MTK Khan

MTK Khan Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from MTK Khan, Grocers, Rajanpur.

17/08/2021

موت کیا ہے۔
سب سے پہلے میری موت پر مجھ سے جو چھین لیا جائے گا وہ میرا نام ہوگا! !!
اس لئے جب میں مرجاوں گا تو لوگ کہیں گے کہ" لاش کہاں" ہے؟
اور مجھے میرے نام سے نہیں پکاریں گے ۔۔!
اور جب نماز جنازہ پڑھانا ہو تو کہیں گے "جنازہ لےآؤ "!!!
میرانام نہیں لینگے ۔۔!
اور جب میرے دفنانے کا وقت آجائےگا تو کہیں گے "میت کو قریب کرو" !!! میرانام بھی یاد نہیں کریں گے ۔۔۔!
اس وقت نہ میرا نسب اور نہ ہی قبیلہ میرے کام آئے گا اور نہ ہی میرا منصب اور شہرت۔۔۔
کتنی فانی اور دھوکہ کی ہے یہ دنیا جسکی طرف ہم لپکتے ہیں۔۔
پس اے زندہ انسان ۔۔۔ خوب جان لے کہ تجھ پر غم و افسوس تین طرح کا ہوتا ہے :

1۔ جو لوگ تجھے سرسری طور پر جانتے ہیں وہ مسکین کہکر غم کا اظہار کریں گے ۔
2۔ تیرے دوست چند گھنٹے یا چند روز تیرا غم کریں گے اور پھر اپنی اپنی باتوں اور ہنسی مذاق میں مشغول ہو جائیں گے ۔
3۔ زیادہ سے زیادہ گہرا غم گھر میں ہوگا وہ تیرے اہل وعیال کو ہوگا جو کہ ہفتہ، دو ہفتے یا دو مہینے اور زیادہ سے زیادہ ایک سال تک ہوگا ۔
اور اس کے بعد وہ تجھے یادوں کے پنوں میں رکھ دیں گے! !!

لوگوں کے درمیان تیرا قصہ ختم ہو جاۓ گا
اور تیرا حقیقی قصہ شروع ہو جاۓ گا۔ وہ ہے آخرت کا ۔

تجھ سے چھین گیا تیرا ۔۔۔
1۔ جمال ۔۔۔
2۔ مال۔۔
3۔ صحت۔۔
4۔ اولاد ۔۔
5۔ جدا ہوگئےتجھ سے مکان و محلات۔
6۔ بیوی ۔۔۔
7۔ غرض ساری دنیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اور کچھ باقی نہ رہا تیرے ساتھ سوائے تیرے اعمال کے۔
اور حقیقی زندگی کا آغاز ہوا ۔

اب سوال یہاں یہ ہیکہ :

تو نے اپنی قبر اور آخرت کے لئے اب سے کیا تیاری کی ہے ؟
یہی حقیقت ہے جسکی طرف توجہ چاہئے ۔۔
اس کے لیے تجھے چاہئے کہ تو اہتمام کرے :
1۔ فرائض کا
2۔ نوافل کا
3۔پوشیدہ صدقہ اور صدقہ جاریہ کا۔۔۔۔۔
4۔ نیک کاموں کا
5۔ رات کی نمازوں کا
شاید کہ تو نجات پاسکے۔

اگر تو نے اس مقالہ سے لوگوں کی یاددہانی میں مدد کی جبکہ تو ابھی زندہ ہے
تاکہ اس امتحان گاہ میں امتحان کا وقت ختم ہونے سے تجھے شرمندگی نہ ہو اور امتحان کا پرچہ بغیر تیری اجازت کے تیرے ہاتھوں سے چھین لیا جائے
اور تو تیری اس یاددہانی کا اثر قیامت کے دن تیرے اعمال کے ترازو میں دیکھےگا
(اور یاددہانی کرتے رہئے بیشک یاددہانی مومنوں کو نفع دیگا)

میت صدقہ کو کیوں ترجیح دیتی ہے اگر وہ دنیا میں واپس لوٹا دی جائے۔۔
جیسا کہ قرآن میں ہے۔

