Islamic information.

Islamic information. Islamic studies and Islamic information

22/11/2025

*غسل کے فراٸض:*
*غسل کے تین فراٸض ہیں*

1. کلی کرنا
2. ناک میں پانی ڈالنا
3. تمام بدن پر پانی بہانا

💝💝💝💝
*غسل کی سنتیں*
*غسل کی پانچ سنتیں ہیں*

1. دونوں ہاتھ گٹوں تک دھونا
2. استنجا کرنا
3. نیت کرنا
4. وضو کرنا
5. تمام بدن پر پانی بہانا

💝💝💝💝
*وضو کے فراٸض*
*وضو کے چار فرض ہیں*

1. منہ دھونا
2. کہنیوں سمیت دونوں ہاتھ دھونا
3. چوتھاٸی سر کا مسح کرنا
4. ٹخنوں سمیت دونوں پاٶں دھونا

💝💝💝💝
*وضو کی سنتیں*
*وضو کی تیرہ سنتیں ہیں*
1. نیت کرنا
2. بسم اللہ پڑھنا
3. تین بار دونوں ہاتھ گٹوں تک دھونا
4. مسواک کرنا
5. تین بار کلی کرنا
6. تین بار ناک میں پانی ڈالنا
7. ڈاڑھی کا خلال کرنا
8. ہاتھ پاٶں کی انگلیوں کا خلال کرنا
9. ہر عضو کو تین بار دھونا
10. ایک بار تمام سر کا مسح کرنا
11. ترتیب سے وضو کرنا
12. دونوں کانوں کا مسح کرنا
13. پے در پے وضو کرنا

💝💝💝💝
*نواقض وضو*
*وضو آٹھ چیزوں سے ٹوٹ جاتا ہے*
1. پاخانہ پیشاب کرنا
2. ریح یعنی ہوا کا نکلنا
3. خون یا پیپ کا نکل کر بہہ جانا
4. منہ بھر کے قے کرنا
5. بیہوش ہو جانا
6. لیٹ کر یا ٹیک لگا کر سو جانا
7. دیوانہ ہو جانا
8. نماز میں اونچا ہنسنا

💝💝💝💝
*تیمم کے فراٸض*
*تیمم کے تین فراٸض ہیں*

1. نیت کرنا
2. کہنیوں سمیت ہاتھوں کا مسح کرنا
3. چہرے کا مسح کرنا

💝💝💝💝
*نماز کی شرائط*
*نماز کی سات شرائط ہیں*

1. بدن کا پاک ہونا
2. کپڑوں کا پاک ہونا
3. جگہ کا پاک ہونا
4. ستر کا چھپانا
5. قبلہ کی طرف منہ کرنا
6. نماز کا وقت ہونا
7. نماز کی نیت کرنا

💝💝💝💝
*نماز کے فراٸض*
*نماز کے چھے فرض ہیں*

1. تکبیر تحریمہ کہنا
2. قیام کرنا
3. قرأت کرنا
4. رکوع کرنا
5. سجدہ کرنا
6. آخری قعدہ تشھد کی مقدار بیٹھنا

💝💝💝💝
*نماز کے واجبات*
*نماز کے چودہ واجبات ہیں*

1. فرض کی پہلی دو رکعتوں کو قرأت کیلۓ متعین کرنا
2. فرض نماز کی آخری دو رکعتوں کے علاوہ باقی ہر رکعت میں سورة الفاتح پڑھنا
3. فرض نماز کی آخری رکعتوں کے علاوہ سورہ الفاتحہ کے بعد کوٸی چھوٹی سورت یا تین آیات پڑھ
4. سورة الفاتحہ کو سورت سے پہلے پڑھنا
5. قومہ کرنا
6. جلسہ کرنا
7. دونوں قعدوں میں تشھد پڑھنا
8. ترتيب قاٸم رکھنا
9. تعدیل ارکان
10. جہری نمازوں میں جہر کرنا اور سری نمازوں میں آہستہ آواز میں پڑھنا
11. قعدہ اولی
12. لفظ سلام سے نماز سے باہر نکلنا
13. وتروں میں دعاۓ قنوت پڑھنا
14. عیدین میں چھ زائد تکبیریں کہنا

