Ghosia traders and plastic store whole saler sahiwal

Ghosia traders and plastic store whole saler sahiwal ASSALAM O ALIEKUM DEAR CUSTOMERS WE HAVE
DIFFERENT SIZES OF SHOPPERS
8*11
10*13
12*15
15*18
18*21

15/02/2024

ھم کو عزیز ہے ، خودداری اپنی .....
کیا کریں آتا ہی نہیں ، منتیں کرنا ....!!

11/02/2024

جو جیت گئے انکو مبارکباد دیں جو ہارگئے انکوحوصلہ دیں نفرتیں ختم کریں مل جل کرپاکستان کیلئےکام پاکستان پائندہ باد

10/02/2024

گذشتہ روز میں نے کہا تھا کہ “باخبر ذرائع” کے مطابق مجموعی ٹرن اوور بہت زیادہ نہیں رہا اور اس کو “مینج” کیا جا سکتا ہے۔ مسئلہ یہ بھی تو ہے کہ تحریک انصاف کے والہانہ عاشق مانتے بھی تو نہیں۔ وہ کہتے رہے کہ بہہ جا بہہ جا ہو گئی اور الیکٹورل انقلاب آ رہا۔ ان کو وہی سننا ہوتا ہے جو ان کا دل سننا چاہتا ہے۔کچھ زمینی حقائق ہوتے ہیں ان کو دیکھ، پرکھ اور جان لینا چاہئیے۔ اس سے دُکھ قدرے کم ہو جاتا ہے۔ مثال کے طور پر

- الیکشن ہر بار فتح کئے جاتے ہیں اور اسٹیبلشمنٹ جیسے چاہے ویسا کر لیتی ہے۔ وہی ہوا ہے۔ آپریشن ضرب غضب آدھی رات کو شروع کیا گیا۔ اور نتائج بدلنے لگے۔

۔ ہر بار نت نیا طریقہ آزمایا جاتا ہے، پچھلی بار آر ٹی ایس بیٹھا اور پھر جب اُٹھا تو تحریک انصاف لیڈ کرنے لگی۔ اس بار موبائل سروسز بند کی گئیں اور آر اوز سے جو نتیجہ لینا تھا وہ فارم 47 کی صورت لیا جا رہا ہے۔ اب آپ بیشک الیکشن ٹریبونل میں فارم 45 پکڑ کر جوتیاں گھساتے رہیں گیم ڈل گئی ہے۔

۔اس ملک میں یہ سوچنا کہ انتخاب صاف شفاف ہو جائے گا نرا وقت کا ضیاع ہے۔ یہ اس ملک کا المیہ ہے۔ اکثریت کو اقلیت اور اقلیت کو اکثریت میں بدلنے کو صرف و صرف صاحب لوگوں کی چند فون کالز درکار ہوتیں ہیں۔ اور یہ خیال کرنا کہ راتوں رات نظام بدل سکتا یا آپ کے ووٹ سے الیکٹورل انقلاب آ سکتا خوش فہمی کے سوا کچھ نہیں ہوتا۔

بہرحال، کچھ باتیں صاحب لوگوں کے واسطے بھی صاف ہو گئیں ہیں کہ وہ زیادہ دیر اس نظام کو یوں چلا نہیں پائیں گے۔ کچھ نیا جگاڑ لگانا ہو گا۔ عوامی رائے ان کے خلاف ہے اور دن بہ دن مزید ہو گی۔ مگر مجھے یقین ہے کہ صاحب لوگ نیا جگاڑ ڈھونڈ ہی لیں گے کیونکہ جس دن ان کے پاس عوام کو یرغمال بنائے رکھنے کے نت نئے آئیڈیاز ختم ہو گئے وہ اپنی طاقت بھی کھو دیں گے۔

باقی جو آپ کو مل گیا ہے اسی پر راضی ہو جائیں ورنہ اتنا بھی نہ ملتا تو کیا اکھاڑ لینا تھا ؟۔کے پی میں آپ کی کُلی جیت ہے۔ایک التجا یہ بھی ہے کہ ہو سکے تو حد سے بڑھا جذباتی پن ترک کر دیں اور معاملات کو ہر زوائیے سے دیکھنے پرکھنے کی کوشش کیا کریں۔اپنی جماعت کے انفلیونسرز سے سپون فیڈنگ پر نہ رہا کریں۔ مجھے لگتا ہے یہ آپ کی جیت ہی ہے۔ اپنے حریف کو ناکوں چنے تو چبوا دئیے ہیں اور حریف بھی جانتا ہے کہ کس طرح اور کس کے سہارے وہ کامیاب ہو رہا ہے۔

