چونگ کی کٹائی جڑوں سمیت کر لیتے ہیں، جس کی وجہ سے یہ سبزی آئندہ سال دوبارہ نہیں اگتی، اور یوں اس کی نسل ختم ہونے لگتی ہے۔
اہم گزارش جب بھی آپ چونگ جمع کریں، صرف اس کے نرم ٹہنیوں کو احتیاط سے کاٹیں۔ جڑ کو زمین میں رہنے دیں تاکہ یہ سبزی دوبارہ اگ سکے اور آنے والے سالوں میں بھی لوگ اس سے فائدہ اٹھا سکیں۔
چونگ کی نسل کی بقا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ اگر ہم نے آج احتیاط نہ کی، تو آنے والی نسلیں اس نعمت سے محروم ہو جائیں گی۔