💝💝💝💝
*نماز جنازہ کے فراٸض*
*نماز جنازہ کے دو فرض ہیں*

1. چار تکبیریں کہنا
2. قیام کرنا

💖💖💖💝
*کھانے کے آداب*
1. ہاتھ دھو کر کھانا
2. کھانے کی دعا پڑھنا یعنی بسم اللہ وعلٰی برکت اللہ پڑھنا
3. اپنے سامنے سے کھانا
4. دسترخوان بچھا کر کھانا
5. برتن پر جھک کر نہ کھانا
6. برتن کو صاف کرنا
7. مسنون طریقہ سے بیٹھ کر کھانا
8. کھانا کھانے کے بعد کی دعا پڑھنا یعنی الحمد للہ الذی اطعمنا و سقانا و جعلنا من المسلمین پڑھنا
9. اکرام مسلم کرنا
10. کھانے کے بعد ہاتھ دھونا

💝💝💝💝
*پانی پینے کے آداب*

1. بسم اللہ پڑھ کر پینا
2. دیکھ کر پینا
3. بیٹھ کر پینا
4. تین سانسوں میں پینا
5. ہر سانس کے بعد الحمد للہ کہنا
6. پینے کے بعد الحمد للہ پڑھنا

*Vocinti 10mg*
💝💝💝💝
*سونے کے آداب*
1. باوضو ہو کر سونا
2. مسنون اذکار یعنی سورہ الفاتحہ . آیتہ الکرسی . سورة حم السجدہ . سورة الملک . سورة الاخلاص . سورة الفلق . سورة الناس پڑھنا
3. بستر کو جھاڑ کر بچھانا
4. سونے سے پہلے سونے کی دعا پڑھ کر سونا یعنی اللھم باسمک اموت و احیٰ
5. سونے سے پہلے مسواک کرنا
6. داٸیں کروٹ سونا
7. قبلہ کی طرف منہ کر کے سونا
8. تہجد کی نیت کر کے سونا
9. مسنون طریقہ پر سونا یعنی قبلہ کی طرف منہ کر کے دایاں ہاتھ سر کے نیچے رکھ کر اور بایاں ہاتھ کولہے کے اوپر رکھ کر ٹانگوں میں تھوڑا خم کر کے سونا
10. سو کر اٹھنے کے بعد یہ دعا پڑھنا الحمد للہ الذی احیانا بعد ما اماتنا والیہ النشور.

*یہ تحریر بچوں کے لۓ لکھی گٸ ہے جس سے بڑے بھی فاٸد حاصل کر سکتے ہیں احباب سے گزارش ہے کہ اپنے تمام عزیز و اقارب کو بھیجیں اور اگر اللہ پاک نے آپ کو وسعت دی ہے تو یہ پرنٹ نکلوا کر مساجد میں آویزا کریں ان شاء اللہ مستقل صدقہ جاریہ ہو گا*۔

28/06/2025

آپ ﷺ نے فرمایا۔
منافق کی تین نشانیاں ہیں
جب بات کہے تو جھوٹ کہے اور جب اس کے پاس امانت رکھیں
تو خیانت کرے اور
جب وعدہ کرے تو خلاف کرے-
صحیح بخاری 2749

27/06/2025

رسول کریم ﷺ نے فرمایا ، ایک شخص راستے پر چل رہا تھا کہ اس نے وہاں کانٹے دار ڈالی دیکھی ۔ اس نے اسے اٹھا لیا تو اللہ تعالیٰ نے اس کا یہ عمل قبول کیا اور اس کی مغفرت کر دی ۔

