17/12/2025
بالوں کی خشکی، بالوں کا گرنا
بہترین مجرب نسخہ
آج کل بالوں کا زیادہ گرنا، خشکی، سکری، بالوں کا دو منہ ہونا اور کم عمری میں بالوں کا کمزور ہو جانا ایک عام مسئلہ بنتا جا رہا ہے۔ کیمیکل شیمپو اور مہنگے ٹریٹمنٹ وقتی فائدہ دیتے ہیں مگر مستقل حل نہیں ہوتے۔ حکمت میں میتھرے اور سرسوں کے تیل کا یہ نسخہ برسوں سے آزمودہ ہے۔
ہوالشافی
میتھرے 100 گرام
سرسوں کا تیل 300 گرام
ترکیب
شیشے کی صاف بوتل لیں۔
اس میں سرسوں کا تیل ڈالیں اور میتھرے شامل کر دیں۔
بوتل کو روزانہ دھوپ میں رکھیں۔
آٹھ دن تک مسلسل دھوپ دکھائیں۔
میتھرے تیل کے اندر ہی رہنے دیں۔
جب تیل کم ہونے لگے تو اسی بوتل میں دوبارہ سرسوں کا تیل ڈال دیا کریں۔
طریقہ استعمال
رات کو سونے سے پہلے یہ تیل اچھی طرح جڑوں میں لگا کر ہلکا مساج کریں۔
صبح اٹھ کر سر دھو لیں۔
ہفتے میں کم از کم 3 سے 4 بار استعمال کریں۔
فوائد
بالوں کی خشکی ختم کرتا ہے۔
بالوں کا گرنا واضح طور پر کم کرتا ہے۔
بالوں کا دو منہ ہونا روکتا ہے۔
بالوں کی سکری اور کھردرا پن ختم کرتا ہے۔
بالوں کی جڑوں کو مضبوط بناتا ہے۔
نئے بالوں کی نشوونما میں مدد دیتا ہے۔
سر کی جلد کو صحت مند بناتا ہے۔
بالوں میں قدرتی چمک اور گھنا پن لاتا ہے۔
کسی قسم کے سائیڈ ایفیکٹس نہیں۔
نوٹ
نتائج کے لیے تسلسل ضروری ہے۔
کیمیکل شیمپو کا استعمال کم کریں۔