الحمد سائیلیج Alhamd sailage

الحمد سائیلیج     Alhamd sailage We are providing excellent quality corn sailage at reason able price.

18/02/2026

سائیلیج کی لوڈنگ شروع ہے
03036470353

18/01/2026

Neeli ka kata for sale ha tafseel kailya call krain

ہم اپنے ڈیری صارفین کو معیاری سائیلج فراہم کر رہے ہیں۔ ہمارے معیاری سائیلج کا استعمال کرکے جانوروں کی دودھ دینے کی صلاحی...
26/09/2025

ہم اپنے ڈیری صارفین کو معیاری سائیلج فراہم کر رہے ہیں۔ ہمارے معیاری سائیلج کا استعمال کرکے جانوروں کی دودھ دینے کی صلاحیت میں اضافہ کریں۔ معیاری سائیلج استعمال کرکے اپنے اخراجات بھی کم کریں یہ جانوروں کا گوشت اور دودھ بڑھانے میں بھی اتنا ہی فائدہ مند ہے۔
آرڈر کے لیے رابطہ کریں۔
الحمد سائیلج
03036470353
Adnan Basheer

07/08/2025
مختلف جانوروں کی اوسط عمر 🐄 گائے: 15–20 سال🐐 بکری: 12–14 سال🐎 گھوڑا: 25–30 سال🐇 خرگوش: 8–12 سال🐈 بلی: 15 سال🦆 بطخ: 6–8 س...
02/08/2025

مختلف جانوروں کی اوسط عمر
🐄 گائے: 15–20 سال

🐐 بکری: 12–14 سال

🐎 گھوڑا: 25–30 سال

🐇 خرگوش: 8–12 سال

🐈 بلی: 15 سال

🦆 بطخ: 6–8 سال

🐶 کتا: 10–13 سال

🐑 بھیڑ: 12–14 سال

یہ جانور ہماری روزمرہ کی زندگی، زراعت اور

خوراک کے نظام میں اہم کردار ادا کرتے ہیں

محترم فارمرز حضرات ۔۔ جیسا کہ آپ کو معلوم ہے کہ باقی جانوروں کی نسبت دودھ دینے والے جانوروں  کو اپنے جسم کی نشوونما اور ...
01/08/2025

محترم فارمرز حضرات ۔۔ جیسا کہ آپ کو معلوم ہے کہ
باقی جانوروں کی نسبت دودھ دینے والے جانوروں کو اپنے جسم کی نشوونما اور بڑھوتری کیلئے طاقت اور توانائی کی زیادہ ضرورت رہتی ہے جو کہ وہ کھلائی جانیوالی خوراک سے حاصل کرتے ہیں اس لیے دودھ والے جانور باقی جانوروں سے زیادہ دباؤ میں رہتے ہیں ۔ اس لیے اگر خوراک سے انکو توانائی کی مطلوبہ مقدار حاصل نہ ہو تو جانور کی صحت اور دودھ کی کارکردگی متاثر ہونے لگتی ہے ‘ اس لیے دودھ کی زیادہ پیداوار حاصل کرنے کیلئے اچھی خوراک دینا اور جانور کو تندرست و توانا رکھنا ضروری ہے ۔۔۔۔

31/07/2025

🌞 #گرمیوں میں #جانوروں کی بہترین #دیکھ بھال کا مکمل

🐄 1. جانوروں کو نہلانے کا صحیح وقت:

جانوروں کو صبح 6 بجے سے پہلے یا شام 6 بجے کے بعد نہلائیں۔

نہلانے کا دورانیہ 15 سے 20 منٹ ہونا چاہیے تاکہ جانوروں کا جسمانی درجہ حرارت نارمل ہو جائے۔

دوپہر کے وقت نہ نہلائیں، ورنہ جانوروں کو heat stress ہو سکتا ہے۔

---

🌳 2. سایہ دار جگہ کا انتظام:

جانوروں کے بیٹھنے اور کھانے کی جگہ پر درخت یا چھپر کا بندوبست کریں۔

دھوپ سے بچاؤ کے لیے green net یا ٹاٹ کا استعمال کریں۔

---

3. ٹھنڈے اور صاف پانی کی فراہمی:

دن میں کم از کم 3 سے 4 بار جانوروں کو پانی پلائیں۔

پانی ٹھنڈا اور صاف ہو، صاف کنٹینر یا پانی کی ٹینکی میں رکھیں۔

پانی کے برتن سایہ دار جگہ پر رکھیں۔

---

4. ہوا دار ماحول مہیا کریں:

جانوروں کے شیڈ میں ہوا کا گزر ہونا چاہیے۔

اگر ممکن ہو تو پنکھے یا واٹر سپرے فین لگوائیں۔

---

5. خوراک کا خاص خیال:

بھاری خوراک (مثلاً دانہ، توڑی) صبح یا شام کے وقت دیں۔

دن میں ہلکی خوراک دیں تاکہ جانور بوجھل نہ ہوں۔

نرم، ہرا چارہ زیادہ مقدار میں فراہم کریں۔

---

6. گرمی سے بچاؤ کی ادویات:

