13/08/2026
صبح کا آغاز رب کے کلام کیساتھ
لَقَدْ خَلَقْنَا الْاِنْسَانَ فِیْۤ اَحْسَنِ تَقْوِیْمٍ٘
بیشک یقینا ہم نے آدمی کو سب سے اچھی صورت میں پیدا کیا۔
تفسیر:اللّٰہ تعالیٰ نے انجیر،
زیتون،طور سینا اور شہر مکہ کی قسم ذکر کرکے ارشاد فرمایا کہ بیشک ہم نے آدمی کو سب سے اچھی شکل وصورت میں پیدا کیا،اس کے اَعضاء میں مناسبت رکھی،اسے جانوروں کی طرح جھکا ہوا نہیں بلکہ سیدھی قامت والا بنایا،اسے جانوروں کی طرح منہ سے پکڑ کر نہیں بلکہ اپنے ہاتھ سے پکڑ کر کھانے والا بنایا اوراسے علم، فہم،عقل،تمیز اور باتیں کرنے کی صلاحیت سے مُزَیّن کیا۔
( خازن، والتین، تحت الآیۃ: ۴، ۴ / ۳۹۱، مدارک، التین، تحت الآیۃ: ۴، ص۱۳۶۰، ملتقطاً)