Al Najam Organic Foods

Al Najam Organic Foods Organic Honey

17/12/2023

شہد کی مکھیوں سے جڑے حیرت انگیز حقائق
پاکستان میں 4 قسم کی شہد کی مکھیاں پائی جاتی ہیں.
پاکستان میں 4 قسم کی شہد کی مکھیاں پائی جاتی ہیں.
اللہ تعالیٰ نے شہد میں ایسی بے بہا خصوصیات رکھی ہیں کہ جن کو دیکھ کر نہ صرف انسانی عقل دنگ رہ جاتی ہے بلکہ سائنس آج اتنی ترقی اور متعدد تجربات کے باوجود شہد تیار کرنے میں ناکام رہی ہے۔

شہد اور مکھیوں کی خاصیت

شہد کو نہ صرف کھانے کے بعد میٹھے کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے جب کہ مختلف ممالک میں اسے مختلف قسم کی بیماریوں کے توڑ کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ شہد کی ایک خاصیت یہ بھی ہے کہ اگر شہد کی مکھی پورے قدرتی عمل سے شہد تیار کر لے تو پھر وہ سال بھی پڑا رہے تو نہ تو وہ خراب ہوتا ہے اور نہ ہی اس کے ذائقے میں ذرا برابر بھی فرق آتا ہے جب کہ اس قسم کے شہد میں رکھی گئی کوئی چیز بھی خراب نہیں ہوتی۔
شہد کی مکھیوں کی ایک اور خاصیت یہ بھی ہے کہ یہ دوسرے کیڑے مکوڑوں اور جانوروں کی طرح کبھی بھی آپس میں لڑتی نہیں ہیں بلکہ آپس میں محبت اور منظم طریقے سے رہتی ہیں۔

شہد کی طبی خصوصیات

شہد کو ہزاروں برس سے طبی فوائد کے لئے استعمال کیا جارہا ہے اور آج بھی بہت سے ممالک میں یہ روایت برقرار ہے۔ شہد کو گلے کی خراش دور کرنے، بدہضمی دور کرنے، گرمی دور کرنے کے علاوہ دیگر بیماریوں کے علاج کے لئے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ کچھ مغربی ممالک میں شہد کی مکھی کے ڈنگ سے جوڑوں کے درد اور سوجن کو دور کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ شہد کا استعمال خون کی کمی، دمہ، گنجا پن، تھکاوٹ، سردرد، ہائی بلڈپریشر، کیڑے کا کاٹا، نیند کی کمی، ذہنی دباﺅ اور ٹی بی جیسے امراض میں بھی فائدہ مند ہے۔

شہد کی مکھیوں کا چھتہ
دنیا میں شہد کی مکھیوں کا سب سے بڑا چھتا اسٹریلیا میں تھا جو سفیدے کے ایک بہت بڑے درخت کی چوٹی پر 150 فٹ کی بلندی پر لگا ہوا تھا 36 فٹ لمبا اور 21 فٹ چوڑا تھا اس سے سات ہزار پاونڈ شہد نکالا گیا

شہد کی مکھیوں کے چھتے میں صرف ایک 6 خانوں والی شکل ایسی ہے جس میں ایک ملی لیٹر کا بھی خلا نہیں ہوتا۔


شہد کی مکھیوں کی اقسام

ایک تحقیق کے مطابق شہد کی مکھیاں اڑنے والے کیڑے ہیں۔ پاکستان میں 4 ڈومنا، پہاڑی، چھوٹی اور یورپی مکھیاں پائی جاتی ہیں۔ پہلی ڈومنا، پہاڑی اور چھوٹی مقامی مکھیاں ہیں جب کہ یورپی مکھی (ایپس میلیفرا) آسٹریلیا سے لائی گئی۔ سب سے اچھی مکھی یورپی مکھی ہوتی ہے کیونکہ یہ دوسری مکھیوں کے مقابلے میں زیادہ شہد پیدا کرتی ہے۔