*"اے رب اگر مجھے تھوڑی دیر* *کے* *لئے واپس لوٹا دے تو* *میں صدقہ کروں اور نیکوں ** *میں شامل ہو جاؤں** *(سورة المنافقون )*

یہ نہیں کہیگا کہ۔۔
عمرہ کروں گا
نماز پڑھوں گا
روزہ رکھوں گا

علماء نے کہا کہ :
میت صدقہ کی تمنا اس لئے کریگا کیوں کہ وہ مرنے کے بعد اس کا عظیم ثواب اپنی آنکھوں سے دیکھے گا۔

اس لئے صدقہ کثرت سے کیا کرو
بیشک مومن قیامت کے دن اپنے صدقہ کے سایہ میں ہوگا
اور آپ اس وقت یہ صدقہ کرسکتے ہیں کہ 10 سکنڈ کے اندر اس میسیج کو نصیحت کی نیت سے پھیلائے ۔

16/08/2021

ﻣﺠﮭﮯ ﺗﻢ ﺳﮯ ﺍﺗﻨﯽ ﻣﺤﺒﺖ
ﮨﮯ۔۔!!!
ﮐﮧ ﺟﯿﺴﮯ۔۔۔ ﺳﯿﭗ ﮐﻮ ﺑﺎﺭﺵ ﮐﯽ ﺑﻮﻧﺪﻭﮞ
ﺳﮯ۔۔
ﮐﮧ ﺟﯿﺴﮯ۔۔۔ ﭼﺎﻧﺪ ﮐﻮ ﺳﻮﺭﺝ ﮐﯽ ﮐﺮﻧﻮﮞ
ﺳﮯ۔۔
ﮐﮧ ﺟﯿﺴﮯ۔۔۔ ﺗﺘﻠﯿﻮﮞ ﮐﻮ ﭘﮭﻮﻝ ﮐﯽ ﺭﻧﮕﺖ
ﻟﺒﮭﺎﺗﯽ ﮨﮯ۔۔
ﮐﮧ ﺟﯿﺴﮯ۔۔۔ ﺟﮕﻨﻮﺅﮞ ﮐﻮ ﺭﺍﺕ ﺁﻧﭽﻞ
ﻣﯿﮟ ﺳﺠﺎﺗﯽ ﮨﮯ۔۔
ﮐﮧ ﺟﯿﺴﮯ۔۔۔ ﻣﻮﺝ ﺳﺎﺣﻞ ﮐﯿﻠﺌﮯ ﭘﻞ ﭘﻞ
ﺗﺮﺳﺘﯽ ﮨﮯ۔۔
ﮐﮧ ﺟﯿﺴﮯ۔۔۔ ﭘﮭﻮﻝ ﮐﯽ ﺧﻮﺷﺒﻮ ﮨﻮﺍ ﮐﮯ
ﺩﻝ ﻣﯿﮟ ﺑﺴﺘﯽ ﮨﮯ۔۔
ﮐﮧ ﺟﯿﺴﮯ۔۔۔ ﺧﺸﮏ ﺻﺤﺮﺍ ﺍﺑﺮ ﮐﻮ ﺩﻝ
ﺳﮯ ﺑﻼﺗﺎ ﮨﮯ۔۔
ﮐﮧ ﺟﯿﺴﮯ۔۔۔ ﺑﮭﭩﮑﺎ ﺭﺍﮨﯽ ﻣﻨﺰﻟﻮﮞ ﮐﯽ
ﺍﻭﺭ ﺟﺎﺗﺎ ﮨﮯ۔۔
ﮐﮧ ﺟﯿﺴﮯ۔۔۔ ﺭﺍﺕ ﮐﯽ ﺭﺍﻧﯽ ﮐﻮ ﺭﺍﺗﯿﮟ
ﺷﺎﺩ ﮐﺮﺗﯽ ﮨﯿﮟ۔۔
ﮐﮧ ﺟﯿﺴﮯ۔۔۔ ﺷﺒﻨﻤﯽ ﺑﻮﺳﻮﮞ ﮐﻮ ﮐﻠﯿﺎﮞ
ﯾﺎﺩ ﮐﺮﺗﯽ ﮨﯿﮟ۔۔
ﮐﮧ ﺟﯿﺴﮯ۔۔۔ ﺧﻮﺍﺏ ﺍﻭﺭ ﺁﻧﮑﮭﻮﮞ ﮐﺎ
ﺭﺷﺘﮧ ﮨﮯ ﺍﭨﻞ ﺍﯾﺴﮯ۔۔
ﮐﮧ ﺟﯿﺴﮯ۔۔۔ ﺟﮭﯿﻞ ﮐﯽ ﺑﺎﻧﮩﻮﮞ ﻣﯿﮟ
ﮐِﮭﻠﺘﺎ ﮨﮯ ﮐﻨﻮﻝ ﺍﯾﺴﮯ۔۔
ﮐﮧ۔۔۔ ﺟﺘﻨﮯ ﻟﻔﻆ ﻟﮑﮭﮯ ﮨﯿﮟ ﻣﺤﺒﺖ ﮐﯽ
ﮐﺘﺎﺑﻮﮞ ﻣﯿﮟ۔۔
ﮐﮧ۔۔۔ ﺟﺘﻨﮯ ﺭﻧﮓ ﮨﻮﺗﮯ ﮨﯿﮟ ﺑﮩﺎﺭﻭﮞ ﻣﯿﮟ
،ﮔﻼﺑﻮﮞ ﻣﯿﮟ۔۔
ﮐﮧ۔۔۔ ﻧﯿﻠﮯ ﺁﺳﻤﺎﮞ ﭘﺮ ﺟﺲ ﻗﺪﺭ ﺭﻭﺷﻦ
ﺳﺘﺎﺭﮮ ﮨﯿﮟ۔۔
ﮐﮧ۔۔۔ ﺟﺘﻨﮯ ﺍﺱ ﺯﻣﯿﮟ ﭘﺮ ﭼﺎﮨﺘﻮﮞ ﮐﮯ
ﺍﺳﺘﻌﺎﺭﮮ ﮨﯿﮟ۔۔
ﮐﮧ ﺟﯿﺴﮯ۔۔۔ ﻣﻮﺕ ﮐﮯ ﺑﺴﺘﺮ ﭘﮧ ﮐﭽﮫ ﭘﻞ
ﺳﺎﻧﺲ ﮐﯽ ﭼﺎﮨﺖ۔۔
ﮐﮧ ﺟﯿﺴﮯ۔۔۔ ﻟﻤﺲِ ﻋﯿﺴٰﯽ ﺳﮯ ﻣﻠﮯ
ﺑﯿﻤﺎﺭ ﮐﻮ ﺭﺍﺣﺖ۔۔
ﮐﮧ ﺟﯿﺴﮯ۔۔۔ ﻏﻢ ﮐﮯ ﻣﺎﺭﻭﮞ ﺳﮯ ﮨﻮ
ﻏﻤﺨﻮﺍﺭ ﮐﺎ ﺭﺷﺘﮧ۔۔
ﮐﮧ ﺟﯿﺴﮯ۔۔۔ ﺩﮬﻮﭖ ﮐﮯ ﺭﺍﮨﯽ ﺳﮯ ﺳﺎﯾۂ
ﺩﯾﻮﺍﺭ ﮐﺎ ﺭﺷﺘﮧ۔۔
ﮐﮧ ﺟﯿﺴﮯ۔۔۔ ﺑﺎﻧﺴﺮﯼ ﮐﯽ ﻟﮯ ﭘﮧ ﺳﺎﻧﺴﯿﮟ
ﮔﯿﺖ ﺑُﻨﺘﯽ ﮨﯿﮟ۔۔
ﮐﮧ ﺟﯿﺴﮯ۔۔۔ ﻭﺻﻞ ﺭُﺕ ﻣﯿﮟ ﺩﮬﮍﮐﻨﯿﮟ
ﺳﻨﮕﯿﺖ ﺑُﻨﺘﯽ ﮨﯿﮟ۔۔
ﮐﮧ ﺟﯿﺴﮯ۔۔۔ ﺑﻠﺒﻠﯿﮟ ﭘﮭﻮﻟﻮﮞ ﮐﯽ ﺭُﺕ
ﻣﯿﮟ ﮔﻨﮕﻨﺎﺗﯽ ﮨﯿﮟ۔۔
ﮐﮧ ﺟﯿﺴﮯ۔۔۔ ﭼﻮﺩﮬﻮﯾﮟ ﮐﮯ ﭼﺎﻧﺪ ﮐﻮ
ﻟﮩﺮﯾﮟ ﺑﻼﺗﯽ ﮨﯿﮟ۔۔
ﺳﺒﮭﯽ ﮐﭽﮫ ﮐﮩﮧ ﺩﯾﺎ ﭘﮭﺮ ﺑﮭﯽ ﮨﮯ ﺩﻝ
ﻣﯿﮟ ﺍﻥ ﮐﮩﯽ ﺑﺎﻗﯽ۔۔
ﺭﮨﯽ ﺍﻇﮩﺎﺭ ﮐﮯ ﻟﻔﻈﻮﮞ ﮐﯽ ﯾﻮﮞ ﮨﯽ
ﺗﺸﻨﮕﯽ ﺑﺎﻗﯽ۔۔
ﻣﺤﺒﺖ ﮐﮯ ﺳﻤﻨﺪﺭ ﮐﮯ ﮐﻨﺎﺭﮮ ﮨﻮ ﻧﮩﯿﮟ
ﺳﮑﺘﮯ۔۔
ﻣﯿﺮﮮ ﺟﺬﺑﻮﮞ ﮐﮯ ﻗﺎﺑﻞ ﺍﺳﺘﻌﺎﺭﮮ ﮨﻮ
ﻧﮩﯿﮟ ﺳﮑﺘﮯ۔۔

