06/01/2024
رٹھوعہ-ہریام پُل (بَرِج) 20 سال سے نامکمل پڑا ہوا ہے۔ تحریر: چوہدری محمد صدیق۔
۔۔۔ بات تو سچ ہے مگر بات ہے رسوائی کی۔
ریاست جموں کشمیر کے دو حصوں کے دو پُلوں کی یہ دو تصاویر ہیں: 1۔ دریائے چناب پر بنایا گیا سٹیل کا یہ ریلوے برِج جو ضلع ریاسی میں ہے اور یہ پوری دنیا کے تمام پلوں سے بلند ترین پُل ہے۔ اور یہ پل J&K بھارتی مقبوضہ کشمیر میں ہے۔
2۔ رٹھوعہ-ہریام پُل جو گزشتہ بیس سالوں سے نامکمل پڑا ہوا ہے جو ضلع میرپور میں ہے اس کا ایک سرا ایم ایل اے 2 میرپور میں آتا ہے جو سابق وزیر اعظم چوہدری مجید کے حلقہ میں شامل ہے۔
جبکہ دوسرا سرا MLA 3 میرپور میں آتا ہے جو سابق وزیراعظم سلطان محمود چوہدری جو بد قسمتی سے اب صدرِ آزاد کشمیر بھی ہیں کے حلقہ میں آتا ہے۔
حلقہ دو (2) کی نمائندگی اس وقت قاسم مجید کرتے ہیں جو چوہدری مجید کے بیٹے ہیں جبکہ حلقہ تین (3) کی نمائندگی اس وقت یاسر سلطان کر رہے ہیں جو سلطان محمود کے بیٹے ہیں۔
مزید افسوس کی بات یہ ہے کہ قاسم مجید اور یاسر سلطان موجودہ وزیراعظم چوہدری
انوار الحق کی چھتر چھایہ میں بنوائی جانے والی کابینہ میں شامل ہیں اور ماشاء اللہ دونوں وزیر بھی ہیں۔
اتنی تفصیلات بیان کرنے کا مقصد یہ تھا تاکہ آپ سب پڑھنے والوں کو پوری اور مکمل تصویر دکھائی جاسکے تاکہ کوئی پہلو مخفی نہ رہ جائے۔ اب اِس سے بھی دکھ دہ بات یہ ہے کہ ہم گزشتہ سات دہایوں سے اُس کشمیر کو ہزاروں لوگوں کی جانوں کی قربانی دے کر آزاد کروا کر اِس کشمیر کے ساتھ شامل کرنا چاہتے ہیں۔
اب اس پر آپ کے ردِ عمل اور تبصروں کا ٹائم شروع ہوتا ہے۔ بہت شکریہ: