اقبال آباد نیوز ٹائم۔

اقبال آباد نیوز ٹائم۔ This page is only for local news purposes.

بستی مولویاں میں روڈ کے ساتھ زمین پہ رکھا گیا ٹرانسفارمر جو کسی بھی وقت معصوم بچوں یا جانور کی جان لے سکتا ہے ۔
10/11/2025

بستی مولویاں میں روڈ کے ساتھ زمین پہ رکھا گیا ٹرانسفارمر جو کسی بھی وقت معصوم بچوں یا جانور کی جان لے سکتا ہے ۔

09/11/2025

ایک بوڑھی عورت اپنے گھر کا راشن سامان خریدتے ہوئے ایک کریانے کی دوکان سے ایک غریب اور متوسط طبقے کے لیے دو وقت کی روئی بھی محال بنتی جارہی ہے

بہت اہم پیغام سینکڑوں گھر بربادی سے بچ سکتے ہیںبظاہر اے آئی ٹیکنالوجی دیکھنے میں اچھی لگتی لیکن اسکا منفی استعمال ہزاروں...
06/10/2025

بہت اہم پیغام سینکڑوں گھر بربادی سے بچ سکتے ہیں
بظاہر اے آئی ٹیکنالوجی دیکھنے میں اچھی لگتی لیکن اسکا منفی استعمال ہزاروں گھر برباد کررہا کسی بھی شخص کی ایک سیکنڈ میں فیملی لائف تباہ ہو سکتی ہے نظر آنے والی تصویر نقلی ہے خدارا آپ کے کسی چاہنے والے کی کوئی بھی خبر آپ کے سامنے کوئی لاتا ہے تو اچھے سے تصدیق کر لیں
اس پیغام کو ہر جگہ پہنچائیں
ایسا پیغام خصوصی گھریلو سادہ لوح عورتوں تک پہنچاو انکو دکھاو ٹیکنالوجی کس لیول تک ترقی کر چکی تا کہ آپ کی فیملی لائف متاثر نا ہو
اللہ پاک سب کو ایسے فتنوں سے محفوظ رکھےشکریہ
Ai is very dangerous 😡😡😒

ڈسٹرکٹ رحیم یار خان تحصیل لیاقت پور ترنڈہ محمد پناہ تیزاب گردی کا افسوسناک واقعہزرائع کے مطابق تفصیل ترنڈہ محمد پناہ کے ...
30/09/2025

ڈسٹرکٹ رحیم یار خان
تحصیل لیاقت پور
ترنڈہ محمد پناہ تیزاب گردی کا افسوسناک واقعہ
زرائع کے مطابق تفصیل
ترنڈہ محمد پناہ کے نواحی علاقہ کچی محمد خان بستی عباسی میں تنسیخ اور خلع کی رنجش پر شوہر مسمی ریاض احمد ولد محمد حسین نے مسماۃ عذرا بی بی پر تیزاب پھینکا،
عذرا بی بی کیساتھ سوئی ہوئی اس کی بیٹی صورت بی بی بعمری 4سالہ اور اس کی ساس پھاپھو مائی بعمری 70/72سالہ پربھی تیزاب گرگیا، جن کو فوری طور پر رات کے 3 بجے رورل ہسپتال ترنڈہ محمد پناہ میں منتقل کیا گیا، فوری طبی امداد کے باوجود تیزاب گردی کا شکار ہونے والی عذرا بی بی جانبر نا ہوسکی، تیزاب گردی کا شکار ہونے والی بچی اور اس کی نانی کی حالت بھی انتہائی تشویشناک بتائی جا رہی ہے ذرائع،،،





بریکنگ نیوز ماڈل تھانہ اقبال آباد کی حدود شیخ واھن موضع تاج پور مرید والا میں محمد لال عرف کالو چانڈیہ کی آم کے درخت سے ...
29/09/2025

بریکنگ نیوز
ماڈل تھانہ اقبال آباد کی حدود شیخ واھن موضع تاج پور مرید والا میں محمد لال عرف کالو چانڈیہ کی آم کے درخت سے پھندہ لٹکتی لاش برآمد

*سنگدل باپ نے ماں کے ہمراہ ملاقات کیلئے آنیوالی کمسن بیٹی کو چھری کے وار کرکے موت کے گھاٹ اتاردیا‘قاتل باپ آلہ قتل سمیت ...
13/09/2025

*سنگدل باپ نے ماں کے ہمراہ ملاقات کیلئے آنیوالی کمسن بیٹی کو چھری کے وار کرکے موت کے گھاٹ اتاردیا‘قاتل باپ آلہ قتل سمیت موقع سے فرار* ‘

*پولیس نے مقتولہ بیٹی کی نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کرنے کے بعد ملزم کی تلاش شروع کردی*

*بھٹہ کالونی کی رہائشی شکیلہ بی بی جس کی چند سال قبل چک 99ون ایل کے رہائشی اصغر علی سے شادی ہوئی تھی تاہم گھریلوناچاقی پر دونوں میں طلاق ہوگئی تھی* ۔

*گذشتہ روز شکیلہ بی بی اپنی 9سالہ بیٹی دعازہرہ کو باپ سے ملوانے کیلئے ماڈل ٹاؤن میں واقع نجی کلینک پر لائی جہاں باپ نے ماں کے پاس رہائش پذیر ہونے کی رنجش پر اپنی 9سالہ بیٹی دعا زہرہ کو چھری کے پے درپے وار کرکے موت کے گھاٹ اتاردیا*