16/08/2021

*شعور پاکستان*
*بدل رہے ہیں سوچ*
*بدلے گا ہمارا پاکستان*

*محمد عبداللہ یعقوب*

🥀 _*پاکستان کیسے بنا*_ 🥀

😭😭😭💔💔💔
*اُس ٹرین کی 9 بوگیاں تھیں*
تقریبا ہزار مسافر سوار تھے

جب گاڑی لاہور ریلوے اسٹیشن پر آکر رکی توصرف 8 مسافر زندہ تھے
وہ بھی بری طرح زخمی تھے ، پوری ٹرین جیسے خون میں نہا کر آئی تھی -

*( لندن " ڈیلی میل " کے نمائندے کا آنکھوں دیکھا حال )*

آگ اور خون کا یہ کھیل سارے ہندوستان میں جاری تھا ، لاکھوں لوگوں کو ہجرت کرنا پڑی ، صرف دہلی اور لاہور کے راستے ٹرینوں پر 54 سے زائد حملے ہوے ، سب سے زیادہ مہاجرین مشرقی پنجاب سے ہجرت کرکے پاکستان داخل ہوے ، لدھیانہ اور امرتسر کے درمیان سکھوں کے مسلح جتھے ٹرینوں کو روک کر ظلم کی تاریخ رقم کرتے رہے ، ایک ایسی ہی اسپیشل مہاجر ٹرین محمکہ دفاع کا عملہ اور انکے اہل و عیال کو لے کر پاکستان آرہی تھی کہ اُسے بھی روک لیا گیا ،

*نہ جانے کتنی عورتوں کو اغوا کیا گیا ، جب خون کا دریا عبور کرکے یہ ٹرین پاکستان پہنچی تو اسمیں 459 لاشیں ملیں ،*

کبھی پٹیالہ میں ٹرین روک کر جب مسلمان بچے کرپانوں پر اچھالے جا رہے تھے تب حفاظتی عملہ ایک طرف کھڑا ہو کر قتل عام کا تماشا دیکھ رہا تھا ، بے شمار لاشیں قریبی نہر میں پھینکی گئیں تقریبا خالی ٹرین پاکستان پہنچی.