پھولوں کا رس اور سفر

شہد کی مکھی روزانہ خوراک جمع کرنے کے لیے 60 میل تک کا سفر کر سکتی ہے شہد کی مکھی رس کا ایک قطرہ جمع کرنے کے لیے پانچ سے ہزار پھولوں پر جاتی ہے شہد کی مکھی عمر بھر میں تقریبا ایک چمچہ شہد بناتی ہے ایک پاؤنڈ شہد جمع کرنے کے لیے ایک شہد کی مکھی کو تین دفعہ زمین کے گرد چکر کاٹنے کے برابر سفر کرنا پڑتا ہے

شہد کی مکھیاں عام طور 8 کا ہندسہ بنا تے ہوئے سفر کرتی ہیں لیکن شہد کی تیاری کے دوران یہ مختلف انداز سے سفر کرتی ہیں۔ گائیڈ مکھیاں انھیں راستہ بتاتی ہیں اور اس طرح یہ میلوں کا سفر با آسانی طے کر لیتی ہیں۔

شہد کی مکھیوں کے انڈے

شہد کی مکھیاں بہت ہی منظم طریقے سے ایک معاشرے کی طرح رہتی ہیں اور اپنی ملکہ کے تابع ہوتی ہیں۔ شہد کی ملکہ مکھی ایک منٹ میں چھ تک اور ایک دن میں اپنے وزن سے دگنے انڈے دے سکتی ہے
۔

شہد کی تیاری

شہد مادہ مکھیاں بناتی ہیں جس کے لئے تقریباً 30 ہزار کی فوج مقرر ہوتی ہے۔ مکھیوں کی ایک جماعت آس پاس اور دور دراز کے علاقوں میں شہد کے ذرائع دیکھ کر آتی ہے۔ شہد کے ذرائع دیکھ کر آنے والی مکھیاں مخصوص حرکات کے ذریعے سے ساتھی مکھیوں کو راستہ بتاتی ہیں کہ کس سمت میں کتنا سفر کرنا ہے۔

شہد کی مکھی جس راستے سے گرزتی ہے وہاں کے پھولوں کی خوشبو کو اپنی یاداشت میں محفوظ کر لیتی ہے اور اپنے پیٹ میں شہد جمع کر کے اسی یاداشت کے ذریعے ٹھکانے پر پہنچ جاتی ہے۔

جب مکھیاں چھتے کے پاس پہنچتی ہیں تو وہاں پر شہد کی کوالٹی چیک کرنے والی ٹیم کے اراکین موجود ہوتے ہیں، اور جو مکھی کوئی مضر صحت چیز اپنے ساتھ چھتے میں لے کر جانے کی کوشش کرتی ہے تو یہ ٹیم اس کے پر توڑ کر اسے نیچے پھینک دیتی ہے۔ اس طرح سے صرف خالص شہد ہی چھتے میں جمع ہوتا ہے جسے ہم با آسانی سن بی سے حاصل کر کے اپنی ضرورت کے مطابق استعمال میں لا سکتے ہیں۔

