جتھے پنجابی، اوتھے یاری" ❤️ سندھ دے پنجابیاں نوں اکٹھا کرن دا پلیٹ فارم.🙏🙏
21/07/2026
بدین:- بڈھو قمبرانی میں اسپئر پارٹس دکان مالک افتخار آرائیں ولد الطاف آرائیں کو یاشو کلوئ اور اس کے بھائی نے بھتہ نہ دینے پر کلہاڑیوں سے سربازار بے دردی سے قتل کر دیا۔دہشت گردی کا مقدمہ درج کیا جائے۔ورثاء
20/07/2026
نبی سر روڈ: سندھ پنجابی اتحاد کی جانب سے احتجاج ڈاکٹر سلیم آرائیں کے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ، خالد صدف آرائیں کا احتجاج سے خطاب
نبی سر روڈ میں سندھ پنجابی اتحاد کی جانب سے سانگھڑ میں قتل ہونے والے ڈاکٹر سلیم آرائیں کے قاتلوں کی فوری گرفتاری کے لیے منعقدہ احتجاجی مظاہرے سے سینئر صحافی خالد صدف آرائیں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر سلیم آرائیں کے قاتلوں کو فوری گرفتار کرکے قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے، تاکہ متاثرہ خاندان کو انصاف مل سکے اور عوام کا قانون پر اعتماد بحال ہو۔ انہوں نے کہا کہ قاتلوں کی گرفتاری میں مزید تاخیر ناقابل قبول ہے۔
20/07/2026
نبی سر روڈ: سندھ پنجابی اتحاد کی جانب سے شہید ڈاکٹر سلیم آرائیں کے قتل میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری اور لواحقین کو انصاف کی فراہمی کے مطالبے پر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جہاں شرکاء نے شدید نعرے بازی کرتے ہوئے قاتلوں کی جلد از جلد گرفتاری کا مطالبہ کیا۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر سلیم آرائیں کے قتل کو سات ماہ گزر چکے ہیں، مگر تاحال ملزمان قانون کی گرفت سے باہر ہیں، جو انصاف کے نظام پر ایک بڑا سوالیہ نشان ہے۔ انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ واقعے کا فوری نوٹس لے کر قاتلوں کو گرفتار کیا جائے اور متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کیا جائے۔
#احتجاج
20/07/2026
I got over 10 reactions on one of my posts last week! Thanks everyone for your support! 🎉
09/07/2026
جھڈو: سندھ پنجابی اتحاد کا احتجاج، ڈاکٹر سلیم آرائیں کے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ
جھڈو میں سندھ پنجابی اتحاد کی جانب سے سانگھڑ میں قتل ہونے والے ڈاکٹر سلیم آرائیں کے قاتلوں کی گرفتاری کے مطالبے پر پرانا نیشنل بینک چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے کی قیادت چوہدری غلام نبی آرائیں، کونسلر حماد تبسم آرائیں، خالد صدف، کونسلر سعد آرائیں، ظفر گجر، آصف گوندل، بشیر رحمانی اور دیگر رہنماؤں نے کی۔ اس موقع پر مظاہرین نے شدید نعرے بازی کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ڈاکٹر سلیم آرائیں کے قاتلوں کو فوری گرفتار کر کے قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے۔
08/07/2026
جاگ پنجابی جاگ
04/07/2026
سندھ دے پنجابی
سندھ میں بسنے والے تمام پنجابی بھائیوں اور بہنوں کا مشترکہ پلیٹ فارم۔
ہمارا مقصد پنجابی برادری کو ایک دوسرے سے جوڑنا، ان کی کامیابیوں کو اجاگر کرنا، ثقافت کو فروغ دینا اور کمیونٹی کے مسائل کو مثبت انداز میں سامنے لانا ہے۔
آؤ مل کر اپنی پہچان، اتحاد اور بھائی چارے کو مضبوط بنائیں۔
"یہ پیج ہر اس پنجابی تک پہنچائیں جو سندھ میں رہتا ہے۔"
04/07/2026
سندھ میں بسنے والے تمام پنجابیوں کی آواز، پہچان اور اتحاد کا پلیٹ فارم
Sindh De Punjabi
22/06/2026
سانگھڑ کے عوام کی جانب سے ایس ایس پی سانگھڑ سے پرزور اپیل
شہید ڈاکٹر سلیم آرائیں کے بہیمانہ قتل کو پانچ ماہ گزر چکے ہیں، مگر آج تک اس اہم کیس میں کوئی بڑی پیش رفت سامنے نہیں آ سکی۔ ہم قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری کارروائیوں کو سراہتے ہیں، لیکن ڈاکٹر سلیم آرائیں کے قاتلوں کی گرفتاری بھی اتنی ہی اہم ہے۔
عوام مطالبہ کرتی ہے کہ اس کیس کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے، قاتلوں کو فوری گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کیا جائے۔
ڈاکٹر سلیم آرائیں صرف ایک فرد نہیں تھے بلکہ معاشرے کا قیمتی سرمایہ تھے۔ ان کے قاتلوں کی عدم گرفتاری عوام میں تشویش پیدا کر رہی ہے۔
⚖️ سوال آج بھی اپنی جگہ موجود ہے:
آخر شہید ڈاکٹر سلیم آرائیں کے قاتل کب گرفتار ہوں گے؟
انصاف میں تاخیر، انصاف سے انکار کے مترادف ہے۔
منجانب سندھ پنجابی اتحاد
Be the first to know and let us send you an email when Sindh De Punjabi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.