*ہندوؤں کی وحشت و بربریت کا اندازہ لگایے جب مہاجرین کی آمد کا سلسلہ جاری تھا اور قیام پاکستان کے بعد پہلی عید آئی تو ایک مال گاڑی لاہور اسٹیشن پر آکر رکی جس کی ایک بوگی میں بچوں کے سر اور عورتوں کی کٹی ہوئی چھاتیوں کا ڈھیر لگا ہوا تھا*

اور بوگی کے باہر لکھا ہوا تھا

*پاکستان کے لیے عید کا تحفہ*

لا الہ الااللہ کی بنیاد پر بننے والے ملک میں ہر گلی نکڑ میں
زناہ کے اڈے قائم ہیں
رشوت جھوٹ بددیانتی ظلم و جبر بربریت ناانصافی کرپشن
ہر بندہ اپنے استطاعت کے مطابق کر رہا ہے
پھر کہتے ہیں کہ ہمارے حکمران غلط ہیں
دین محمدی ص نے واضح کردیا!
جیسے قوم ہونگے ویسا ہی حکمران ہوگا
بجائے اوروں کو غلط کہنے کے اپنے آپ کو بدلو پھر دیکھو
انقلاب کیسے نہیں آتا
جس عظیم مقصد کیلئے لاکھوں قربانیاں دی گئی جس مقصد کیلئے گردنیں کٹی جس مقصد کیلئے حاملہ عورتوں کے پیٹ کاٹے گئے جس مقصد کیلئے عورتوں کے اعضاء کو تن سے جدا کیا گیا 😭😭😭
جس مقصد کے حصول کیلئے گھر بار عزت شان و شوکت چھوڑ کر ہمارے اسلاف یہاں پر آئے تو کوئی تو وجہ تو ہوگی نا
کیا ایسے ہی لاکھوں افراد نے دریاؤں کو اپنے عظیم لاشوں سے بھردیا 😭😥😭 چند سال پہلے ایک مولانا کا بیان سنا کہ
جس دریا سے مسلمان گزر رہے تھے اسی دریا سے متعلق ایک بوڑھے نے بتایا کہ سکھوں کے فوج میرے پیچھے تھی اور میں خوف مخلوق خدا اور اور آگے دریا دیکھ کر
جہاں گھبرایا لیکن ایمانی غیرت اور اللہ پر
توکل کی وجہ سے میں نے دریا کو عبور کرنے کا فیصلہ
کیا اللہ کا نام لیا اور دریا پر پاؤں رکھ دیا
کہا کہ شروع سے آخر تک لاشیں ہی لاشیں تھی واللہ
میں نے لاشوں پر سر رکھتے ہوئے دریا عبور کیا 💔
مسلمانوں تمہیں دین محمدﷺ ورثے میں ملا ہے قربانیاں تمہارے اسلاف نے دی اور تم اس
عظیم دن بجائے اللہ کا شکر ادا کئے
سڑکوں چوراہوں پر بھنگڑے ڈال کر اللہ کے عذاب کو دعوت دے رہے ہو
اپنے مشن کو پہچانو
اپنا مقصد نہ بھولو
یہاں اسلامی نظام اور خلافتی نظام کیلئے اٹھ کھڑے ہوں
تاکہ تمہیں بھی تاریخ میں اچھے الفاظوں کے ساتھ اور بروز
قیامت تمہیں اسکا صلہ ملے

تمہاری دھڑکن سے بھی زیادہ قریب تمہارا اللہ ہی تمہارا گواہ بنے گا اور بے شک اس سے بہتر جزاء دینے والا کون ہے

_*کاش کہ یہ بات تیرے دل میں اتر جائیں*_
_*خواہش صرف اتنی ہےکہ کچھ الفاظ لکھوں جس سے کوئی گمراہی کے راستے پر جاتے جاتے رک جائے نہ بھی رکے تو سوچ میں ضرور پڑ جائے*_

KaShAaN Ali KTK TaNhAa
15/08/2021

KaShAaN Ali KTK TaNhAa

Tanhai Khan
15/08/2021

Tanhai Khan

Address

Rajanpur

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when MTK Khan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category