12/12/2023

*رائل جیلی کیا ؟*
جواب۔۔ رائل جیلی ملکہ مکھی کا خواک ہے جو صرف ملکہ مکھی اور لروہ کے لیے تیار کیا جاتا ہیں۔
رائل جیلی کہا سے حاصل ہوتا ہے؟
جواب۔ جیسے ہمیں علم ہے کہ شہد کی مکھیوں سے ہم شہد حاصل کرتے ہیں۔اسی طرح شہد کے ساتھ ساتھ مکھیوں سے ہم
*رائل جیلی ،بی پولن،بی پروپلس،اور ویکس*
حاصل کرتے ہیں۔
اب آپ کا سوال ہوگا ۔کہ رائل جیلی ،بی پولن ،بی پروپلس، کیسے اور کس مقصد کے لیے استعمال کرسکتے ہیں۔۔
اب ہم یہاں صرف رائل جیلی کے بارے میں بات کرنا چاہتے ہے کہ
رائل جیلی صرف ملکہ مکھی ہی کھاتے ہےاور لروہ کو ہی کھلایا جاتا ہیں۔
اب ہم ملکہ مکھی کو ہی دیکھیں تو اس کی لمبائی اور مکھی سے زیادہ ہوتا ہے تو رائل جیلی کو قد بڑھنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے ۔
ملکہ مکھی اکثر صحت مند اور اس کی زندگی لمبی ہوتی ہے ڈرون اور ورکر مکھیوں سے ۔
تو رائل جیلی بھی صحت مند اور لمبی زندگی کے لیےاستعمال کیا جا سکتا ہے ۔۔۔۔
آخر بات جو ملکہ مکھی کو سوچ کر اخز کیا گیا ہے کہ ملکہ زیادہ انڈے دیتی ہیں۔۔
رائل جیلی بے اولاد حضرات کے لیے بھی مفید ہوسکتی ہے۔
مذید رائل جیلی کے بارے میں جو ملکہ مکھی پر قیاس کر کے فائدہ حاصل کیا جا سکے۔۔

12/12/2023

شہد کی مکھی اور قرآن مجید

وان فریش وہ شخص تھا کہ جس کو 1973ء میں شہد کی مکھیوں کے متعلق تحقیق کرنے پر نوبل پرائز دیا گیا تھا ،شہد کی مکھی کوجب کوئی نیا باغ یا پھول ملتا ہے تو واپس جا کر اپنی دوسری مکھیوں کو بھی اس کے متعلق صحیح سمت اور نقشے سے آگاہ کرتی ہے،جس کو مکھی کا ناچ یا ” Bee Dance”کے نام سے موسوم کیا گیا ہے۔مکھی کی یہ نقل وحرکت اوراپنی دوسری کارکن مکھیوں کو اطلاعات کی فراہمی کا ثبوت سائنسی طور پر تصویروں اور دوسرے طریقوں کو استعمال کرتے ہوئے دریافت کر لیا گیا ہے۔قرآن مجید میں شہد کی مکھی کی جنس مونث بیان کی گئی ہے۔جو شہد کو اکٹھا کرنے کے لیے گھر سے نکلتی ہے۔دوسرےالفاظ میں سپاہی یا کارکن مکھی ایک مادہ مکھی ہوتی ہے۔