18/06/2025

آپ ﷺ نے فرمایا کہ ایک شخص کا انتقال ہوا ( قبر میں ) اس سے سوال ہوا ، تمہارے پاس کوئی نیکی ہے ؟ اس نے کہا کہ میں لوگوں سے خرید و فروخت کرتا تھا۔
( اور جب کسی پر میرا قرض ہوتا ) تو میں مالداروں کو مہلت دیا کرتا تھا اور تنگ دستوں کے قرض کو معاف کر دیا کرتا تھا،اسی پر اس کی بخشش ہو گئی۔
صحیح بخاری 2391

11/05/2025

ایک آدمی نے آنحضرت ﷺ سے پوچھا کہ کون سا اسلام بہتر ہے ؟
فرمایا یہ کہ تم کھانا کھلاؤ،
اور جس کو پہچانو اس کو بھی اور جس کو نہ پہچانو اس کو بھی ، الغرض سب کو سلام کرو
( بخاری 12)

06/05/2025

حضرت عائشہ ؓ بیان کرتی ہیں،
رسول اللہ ﷺ تمہاری طرح نہایت تیز گفتگو نہیں فرماتے تھے ،
بلکہ آپ کا کلام الگ الگ ہوتا تھا ،
آپ کے پاس بیٹھنے والا اسے یاد کر لیتا تھا-
رواہ الترمذی (مشکوٰۃ 5828)

22/04/2025

*میرے اور آپ سب کے لیے، اور ہماری نئی نسل کے بچوں کے لیے ایک نصیحت…*
گھروں میں بیماریاں، *پریشانیاں، نظرِ بد اور حسد* بہت بڑھ چکے ہیں۔
شوہر بیمار، بیوی بیمار، بچے بیمار، طلاقیں، جھگڑے، دوستیاں بھی قائم نہیں رہتیں…
زندگی انتشار سے بھر گئی ہے
اور اس کا سبب؟
*ہم خود!…* ہمارے اپنے اعمال!
*جی ہاں،* حیران نہ ہوں…!!
چند اہم باتیں جو ہمیں سمجھنے کی ضرورت ہے:
✖️ ضروری نہیں کہ لوگ جانیں کہ *میری ازدواجی زندگی* خوشگوار ہے یا نہیں۔
✖️ ضروری نہیں کہ ہم کھانے پینے کی تصویریں لے کر *اسٹیٹس پر لگائیں یا گروپس* میں شیئر کریں۔
✖️ ضروری نہیں کہ بچوں کی تصویریں شیئر کریں، کتنے ہی محروم لوگ انہیں دیکھ کر حسرت کرتے ہیں، یا کسی کی نظر لگ جاتی ہے۔
✖️ *اللہ کا ذکر* کرنے کے بعد اسٹیٹس میں یہ لکھنا: "اللہ میرے بچوں کی حفاظت کرے"
یہ دعا نہیں بلکہ *نمائش* ہے۔
✖️ ضروری نہیں کہ لوگ جانیں آپ کہاں گئے یا کہاں سے آئے —
ہماری زندگیاں اسٹیٹس اور *پروفائل تصاویر* کے ذریعے دوسروں پر ظاہر ہو چکی ہیں۔
کیوں کہ یاد رکھیں:
✖️ ہر شوہر اپنی بیوی کو *تحفہ* نہیں دیتا۔
✖️ ہر بیوی اپنے شوہر کو خوش نہیں رکھتی۔
✖️ ہر خاندان کے بچے ذہین نہیں ہوتے، محتاط رہیں۔
✖️ ہر شخص وہ سب کچھ نہیں رکھتا جو آپ کے پاس ہے، *ہوشیار* رہیں۔
✖️ ہر عورت شوہر کے ساتھ خوش نہیں، ہر *شوہر بیوی* کے ساتھ خوش نہیں۔
✖️ ہر شخص سفر کرنے کی *استطاعت* نہیں رکھتا۔
✖️ ہر عورت بازاروں اور ریسٹورنٹس میں نہیں جا سکتی۔
اپنے گھروں کے رازوں کی *حفاظت* کریں!
اللہ نے ہم پر پردہ ڈالا ہے، تو ہم بھی اُس کے پردے کی حفاظت کریں۔
اگر آپ چاہتے ہیں کہ کوئی نعمت ہمیشہ آپ کے پاس رہے،
تو اُسے صرف اللہ کے ساتھ راز میں رکھیں،
کسی کو بھی اس کا نہ بتائیں۔
اللہ ہمیں اور آپ کو ہر شر والے کے شر سے محفوظ رکھے۔
ان باتوں کو غور سے پڑھیں، سمجھیں اور عمل کریں۔
*نوٹ:* ان تمام اسباب سے پہلے اللہ پر توکل اور
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت شدہ اذکار اور دعاؤں سے حصار بنانا مت بھولیں۔
*وباللہ التوفیق۔*

