Voice Of Ababaki وائس آف ابابکی

Voice Of Ababaki وائس آف ابابکی ابابکی قبائل اتحاد و اتفاق قائم کرے ایک دوسرے کی عزت و احترام کریں ایک دوسرے کی سہارا بنیں

03/01/2026
28 دسمبر — باپ کے بغیر جیتی ہوئی عمر28 دسمبر 2010 کوئی تاریخ نہیں تھی، وہ ایک زخم تھا۔ ایسا زخم جو نہ بھر سکا، نہ بھرنے ...
28/12/2025

28 دسمبر — باپ کے بغیر جیتی ہوئی عمر

28 دسمبر 2010 کوئی تاریخ نہیں تھی، وہ ایک زخم تھا۔ ایسا زخم جو نہ بھر سکا، نہ بھرنے دیا گیا۔ اس دن سردار دارو خان ابابکی کو ہم سے چھین لیا گیا، اور اس کے ساتھ ہماری زندگیوں سے یقین، سکون اور اعتماد بھی اٹھا لیا گیا۔

آج سولہ سال ہو گئے ہیں۔ سولہ برس جن میں ہم نے وقت کو گزرتے دیکھا، مگر زندگی کو رکتے دیکھا۔ ہمیں آج تک نہیں معلوم کہ آپ کہاں ہیں۔ یہ لاعلمی موت سے بھی زیادہ اذیت ناک ہے، کیونکہ موت آنسو دیتی ہے، مگر لاپتگی ساری عمر کا عذاب بن جاتی ہے۔

میں ایک بیٹا ہوں۔ میں نے آپ کی قبر پر فاتحہ نہیں پڑھی، مگر ہر نماز میں آپ کو ڈھونڈا ہے۔ میں نے آپ کے جنازے کو کندھا نہیں دیا، مگر برسوں سے اپنے دل کے جنازے اٹھا رہا ہوں۔ لوگ کہتے ہیں صبر کرو، مگر وہ نہیں جانتے کہ صبر بھی تب ٹوٹ جاتا ہے جب انتظار کی کوئی حد نہ ہو۔

بابا…
آپ کے بعد گھر خاموش ہو گیا۔ دیواریں تو وہی رہیں، مگر آوازیں مر گئیں۔ ماں کی آنکھوں نے ہنسنا چھوڑ دیا، اور بچوں نے سوال پوچھنا سیکھ لیا۔ ہر عید پر دسترخوان سجا، مگر آپ کی جگہ خالی رہی۔ وہ خالی کرسی آج بھی ہمیں گھورتی ہے۔

آپ کا قصور کیا تھا؟
یہ سوال ہم نے ہر در پر رکھا، مگر جواب کہیں نہیں ملا۔ اگر جرم تھا تو عدالت کیوں نہ ملی؟ اگر بے گناہ تھے تو یہ سزا کیوں؟ خاموشی نے ہمیں مجرم بنا دیا، اور مجرم آزاد رہے۔

وقت نے ہمیں مضبوط نہیں کیا، وقت نے ہمیں تھکا دیا۔ ہم نے ہنستے چہروں کے پیچھے اپنے زخم چھپا لیے، مگر ہر 28 دسمبر وہ زخم پھر ہرے ہو جاتے ہیں۔ یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ہم ایک باپ کے بغیر بڑے ہوئے، اور ایک سچ کے بغیر جیتے رہے۔

بابا، اگر آپ زندہ ہیں تو جان لیں کہ آپ کے بچے آج بھی آپ کے نام پر سانس لیتے ہیں۔ اور اگر نہیں ہیں… تو یہ قوم آج بھی آپ کی خاموش چیخوں کی مجرم ہے۔ ہم نے آپ کو بھلایا نہیں، ہمیں بھلانے دیا گیا ہے۔

ہم صرف انصاف نہیں مانگتے، ہم صرف سچ نہیں مانگتے—ہم اپنی ٹوٹی ہوئی زندگیاں واپس مانگتے ہیں۔ کیونکہ سولہ سال کا انتظار صرف وقت نہیں ہوتا، یہ ایک بیٹے کی پوری عمر ہوتی ہے۔

19/09/2025

شہید میر 🥲💔🥲

30/06/2025

دا گڈک امر ترڈگ ؟؟؟
پوہ مروکا پوہ مرے 🤔

اناللہ وانا الیہ راجعون ۔ایک عہد تمام ہوا ۔ سیاست کے ایک اہم نام ، جمیعت علماء اسلام کے ایک مدبر لیڈر ، قادر الکلام اور ...
19/03/2025

اناللہ وانا الیہ راجعون ۔
ایک عہد تمام ہوا ۔ سیاست کے ایک اہم نام ، جمیعت علماء اسلام کے ایک مدبر لیڈر ، قادر الکلام اور بے باک سیاستدان آج داعی اجل کو لبیک کر گئے ۔
رب کریم حافظ حسین احمد کے ساتھ کرم کا معاملہ فرمائے جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے آمین

19/03/2025

اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپکے بچے اچھی زندگی گزاریں تو اپنا سایہ ہٹا کر
انہیں کچھ دیر دھوپ،بھوک،گرمی،سردی کا سامنا کرنے دیں

: ہم کسی کے لئے آسانی پیدا کریں یا مشکل، وہ ایک نہ ایک دن ہمیں واپس ضرور ملتی ہے۔🦋✨
19/03/2025

: ہم کسی کے لئے آسانی پیدا کریں یا مشکل، وہ ایک نہ ایک دن ہمیں واپس ضرور ملتی ہے۔🦋✨

جو شخص آپ کے "اخلاق" اور "کردار" سے بغض رکھے ، اسکو "تلوار" سے نہیں "صبر"سے ماردو...!!
19/03/2025

جو شخص آپ کے
"اخلاق" اور "کردار"
سے بغض رکھے ،
اسکو "تلوار" سے نہیں
"صبر"
سے ماردو...!!

19/03/2025

لفظوں میں کیا لکھوں اُس رب کی تعریف میں

جو نہ مانگوں تو نواز دیتا ہے
اور جو مانگ لوں تو بے حساب دیتا ہے،،،

🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹

Address

Quetta
Quetta

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Voice Of Ababaki وائس آف ابابکی posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category