شیکسپیئر کے ایک ڈرامے “Henry the Fourth“میں کچھ خاکے شہد کی مکھی کے متعلق بھی تھے ،جس میں ظاہر یہ کیا جاتا تھا کہ شہد کی مکھیاں سپاہی ہیں اور ان کا ایک بادشاہ ہے۔یعنی شیکسپیئر کے زمانے تک لوگ یہی خیال کرتے تھے کہ کارکن مکھیا ں نر مکھیا ں ہیں جو اپنے بادشاہ مکھی کو جواب دہ ہیں تا ہم یہ بات غلط ہے کیونکہ کا رکن مکھیاںمادہ ہوتی ہیں اور یہ اپنی ملکہ مکھی کو جواب دہ ہوتی ہیں مگر یہ بات جدید تحقیق کے بعد سامنے آئی ہے جو پچھلے 300سال سے جاری تھی۔(1)
اللہ تعالیٰ نے شہد کی مکھی کے بارے میں درج ذیل آیت کریمہ میں ارشاد فرما یا ہے:
( وَاَوْحٰی رَبُکَ اِلَی النَّحْلِ اَنِ ا تَّخِذِیْ مِنَ الْجِبَالِ بُیُوْتاً وَّ مِنَ الشَّجَرِوَمِمَّا یَعْرِشُوْن . ثُمَّ کُلِیْ مِنْ کُلِّ الثَّمَرٰتِ فَا سْلُکِیْ سُبُلَ رَبِّکِ ذُلُلاً ْ یَخْرُ جُ مِنْ بُطُوْنِہَا شَرَاب مُّخْتَلِف اَلْوَانُہ فِیْہِ ِشفَآءُ لِّلنَّاس ط اِنَّ فِیْ ذٰلِکَ لَاٰ یَةً لِّقَوْمٍ یَّتَفَکَّرُوْنَ)
” نیز آپ کے پروردگار نے شہد کی مکھی کی طرف وحی کی کہ پہاڑوں میں ،درختوں میں ، اور (انگور وغیرہ کی )بیل میں اپنا گھر (چھتا)بنا۔پھرہر قسم کے پھل سے اس کا رس چوس اور اپنے پروردگار کی ہموار کردہ راہوں پر چلتی رہ۔ان مکھیوں کے پیٹ سے مختلف رنگوں کامشروب (شہد)نکلتا ہے جس میں لوگوں کے لیے شفا ہے۔یقینا اس میں بھی ایک نشانی ہے ان لوگوں کے لیے جو غورو فکر کرتے ہیں۔”(2)
اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے لفظ ” کُلِی” فرمایا ہے جس کے معنی ہیں ” تو کھا اور یہ صیغہ امر واحد مونث حاضر” کا ہے (3)۔جس سے صاف ظاہر ہے کہ قرآن شہد کو اکٹھا کرنے والی مکھیوں کی جنس مونث بیان کر تاہے اور اس بات کا علم جدید تحقیقا ت کے بعدہی انسان کو ہو سکا ہے۔ جو قرآن کے منجانب اللہ ہونے کی ایک اور واضح دلیل ہے۔
نحل شہد کی مکھی کو کہتے ہیں جو عام مکھی یعنی ذباب سے بڑی ہوتی ہے اور اس سورة کا نام ”النحل”اسی نسبت سے ہے کہ اس سورت میں نحل کا ذکر آیا ہے۔ اس مکھی کی طرف وحی کرنے سے مراد فطری اشارہ یا تعلیم ہے جو اللہ تعالیٰ نے ہر جاندار کی جبلت میں ودیعت کر رکھی ہے جیسے کہ بچہ پیدا ہوتے ہی ماں کی چھاتیوں کی طرف لپکتا ہے تاکہ وہاں سے اپنے لیے غذ ا حا صل کر سکے حالانکہ اس وقت اسے کسی بات کی سمجھ نہیں ہوتی۔ یہ اسی فطری وحی کا اثر ہے کہ وہ اپنے لیے ایسا چھتا یا اپنا گھر بناتی ہے جسے دیکھ کر انسا ن حیران رہ جاتاہے اورایسامعلوم ہوتا ہے کہ کسی ماہر انجنیئرنے اس کی ڈیزائننگ کی ہے۔