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز آج 12 ستمبر بروز جمعہ دن تقریباً ایک بجے دوپہر شیخ زید ائر پورٹ پر پہنچیں گیں ، جہاں سے وہ چوہ...
12/09/2025

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز آج 12 ستمبر بروز جمعہ دن تقریباً ایک بجے دوپہر شیخ زید ائر پورٹ پر پہنچیں گیں ، جہاں سے وہ چوہدری منیر ہدایت کے ریسٹ ہاؤس میں انتظامیہ سے بریفنگ لیں گیں
بریفنگ کے بعد وہ بذریعہ ہیلی کاپٹر لیاقت پور کے لئے روانہ ہوں گی
ہیلی پیڈ گورنمنٹ ہائی اسکول گل محمد لنگاہ میں بنایا گیا ہے
جہاں پر انتظامیہ سیلاب سے متاثرہ افراد کی خواتین اور بچوں کو اکٹھا کر کے رکھے گی ، وزیراعلیٰ انہیں شاید کوئی چیک شیک بھی دیں گی ہو سکتا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کچھ اشیاء خورونوش بھی ان کے ہاتھوں سے بچوں اور خواتین کو دلوائے
نوٹ !!! اس تمام معاملات کی کوریج کے لئے مریم نواز اپنے ساتھ ہی میڈیا کی ٹیم لا رہی ہیں کسی مقامی صحافی کو نیڑے بھی نہیں لگنے دیں گے جو بیچارے دن رات انتظامیہ کی خوشامد کرتے رہے وہ بھی شاید وہاں تک نہ پہنچ سکیں
انتظامیہ کی طرف سے مریم نواز کے روٹ پر سخت چیکنگ کرکے کسی شرپسند عناصر کو ان کے قریب بھی نہیں آنے دے گی
اب شرپسند کے معنی اور مطالب انتظامیہ خود ہی نکالتی ہے ہم اس سلسلے میں کچھ کہہ بھی نہیں سکتے
سینیئر صحافی قمر اقبال جتوئی کی وال سے کاپی

‏سیالکوٹ میں دروازے میں داخل ہوتی خاتون سے نازیبا حرکت کرنے والا ملزم محمد عرفان عرف فورمین اپنے نازک اعضا پر فائر لگنے ...
05/09/2025

‏سیالکوٹ میں دروازے میں داخل ہوتی خاتون سے نازیبا حرکت کرنے والا ملزم محمد عرفان عرف فورمین اپنے نازک اعضا پر فائر لگنے سے زخمی ہوگیا۔ سی سی ڈی چھاپہ مارنے پہنچی تو اس نے پولیس پر فائرنگ کی نیت سے پسٹل نکالا لیکن گبھراہٹ میں گولی خود پر لگ گئی اور اعضا ناکارہ ہوگیا ۔

خان پور/ظاہر پیر حادثہ میں جاں بحق ہونے والی فیملی کوٹ سمابہ کے رہائشی چوہدری افضل وڑائچ کی بیٹی، داماد اور نواسہ ہیں اف...
05/09/2025

خان پور/ظاہر پیر
حادثہ میں جاں بحق ہونے والی فیملی کوٹ سمابہ کے رہائشی چوہدری افضل وڑائچ کی بیٹی، داماد اور نواسہ ہیں افضل وڑائچ شاہ نواز مرحوم اور چوہدری ارشد وڑائچ پولیس انسپکٹر کے بھائی ہیں زرائع

رحیم یارخان گھریلوناچاقی پربیٹے نے باپ کوقتل کرکے نعش کمرے میں دفنادی‘ رحیم یار خان 10روزبعدملزم بیٹاتھانے میں پیش، قتل ...
02/09/2025

رحیم یارخان گھریلوناچاقی پربیٹے نے باپ کوقتل کرکے نعش کمرے میں دفنادی‘

رحیم یار خان 10روزبعدملزم بیٹاتھانے میں پیش، قتل کا اعتراف ‘نشاندہی پرنعش برآمدکرادی‘

رحیم یار خان پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل‘ پولیس نے بیٹے کوحراست میں لے کرکارروائی شروع کردی

گلشن فیض کارہائشی 40 سالہ عثمان سرور جوکہ 10روزقبل اچانک گھرکے باہرسے لاپتہ ہوگیاتھااورورثاءکی جانب سے شبہ ظاہرکیاگیاتھا عثمان سرورجوکہ لکڑی کاکاروبارکرتاہے کو مبینہ طورپراغواءکرلیاگیاہے‘ تاہم گزشتہ روز مقتول عثمان سرور کا 18 سالہ بیٹامحمدحسنین تھانہ ائیرپورٹ پیش ہوا اوربتایاکہ اس نے10روزقبل اہل خانہ کی عدم موجودگی کافائدہ اٹھاتے ہوئے ناچاقی پراپنے باپ عثمان سرورکوگولی مارکرقتل کرنے کے بعداس کی نعش کمرے میں دفنادی ہے‘جس پرپولیس نے قاتل بیٹے محمدحسنین کی نشاندہی پر گھرسے مقتول عثمان سرور کی نعش برآمدکرکے پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کرنے کے بعد بیٹے کوحراست میں لے کرکارروائی شروع کردی۔

Address

Iqbalabad, Rahim Yar Khan
Rahimyar Khan
64200

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when اقبال آباد نیوز ٹائم۔ posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category