27/03/2025

نن شپه 27 دۀ أو نن تقريباً 99 % چانس دی د ليلة القدر نو کوشش وکړئ دعا ګانې أو عبادتونه پکې هير نکړئ صحیح حديث کې هم راځي رسول الله صلی الله علیه وسلم فرمایي چی ليلة القدر شپه 27 دۀ 👈 ‏‏‏‏‏‏عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ أَبِي سُفْيَانَ، ‏‏‏‏‏‏عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي لَيْلَةِ الْقَدْرِ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ لَيْلَةُ الْقَدْرِ لَيْلَةُ سَبْعٍ وَعِشْرِينَ.
همدا رنګ ابي بن کعب رضي الله عنه به قسم کولو چی د 27 شپه ده ...
بله دا چی کومی نښې نښانی دي د دی شپی نو هغه هم تقريبا نن شپه پوره دي ...

02/03/2025

⏬⏬ *انتہائی اہم* ⏬⏬

ان شاء اللہ آج سے روزانہ ایک مکمل پارے کا مختصر خلاصہ قرآن مجید کا شئیر کریں گے خود بھی کوشش کریں کہ پڑھ لیں اور شئیر بھی کریں تاکہ آپ کے لیے بھی صدقہ جاریہ ہو۔

*پہلا پارہ📖*

*اس پارے میں پانچ باتیں ہیں:*
1۔ اقسام انسان
2۔ اعجاز قرآن
3۔ قصۂ تخلیقِ حضرت آدم علیہ السلام
4۔ احوال بنی اسرائیل
5۔ قصۂ حضرت ابراہیم علیہ السلام

*(1)۔ اقسام انسان تین ہیں:*
مومنین ، منافقین اور کافرین۔

مومنین کی پانچ صفات مذکور ہیں:
۱۔ ایمان بالغیب
۲۔ اقامت صلوۃ
۳۔ انفاق
۴۔ ایمان بالکتب
۵۔ یقین بالآخرۃ

*منافقین کی کئی خصلتیں مذکور ہیں:*
جھوٹ، دھوکا، عدم شعور، قلبی بیماریاں، سفاہت، احکام الٰہی کا استہزائ، فتنہ وفساد، جہالت، ضلالت، تذبذب۔
اور کفار کے بارے میں بتایا کہ ان کے دلوں اور کانوں پر مہر اور آنکھوں پر پردہ ہے۔

*(2)۔ اعجاز قرآن:*
جن سورتوں میں قرآن کی عظمت بیان ہوئی ان کے شروع میں حروف مقطعات ہیں یہ بتانے کے لیے کہ انھی حروف سے تمھارا کلام بھی بنتا ہے اور اللہ تعالیٰ کا بھی، مگر تم لوگ اللہ تعالیٰ کے کلام جیسا کلام بنانے سے عاجز ہو۔

*(3)۔ قصۂ حضرت آدم علیہ السلام*
اللہ تعالیٰ کا آدم علیہ السلام کو خلیفہ بنانا،
فرشتوں کا انسان کو فسادی کہنا،
اللہ تعالیٰ کا آدم علیہ السالم کو علم دینا،
فرشتوں کا اقرارِ عدم علم کرنا،
فرشتوں سے آدم علیہ السلام کو سجدہ کروانا،
شیطان کا انکار کرنا پھر مردود ہوجانا،
جنت میں آدم وحواء علیہما السلام کو شیطان کا بہکانا
اور پھر انسان کو خلافتِ ارض عطا ہونا۔

