20/12/2025
کوئٹہ: لکپاس سے سونا خان تک بارش کے باعث سڑک پر شدید پھسلن، تیل بردار موٹر سائیکل سوار گرنے سے متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ سڑک پر تیل پھیلنے سے پھسلن میں مزید اضافہ اور ٹریفک بھی متاثر ہوئی۔ علاقہ مکینوں نے فوری صفائی اور حفاظتی اقدامات کا مطالبہ کیا ہے، مسافروں کو احتیاط سے سفر کرنے کی ہدایت دی گئی ہے