اس ملک میں دو ہی نظرئیے چل سکتے ہیں کیونکہ اس ملک کی ایک ہی تگڑی حقیقت ہے اور وہ ہے مقتدرہ یا اسٹیبلشمنٹ۔ لہذا دانش کا تقاضہ یہی ہے کہ سیاسی جماعتوں اور لیڈران سے جذباتی طور پر اٹیچ ہونے کی بجائے اپنے کسی نظرئیے سے اٹیچ ہونا سیکھیں۔ یا تو مقتدرہ کے مخالف کھڑے ہوں یا پھر ان کے ساتھ ہوں۔ جماعت، امیدوار، لیڈر سے قطع نظر ہو کر صرف نظرئیے کے زیر اثر کھڑے ہوا کریں۔ شخصی رومانس سے نکلیں گے تو آپ کی سمت درست ہونا شروع ہو گی وگرنہ جہاں آپ کا لیڈر یوٹرن مار لے گا وہیں آپ شرمندہ ہوں گے اور پھر ندامت سے بچنے کو آپ اپنی جماعت یا لیڈر کے یوٹرن کو بھی راہ حق کہنے پر مجبور ہوتے جائیں گے۔

اب آپ کو یہ سمجھ آ جائے گی کہ میں کیوں اس الیکٹورل نظام کے خلاف ہوں اور اس پر اعتبار نہیں کرتا۔ یہی کچھ اور اسی قماش کے انتخابات بھگتاتا آیا ہوں۔ ووٹ تو صرف صاحب لوگوں کے خلاف دیتا ہوں کہ چلو ان کو یہ تو ہو کہ اتنی پرچیاں ہماری کرتوت کے خلاف بھی ڈلیں ہیں۔ مجھے ادراک ہوتا ہے کہ اس سے کچھ نہیں بدلنے والا۔ ایک چھوڑ اس نظام میں ہزار انتخابات کروا لیں نتیجہ ایسا ہی نکلے گا جیسا نکلتا آیا ہے۔ جب تلک اوپر سے نیچے تک سارا بوسیدہ ڈھانچہ از سر نو تعمیر نہیں کیا جائے گا یہاں کچھ نہیں بدلنے کا اور افسوس سے ابھی تک ایسی سوچ کسی سیاسی جماعت کی نہیں ہے۔ کیوں ؟ ۔ اس لیے کہ لیڈران کو یہی نظام سوٹ کرتا ہے جس میں وہ طاقت کے مرکز سے ڈیل کر لیں اور آرام سے اقتدار حاصل کر لیں۔ مسئلہ تو ڈیل کا ہی ہے ناں۔۔

خوش آئند بات میرے لیے یہ ہے لوگوں میں اتنا شعور پیدا ہونے لگا ہے کہ وہ طاقت کے اصل مرکز کو سمجھنے لگے ہیں اور اپنی بے بسی کا ادراک بھی کرنے لگے ہیں۔ یہ بھی محسوس کرنے لگے ہیں کہ ان کی رائے، ووٹ اور عزت اگلوں کے ہاں ٹکے کی حیثیت نہیں رکھتی۔ میں سمجھتا ہوں کہ نواز لیگ، پیپلز پارٹی، جماعت اسلامی و دیگر کے کارکنان بھی دل سے اس نظام اور اس کے کرتے دھرتوں کو اچھا نہیں سمجھتے۔سب دل سے سول سپریمیسی چاہتے ہیں۔ سول سپریمیسی کا احساس ہونا خوش آئند ہے۔ مگر یہ راتوں رات بھی نہیں ملتی۔ اسے پانے کو کافی مشقت کرنا ہوتی ہے اور آپس میں بیٹھ کر مذاکرات یا ڈائیلاگ کرنا ہوتے ہیں۔ مگرمچھ کے جبڑے سے اپنے حق کا ماس چھیننا اوکھا کام ہے۔

