Daily Baltistan

Daily Baltistan Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Daily Baltistan, Skardu.

This page provides information regarding culture, tourism, heritage, natural resources and news of gilgit baltistan and also provides information about the national and international current affairs .

13/09/2026

إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
سابق ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن شگر حاجی محمد خان کی جوان صاحبزادی ڈاکٹر مہ جبین شگری انتقال کر گئیں

سابق ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن ضلع شگر حاجی محمد خان کی جوان صاحبزادی ڈاکٹر مہ جبین شگری راولپنڈی میں اچانک انتقال کر گئیں۔

اللہ تعالیٰ مرحومہ ڈاکٹر مہ جبین شگری کی کامل مغفرت فرمائے، درجات بلند فرمائے اور انہیں جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے، جبکہ حاجی محمد خان اور تمام اہلِ خانہ کو اس ناقابلِ تلافی صدمے پر صبرِ جمیل عطا فرمائے۔

شہباز شریف نے ڈیزل 6.72 روپے جبکہ پٹرول تین روپے 40پیسہ مزید مہنگا کر کے ایک بار  پھر عوام کی نظروں سے گر گیا
10/09/2026

شہباز شریف نے ڈیزل 6.72 روپے جبکہ پٹرول تین روپے 40پیسہ مزید مہنگا کر کے ایک بار پھر عوام کی نظروں سے گر گیا

10/09/2026

سکردو محلہ آستانہ سے تعلق رکھنے والی طالبہ نے FSC میں کم نمبر آنے پر گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کر لی ۔ ڈیڈ باڈی کو RHQ ہسپتال سکردو منتقل کر دیا ہے ۔ اور پولیس کاروائی جاری ہے۔زرائع

الحمدللہ! قائدِ ملت جعفریہ پاکستان کی جانب سے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی صاحب کی قیادت میں وفد کا دو...
09/09/2026

الحمدللہ! قائدِ ملت جعفریہ پاکستان کی جانب سے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی صاحب کی قیادت میں وفد کا دورۂ بلتستان نہایت کامیاب رہا۔
سکردو، کھرمنگ اور روندو میں مستحق افراد میں وہیل چیئرز، لیپ ٹاپ اور دیگر ضروری سامان تقسیم کیا گیا، جبکہ فیلونگ پروجیکٹ کے لیے آغا باقر الحسینی صاحب اور کمیٹی کو 25 لاکھ روپے کا چیک پیش کیا گیا۔
جامع مسجد سکردو میں حضرت عباس رضویؒ کے تعزیتی ریفرنس میں علماء کرام اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
الحمدللہ! یہ دورہ خدمتِ خلق، ہمدردی اور محبتِ اہلِ بلتستان کا خوبصورت مظہر ثابت ہوا۔

وادیِ نگر کی ہونہار بیٹی نوشین فاطمہ کا جنوبی کوریا میں بڑا اعزازکامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد (COMSATS) سے فارم ڈی (Phar...
07/09/2026

وادیِ نگر کی ہونہار بیٹی نوشین فاطمہ کا جنوبی کوریا میں بڑا اعزازکامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد (COMSATS) سے فارم ڈی (Pharm.D) کی تعلیم مکمل کرنے والی غلمت نگر (گلگت بلتستان) کی مایہ ناز طالبہ مس نوشین فاطمہ (دختر عبادت علی) نے جنوبی کوریا کے دنیا بھر میں معروف اور انتہائی مسابقتی اسکالرشپ پروگرام "گلوبل کوریا اسکالرشپ" (GKS) 2026ء اپنے نام کر لیا ہے۔ وہ اس باوقار اور مکمل مالی معاونت (Fully Funded) کے حامل اعزاز کے ساتھ جنوبی کوریا سے فارمیسی میں اپنی ماسٹرز (Master's Degree) کی تعلیم حاصل کریں گی۔ ان کی یہ شاندار کامیابی نہ صرف ان کے خاندان اور وادیِ نگر بلکہ پورے پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیے کوشاں نوجوان طالبات کے لیے ایک عظیم مشعلِ راہ ہے۔ 🎓✨🇰🇷

