Jamal ullah

Jamal ullah Jamal ullah official

27/01/2026

`مردوں میں رجولیت پیدا کرنے والی خواتین ہی ہیں۔`

* امام بخاری کو ان کی والدہ نے تربیت دی
* امام شافعی کو ان کی والدہ نے تربیت دی
* امام احمد بن حنبل کو ان کی والدہ نے تربیت دی
* حافظ ابن حجر کی تربیت ان کی بہن نے کی
* شیخ الاسلام ابن تیمیہ کی والدہ کا نام "تیمیہ" تھا، جو ایک واعظہ تھیں، اسی نسبت سے انہیں "ابن تیمیہ" کہا جاتا ہے۔
* امام ابن باز کی تربیت ان کی والدہ نے کی

عورتیں مردوں کے لیے (کارخانوں) کی مانند ہیں۔ اگر عورتیں نیک ہوں تو گھر اور معاشرہ بھی نیک ہو جاتے ہیں۔

امام احمد بن حنبل اپنی والدہ کے بارے میں فرماتے ہیں:
> "میری والدہ نے مجھے دس سال کی عمر میں قرآن حفظ کروایا۔ وہ مجھے فجر کی نماز سے پہلے جگاتی تھیں، بغداد کی سرد راتوں میں میرے وضو کے لیے پانی گرم کرتیں، مجھے کپڑے پہناتیں، پھر خود حجاب اوڑھ کر میرے ساتھ مسجد جاتیں، حالانکہ ہمارے گھر سے مسجد کافی دور تھا اور راستہ اندھیرے میں ڈوبا ہوتا تھا۔"

`اگر مرد تاریخ بناتے ہیں، تو عورتیں وہ مرد بناتی ہیں جو تاریخ بناتے ہیں۔`

26/02/2025

رسول اللہ صلی الہ وسلم نے فرمایا :
أَتَدْرُونَ مَا الْغِيبَةُ ؟ قَالُوا: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ ، قَالَ: ذِكْرُكَ أَخَاكَ بِمَا يَكْرَهُ
کیا تم جانتے ہو کہ غیبت کیا ہے؟
انہوں (صحابہ) نے عرض کی: اللہ اور اس کا رسول خوب جاننے والے ہیں۔
آپ نے فرمایا: " اپنے بھائی کا اس طرح تذکرہ کرنا جو اسے نا پسند ہو۔"
صحیح مسلم : 6593
UstaziMutrm mawlana Akhtar Husain sahib

یقیناًذوقی مطالعہ سے قوتِ حافظہ کو تقویت ملتی ہے۔ چنانچہ امام بخاری رحمہ اللہ سے جب حافظے کی دوا کے بارے میں دریافت کیا ...
16/02/2025

یقیناًذوقی مطالعہ سے قوتِ حافظہ کو تقویت ملتی ہے۔
چنانچہ امام بخاری رحمہ اللہ سے جب حافظے کی دوا کے بارے میں دریافت کیا گیا۔
تو فرمانے لگے:”لا أعلم شیئا أنفع للحفظ من نھمة الرجل، ومداومة النظر“․

”حافظہ کے لیے آدمی کے انہماک اور دائمی نظر ومطالعہ سے بہتر کوئی شے میرے علم میں نہیں

12/02/2025
12/02/2025

Quezon best highlights

08/02/2025

زندگی ایک تحفہ ہے، 🥀🦋
اسے مایوسیوں میں ضائع نہ کریں۔ مضبوط رہیں،
کیونکہ مشکلات صرف عارضی ہوتی ہیں،
مگر آپ کا حوصلہ ہمیشہ ساتھ دیتا ہے۔
خوشیوں کو تلاش کریں،
چاہے وہ چھوٹے لمحوں میں چھپی ہوں۔
زندگی جینے کا نام ہے، نہ کہ صرف وقت گزارنے کا۔
اپنے خوابوں کا تعاقب کریں،
اپنی غلطیوں سے سیکھیں، اور ہر دن کو ایک نئی شروعات سمجھیں۔
مضبوطی کے ساتھ آگے بڑھیں،
کیونکہ آپ کی خوشی آپ کے اپنے ہاتھوں میں ہے۔۔🥀🦋🖤🍁✨️

اگر امتحانات کا نظم و ضبط اور شفافیت دیکھنی ہو توہفتہ سے پورے ملک میں شروع ہونے والے وفاق المدارس العربیہ کے ملک بھر کے ...
03/02/2025

اگر امتحانات کا نظم و ضبط اور شفافیت دیکھنی ہو
توہفتہ سے پورے ملک میں شروع ہونے والے وفاق المدارس العربیہ کے ملک بھر کے امتحانی مراکز کا وزٹ کریں
جہاں
نہ نقل جیسا ناسور/نہ ہال میں شوروغل
/نہ دیواریں پھلانگنا /نہ امتحان کے نگران سے الجھنا/
نہ ان سے بدتمیزی /نہ ہال میں موبائل اور گھڑی کی اجازت /نہ سیکیورٹی/نہ نگران کو کسی قسم کی سفارش کی لالچ

بلکہ ہر شریک امتحان اپنے کام میں مصروف عمل نظر آتے ہوئے اپنی محنت کے بل بوتے پر اعلیٰ سے اعلیٰ نمبروں پر فائز ہونے کاحریص نظر آتا ہے
اللہ پاک اکابرین کے بنائے گئے اس نظم وضبط کو ہمیشہ قائم و دائم رکھے اس امتحان میں شریک تمام طلباء وطالبات کو اعلیٰ درجات سے کامیابی عطا فرمائے آمین ثم آمین

Address

Swat

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Jamal ullah posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category