اور اس کے ساتھ ہی میری جانب سے الیکشن ٹرانسمیشن اختتام کو پہنچی۔ آپ اسی “جمہوری” سرکل میں گھومتے رہیں۔اس سسٹم میں رہتے “بیٹر لک نیکسٹ ٹائم “ کی بجائے “بیٹر ڈیل نیکسٹ ٹائم” کہنا چاہوں گا۔ بی ہیپی آلویز

04/02/2024

اللہ کےبندواللہ سےاپنی اوراپنےاھل وایال کی حفاظت اوراپنےایمان کی حفاظت اوررزق۔حلال دعاءکرو دجال کادورھےامریکہ ھی حکمران ھےپاکستان۔میں تمام پاکستانیوں کو توبہ۔کرنی چاھیےاللہ معاف کرےآمین اللہ۔اپناغضب ھم پرنہ ڈال ھم مسلمان ماں۔باپ کی اولادھیں ھمیں ایمان والی زندگی اورایمان۔والی موت دیناہمیں محمدرسول۔اللہ اورال رسول کےلشکرکی غلامی اورعلئ علیہ سلام کےغلاموں میں رکھناآمین یارب العالمین

03/02/2024

📄انسان کی شخصیت کا گھٹیا ترین پہلو منافقت ھے
منافقت وہ لوگ کرتے ہیں جو جھوٹ بولتے ہیں.
🤐

01/02/2024

آپ کا ووٹ ابابیل کی چونچ میں وہ کنکر ہے جو اس ملک کے ہاتھیوں سے آپ کی جان چھڑوا سکتا ہے۔
پروفیسر شاہ رخ شاہ کھگہ
8Feb2024

24/01/2024

ہمارا انتخابی نشان
عـــــــــᷡــⷶــᷢــⷨــᷝــــمران خــــᷡــⷶــⷩــᷜـــان
اِیَّاكَ نَعْبُدُ وَ اِیَّاكَ نَسْتَعِیْنُ۔

🔥❤️✌️shahrukh shah khagga Pti

24/12/2023

تیری یاد بہت ستاتی ہے ماں
تیری جدائی بہت رلاتی ہے ماں😢

ماں کوئی سناتا 🗣نہیں فریاد اس بھری دنیا🌍 میں
دنیا کی باتیں دل دہلا دیتی ہے ماں

لوگ میٹھی نیند سو جاتے ہے رات کو
مجھے تیرے بغیر کہاں نیند آتی ہے ماں

22/12/2023

*اور کسی کو بدلنے کی کوشش نہ کریں، ان روحوں کو تلاش کریں جو شروع سے آپ جیسے ہوں۔۔۔*۔

🖤 🔥

23/08/2023

اسلام علیکم میرے سارے بھائی غور سے پڑھیں
فیس بُک پر زیادہ فراڈی لوگ ہیں اگر آپ کسی کو اگر جانتے نئ تو سستے کے چکر میں اپنے پیسے نہ بیھیجیں ان فراڈیوں کے پاس بلٹی والی بک بھی ہوتی ہیں اور ان کا گروپ بنا ہوا ہے یہ بھت طریقے سے گھیرتے ہیں جس سے بھی مال لو اس کو وڈیو کال کرو کے اڈے والے سے وڈیو کال پے بات کرے اور آپ سے بھی بات کرے آئ ڈی کارڈ اور وڈیو کال پر ایک ہی بندا ہو اور کوشش کریں جہاں سے مال لے رہے ہیں وہاں کا کوئ تعلق نکال کر اس کا پتا کروائیں کہ یہ بندے کے پاس مال ہے یہ کام کرتا ہے یا ایسے ہی آپ کے پیسے مارنے کے چکر میں ہے

My visting card
18/08/2023

My visting card

Address

JHALL Road MAIN BHUTTO NAGAR JANAZGAAH SAHIWAL
Sahiwal
57000

Opening Hours

Monday 06:00 - 21:00
Tuesday 06:00 - 21:00
Wednesday 06:00 - 21:00
Thursday 06:00 - 21:00
Friday 06:00 - 12:00
Saturday 06:00 - 21:00
Sunday 06:00 - 22:00

Telephone

+3227693448

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ghosia traders and plastic store whole saler sahiwal posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Ghosia traders and plastic store whole saler sahiwal:

Share

Category