مجلس تکریم و تعزیعتی ریفرنس قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی دام ظلہ کی جانب سے گلگت بلتستان کے گوھر نایا...
06/09/2026

مجلس تکریم و تعزیعتی ریفرنس

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی دام ظلہ کی جانب سے گلگت بلتستان کے گوھر نایاب ، عالم با عمل، سابق صدر اسلامی تحریک پاکستان جی بی ، سابق صدر انجمن امامیہ اثناء عشریہ بلتستان ، سابق ممبر تحریک جعفریہ پاکستان برائے ناردرن ایریاز کونسل ( گلگت بلتستان اسمبلی ) و سابق رکن گلگت بلتستان کونسل و رفیق قائد ملت جعفریہ حجۃالاسلام والمسلین آغا سید محمد عباس رضوی ( خطیب ) کی یاد میں مجلس تکریم جامع مسجد امامیہ سکردو میں منعقد ہوئی جس میں گلگت بلتستان سے سینکڑوں سادات عظام و علماء کرام سمیت مؤمنین کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ قائد ملت جعفریہ پاکستان کی نمائندگی مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی صاحب نے کرتے ہوئے مرحوم کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا مرکزی امام جمعہ بلتستان علامہ شیخ محمد حسن جعفری صاحب نے قائد ملت جعفریہ کا اس با برکت مجلس کا اہتمام کرنے پر شکریہ ادا کیا اور مرحوم آغا عباس کی طولانی رفاقت میں صدق و صفا کی گواہی دی جس کے بعد مجلس عزاء منعقد ہوئی جس سے معروف عالم دین شیخ جواد حافظی نے خطاب کرتے ہوئے آغا عباس کی قومی جماعت سے وابستگی کو مرحوم کا خاصہ قرار دیتے ہوئے فرمایا مرحوم نے پوری زندگی دین کی خدمت میں گذاری اور معاشرہ میں قیادت ،قضاوت اور سیاست میں نمایاں خدمات کے باوجود متنازعہ نہیں رہے جو آپ کی شخصیت کو نمایاں کرتی ہے ۔

06/09/2026

مجلسِ تکریم و تعزیتی ریفرنس
حضرت آغا سید عباس رضوی مرحوم

آج جامع مسجد اسکردو میں حضرت آغا سید عباس رضوی مرحوم کی یاد میں مجلسِ تکریم و تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں مکتبِ فکرِ جعفریہ پاکستان سے تعلق رکھنے والے اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے معزز افراد سمیت بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

یہ عظیم الشان پروگرام صبح 11 بجے قرآن خوانی سے شروع ہوا۔ نمازِ ظہر کے بعد مجلسِ عزا کا انعقاد کیا گیا، جس میں مرحوم کی دینی، سماجی اور ملی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا اور ان کے لیے دعائے مغفرت کی گئی۔ پروگرام کے اختتام پر شرکاء میں نیاز بھی تقسیم کی گئی۔

اللہ تعالیٰ حضرت آغا سید عباس رضوی مرحوم کی مغفرت فرمائے، درجات بلند فرمائے اور تمام لواحقین و پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔

تخسیی کھا ینگ کل فن کاچو اختر عباس ناشاد مقپون
05/09/2026

تخسیی کھا ینگ کل فن کاچو اختر عباس ناشاد مقپون

05/09/2026

غیر سرکاری نتیجہ
61 پولنگ سٹیشن کے نتائج موصول
پیپلز پارٹی کے امیدوار اختر عباس ناشاد 8040
وزیر سلیم 7585

05/09/2026

حلقہ تین سکردو غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجہ.
سول ڈسپنسری حسین آباد
وزیر سلیم 16,, کاچو اختر ناشاد 391

Address

Skardu

Telephone

+923113019801

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Daily Baltistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share