Electrolyte پاؤڈر پانی میں ملا کر پلائیں تاکہ جسم میں نمکیات کی کمی نہ ہو۔

اگر جانور سست ہو جائے، کھانا چھوڑ دے یا سانس تیز ہو تو فوراً ویٹرنری ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

سانس کا تیز ہونا

زیادہ تھک جانا یا لیٹے رہنا

دودھ کی پیداوار میں کمی

بھوک کا کم لگنا
نوٹ: گرمی کی شدت جانوروں کی صحت پر بہت منفی اثر ڈال سکتی ہے۔ آپ کی تھوڑی سی توجہ اور محنت جانوروں کو بیمار ہونے سے بچا سکتی ہے۔

مون سون میں دودھ کی پیداوار کیوں کم ہو جاتی ہے؟ بارشوں کا موسم جہاں فصلوں کے لیے رحمت ہے، وہیں دودھ دینے والے جانوروں کے...
31/07/2025

مون سون میں دودھ کی پیداوار کیوں کم ہو جاتی ہے؟

بارشوں کا موسم جہاں فصلوں کے لیے رحمت ہے، وہیں دودھ دینے والے جانوروں کے لیے چیلنج بھی بن جاتا ہے۔ کئی فارمز پر جون، جولائی میں دودھ کی مقدار اچانک کم ہو جاتی ہے۔ ایسا کیوں ہوتا ہے؟

وجوہات:

1. فیڈ میں نمی
بارش سے چارہ خراب ہو جاتا ہے، فنگس لگتی ہے، جس سے جانور کھانا کم کر دیتے ہیں۔

2. جراثیم کا بڑھ جانا
گیلا ماحول بیکٹیریا کے لیے سازگار ہوتا ہے، جس سے مستیٹس (mastitis) جیسی بیماریاں بڑھتی ہیں۔

3. ہیٹ اسٹریس
نمی اور گرمی کا امتزاج جانوروں میں بے چینی اور دودھ میں کمی لاتا ہے۔

حل اور تجاویز:

خشک اور صاف فیڈ دیں، سائلج صحیح طرح ڈھانپ کر رکھیں۔

جانوروں کے شیڈ میں اچھا وینٹیلیشن رکھیں۔
روزانہ جانوروں کی صحت چیک کریں، خاص طور پر تھن کی۔

الیکٹرولائٹس اور مناسب منرل مکس پانی میں دیں۔

یاد رکھیں:
دودھ کی کوالٹی اور کوانٹیٹی صرف خوراک سے نہیں، بلکہ موسمی انتظامات سے بھی جڑی ہوتی ہے۔

*جانور چارا نہیں کھاتے پانی نہیں پیتے یہ سوال اکثر اتا ھے* جب جانور کا اسٹامک فٹ ھو گا تو چارا بھی کھاۓ گا پانی بھی پیے ...
31/07/2025

*جانور چارا نہیں کھاتے پانی نہیں پیتے یہ سوال اکثر اتا ھے*
جب جانور کا اسٹامک فٹ ھو گا تو چارا بھی کھاۓ گا پانی بھی پیے گا اور فٹ بھی رھے گا۔

(1)نمک (روڑی جانور کے پاس رکھیں)۔
(2)سبز مصالحہ پیاز ادرک تھوم ھری مرچ(مہینے میں 1،2 بار)۔
(3) کوار گندل (مہینے میں 1،2 بار)۔
(4)ڈی ورمنگ وقت پر کریں۔

*نوٹ* جانور کا خیال اپنے بچوں کی طرح رکھیں تب ھی جانور فٹ رھے گااور اپ بھی پر سکون رھیں گے۔

جانوروں میں پانی کم پینے کا مسئلہ:دودھ کی پیداوار کا انحصار خوراک کے ساتھ ساتھ پانی پر بھی ہوتا ہے ۔1 لیٹر دودھ کے لیے ج...
31/07/2025

جانوروں میں پانی کم پینے کا مسئلہ:
دودھ کی پیداوار کا انحصار خوراک کے ساتھ ساتھ پانی پر بھی ہوتا ہے ۔
1 لیٹر دودھ کے لیے جانور کو تقریباً 4 لیٹر پانی پینے کی ضرورت ہوتی ہے ۔
جو جانور پانی کم پیتے ہیں ان میں دودھ کی پیداوار نسبتاً کم ہوتی ہے ۔
اس مسئلہ کے حل کے لئے کچھ تجاویز درج ذیل ہیں ۔
(1): پانی میں نمک اور گندم کا آٹا ڈال کے پلانے سے جانور پانی نسبتاً زیادہ پیتے ہیں ۔
(2): کم پانی پینے والے جانوروں کو پانی میں شکر اور بیسن ملا کے یا
شکر اور چنے کا آٹا مکس کر کے پلائیں۔
اس عمل سے جانور کو پیاس محسوس ہوگی جسکی وجہ سے جانور پانی زیادہ پئے گا ۔

Address

Multan
Multan
59020

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when الحمد سائیلیج Alhamd sailage posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category