*(4)۔ احوال بنی اسرئیل:*
ان کا کفران نعمت اور اللہ تعالیٰ کا ان پر لعنت نازل کرنا۔

*(5)۔ قصہّ حضرت ابراہیم علیہ السلام:*
حضرت ابراہیم علیہ السلام کا اپنے بیٹے کے ساتھ مل کر خانہ کعبہ کی تعمیر کرنا
اور پھر اللہ تعالیٰ سے اسے قبول کروانا
اور پھر توبہ و استغفار کرنا۔

*صدقہ جاریہ سمجھ کر آگے ضرور شیئر کیا کرے*

30/12/2024

^__________؎

طنز اچھالنا، کرارا جواب دینا ، آئینہ دکھانا، اوقات یاد دلانا ، اینٹھ کا بدلہ پھتر سے دینا یہ سب عموما نفسیاتی کمزوری کی علامات ہیں، طاقت اور مضبوطی تو یہ ہے کہ آپ ان سب مواقع پر بھلی بات کہیں یا پھر صبر و متانت کا مظاہرہ کرکے خاموش رہیں ۔۔۔!!!🌼🌿🩷

30/12/2024

نماز میں عورتوں کی مخصوص صورتیں :
عورتوں کی نماز کے وہ خصوصی مسائل جس میں وہ مَردوں سے ممتاز ہیں ،وہ یہ ہیں :
(1)عورتوں کو قیام کی حالت میں دونوں پاؤں ملے ہوئے رکھنے چاہئیں، اِس طرح کہ اُن میں فاصلہ نہ ہو ،اسی طرح رکوع و سجود میں بھی ٹخنے ملاکر رکھنے چاہیئے۔
(2)عورتوں کو خواہ سردی وغیرہ کا عذر ہو یا نہ ہو ہر حال میں چادر یا دوپٹہ وغیرہ کے اندر ہی سے ہاتھ اٹھانے چاہیئے ، ہاتھوں کو باہر نہیں نکالنا چاہیئے۔(3)عورتوں کو تکبیرِ
تحریمہ کہتے ہوئےصرف اپنے کندھوں کے برابر ہاتھ اٹھانے چاہیئے۔(4)عورت کو تکبیر تحریمہ کے بعد سینہ پر چھاتی کے نیچے یا اوپر ہاتھ رکھنے چاہئیں۔(5)عورت کو اپنی داہنی ہتھیلی کو بائیں ہتھیلی کی پشت پر رکھ دینا چاہئے۔(6)عورت کو رکوع میں زیادہ جھکنا نہیں چاہئے بلکہ اتنا جھکے کہ اس کے ہاتھ گھٹنوں تک پہنچ جائیں۔(7)عورت کو رکوع میں دونوں ہاتھوں کی انگلیاں گھٹنوں پر کشادہ کیے بغیر ملاکر رکھنی چاہئیں۔(8)عورت رکوع میں اپنے ہاتھوں پر سہارا نہ دے،اُسے چاہیئے کہ رکوع میں ہاتھ صرف گھٹنوں پر رکھے ،گھٹنوں کو پکڑنا نہیں چاہیئے۔(9)عورت رکوع میں اپنے گھٹنوں کو جھکائے رکھے۔(10)عورت کو رکوع میں اپنی کہنیاں اپنے پہلوؤں سے ملی ہوئی رکھنی چاہئیں یعنی سمٹی ہوئی رہیں۔(11)عورت کو سجدے میں کہنیاں زمین پر بچھی ہوئی رکھنی چاہئیں۔(12)سجدے میں دونوں پاؤں انگلیوں کے بل کھڑے نہیں رکھنے چاہئیں بلکہ دونوں پائوں داہنی طرف نکال کر بائیں سرین پر بیٹھے اور خوب سمٹ کر اور سکڑ کر سجدہ کرے ( یعنی سرین نہ اٹھائے)(13)سجدے میں پیٹ رانوں سے ملا ہوا ہونا چاہئے یعنی پیٹ کو رانوں پر بچھا دے۔(14)بازو پہلوؤں سے ملے ہوئے ہوں، غرضیکہ عورتوں کو چاہیئے کہ سجدے میں بھی سمٹی ہوئی رہیں۔(15)قعدہ میں بیٹھتے وقت مردوں کے برخلاف دونوں پاؤں داہنی طرف نکال کر بائیں سرین پر بیٹھنا چاہئے یعنی سرین زمین پر رہے ،پاؤں پر نہ رکھے۔(16)عورتوں کو قعدہ میں ہاتھوں کی انگلیاں ملی ہوئی رکھنی چاہیئے۔(17)جب کوئی امر نماز میں پیش آئے مثلاً عورت کی