01/04/2023

السلام علیکم امید ہے سب دوست خیریت سے ہونگے ۔آپ سب دوست شہد کے بزنس سے تعلق رکھتے ہیں اسوجہ سے کچھ باتیں عرض کرنا چاہوں گا جوکہ میرے اپنے تجربات میں آتی رہتی ہیں ۔آج کے دور میں مین بحث یہی چلتی ہے کہ خالص شہد کی پہچان کیا ہے جس پر مختلف تجربات کئے جاتے ہیں پھر ہر ایک اپنے اپنے تجربات کی روشنی میں رائے دیتا ہے ۔میراماننا یہ ہیکہ جو شہد کا بزنس دوچار سال کررہا ہے تمام اقسام کے شہد اس کے سامنے چھتوں سمیت اور صاف کئے ہوئے جب بار بار آتے ہیں خود اسکی زبان ہی لیبارٹری بن جاتی ہے جوکہ چیک کرنے کے بعد گواہی دیتی ہے کہ یہ شہد خالص ہے یا نہیں کونسا ہے چھوٹی مکھی کا ہے یا بڑی مکھی کا دیسی ہے یافارمی
دیسی جنگلی شہد میں سرفہرست بیری والا اور کیکرکا شہد ہے ۔میں نے کیکر کا تذکرہ اپنے تجربہ کے طوربیری کے ساتھ کیا ہے کیونکہ کیکر کے پھولوں سے جو شہد بنتا ہے اسکی افادیت بھی بیری کے شہد کے برابر ہے خوشبو ذائقہ بھی اعلیٰ ہوتا ہے۔ دیسی جنگلی چھوٹی مکھی کا شہد عام طور پر جو اکتوبر نومبر کا ہوتا ہے اس جیسا شہد پورا سال نہیں آتا کیونکہ اکتوبر والا شہد اگر نئی شیشے کی بوتل میں رکھ دیں تو سو سال تک بھی خراب نہیں ہوگا پرانے زمانے میں شہد کو مٹی کے برتن میں بند کرکے زمین میں دبادیاجاتا تھا جو سالہا سال تک بھی خراب نہیں ہوتا تھا دوسری بات دیسی جنگلی شہد چاہیے چھوٹی مکھی کا ہو یا بڑی مکھی کا اسمیں فارمی کی بنسبت گاڑھاپن کم ہوتا ہے یعنی پتلا ہوتا ہے
مئی جون کا دیسی جنگلی شہد اکتوبر کے شہد کی بنسبت ذائقہ میں خوشبو میں بہت ہی کم ہوتا ہے اور اسمیں جمنے کا چانس بہت ہی زیادہ ہوتا ہے کیونکہ گرمی میں پھولوں کے رس میں پانی کی مقدار زیادہ ہوتی ہے جس پناء پر گرمی کا شہد سردیوں میں جم جاتا ہے کوشش کریں کہ سٹاک میں گرمی کا دیسی شہد کم ہی رکھیں
پھر فارمی شہد میں مختلف اقسام ہیں جسمیں سرفہرست بیری ایکسپورٹ کوالٹی کا شہد ہے یہ آسٹریلین مکھی سے تیار کروایا جاتاہے جوکہ آزاد مکھی کی طرح جنگلات سے ہی شہد تیار کرتی ہے اسکی افادیت بھی جنگلی شہد کی طرح ہی ہوتی ہے اگر اسکو گرم نہ کیاگیا ہو یہ وہی شہد ہے جسکا عام طور پر عالمی منڈی میں بڑے پیمانے پر بزنس ہورہا ہے پھر اسی بیری میں بہت ساری کوالٹی ہیں علاقوں کے مختلف ہونے کی بناء اول دوم کٹائی کی بناء پر شہد کی پیٹی میں چھتوں کو صاف کرنے اور نہ کرنے کی بنیاد پر کوالٹی میں فرق آجاتاہے پھر جیسی کوالٹی ہوتی ہے ویسا ہی ریٹ ہوتا ہے بیری میں اعلیٰ کوالٹی کا شہد کرک کوہاٹ سوات کے علاقوں کا شہد ہوتا ہے جو خوشبو ذائقہ رنگ میں اپنی مثال خود ہوتا ہے اسکا ریٹ بھی دوسرے علاقوں کے شہد سے زیادہ ہوتا ہے
بیری کے شہد میں جمنے کے چانس کم ہوتے ہیں لیکن پھر بھی اسکو فلٹر کرکے بیچاجاتا ہے
فارمی شہد میں پھر پھلائی عام اور مناسب ریٹ والا شہد ہے اگر اسکو فلٹر نہ کیا جائے تو اسکے جمنے کے چانس زیادہ ہوتے ہیں پھرشفتل جسے برسین بھی کہتے ہیں یہ پھلائی سے بہتر ہوتا ہے ذائقہ خوشبو میں بھی لائچی جسے سفیدہ بھی کہتےہیں یہ بھی زبردست شہد ہوتا ہے کرونڈہ مالٹا وغیرہ یہ بھی فارمی شہد کی اقسام ہیں۔

09/09/2022
26/08/2022

Address

54 Abubakar Block Qartaba Town
Sargodha
40100

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Al Najam Organic Foods posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category