07/01/2026
حالیہ نوٹیفکیشن کے تحت انتقالِ بیع زبانی کا اختیار ختم کیے جانے سے عام عوام شدید پریشانی کا شکار ہو چکی ہے۔ پہلے صرف سائل کی موجودگی میں 2 سے 3 گھنٹوں میں انتقال مکمل ہو جاتا تھا،
مگر اب فرد، پنجاب بینک سے اسٹامپ، اسٹامپ فروش سے رجسٹری، دوبارہ فیس اور سب رجسٹرار آفس کے متعدد چکر لگا کر 3 سے 4 دن لگ رہے ہیں۔
پٹواری کی جانب سے دیہی مرکز مال کے ذریعے گھر بیٹھے دی جانے والی سہولت بھی ختم ہو چکی ہے، جس کا نقصان براہِ راست عام عوام کو ہو رہا ہے.