نماز کے آگے سے کوئی گزرے تو ”تصفیق “ کرے،اور اس کا طریقہ یہ ہے کہ دائیں ہاتھ کی انگلیوں کی پشت بائیں ہاتھ کی ہتھیلی پر مارے اور مَردوں کی طرح سبحان اللہ نہ کہے۔(18)مَردوں کی امامت نہ کرے۔(19)نماز میں صرف عورتوں کی جماعت کرنا مکروہ تحریمی ہے ( مردوں کے لئے جماعت واجب ہے)(20)عورتیں اگر جماعت کریں تو جو عورت امام ہو وہ صف کے بیچ میں کھڑی ہو،مردوں کی طرح آگے بڑھ کر کھڑا ہونا درست نہیں۔(21)عورتوں کا جماعت میں حاضر ہونا مکروہ ہے۔ (22)مردوں کی جماعت میں عورت مردوں سے پیچھے کھڑی ہو۔(23)عورتوں پر جمعہ فرض نہیں لیکن اگر پڑھ لیں تو صحیح ہو جائے گا اور ظہر کی نمازساقط ہوجائے گی ۔ (24)عورت پر عیدین کی نمازواجب نہیں۔(25)عورتوں پر ایامِ تشریق میں فرض نمازوں کے بعد تکبیر واجب نہیں۔(لیکن راجح یہ ہے کہ مردوں کی طرح عورتوں پر بھی واجب ہے ، البتہ مردوں کی طرح جہر نہ کرے ، آہستہ آواز میں کہے۔از مرتب)
(26)عورت کیلئے نمازِ فجر مردوں کی طرح اجالا ہونے کے بعد پڑھنا مستحب نہیں ، بلکہ جلدی اندھیرے میں پڑھ لینا مستحب ہے۔(27)عورتوں کو نماز میں کسی بھی وقت بلند آواز سے قرآت کرنے کا اختیار نہیں بلکہ ہر جہری نماز میں بھی آہستہ قرآت کرنا واجب ہے بلکہ جن فقہا کے نزدیک عورت کی آواز داخلِ ستر ہے اُن کے نزدیک جہر کے ساتھ قرآت کرنے سے عورت کی نماز فاسد ہو جائے گی۔

15/11/2024

*اس دنیا سے ہم سب نے چلے جانا ہے ......لیکن ہم میں سے وہ لوگ زندہ رہیں گے .......جنہوں نے اپنی زبان سے لوگوں کی عزت کی حفاظت کی اپنی زبان سے لوگوں کے دل جیتے اپنے لہجے سے لوگوں کو عزت اور احترام دیا....... اپنے اخلاق سے لوگوں کے دلوں میں گھر بنا لیا,*
*....... اپنے کردار سے لوگوں کو محفوظ رکھا اپنے عمل سے لوگوں کی رائے بدلی ایسے لوگ ہمیشہ زندہ رہتے ہیں........*

Address

District Bajauir
Peshawar
9925

Telephone

+923064154003

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Islamic information. posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Islamic information.:

Share

Category