Murtaza khan Baloch

  • Home
  • Murtaza khan Baloch

Murtaza khan Baloch یااللہ ہمیں نیک عمل کرنے کی توفیق عطاءفرماآمین

سبحان اللہ❣️
24/02/2026

سبحان اللہ❣️

28/10/2025

صبح الخیر
اسلام و علیکم

28/10/2025
26/10/2025

جب قلمیں ظالم جابر کی عظمت کے قصیدیے لکھتی ہوں
جب حق کی باتیں کہنے پہ انساں کی زباں کٹتی ہوں
اس حال میں ہم دیوانوں سے تم کہتے ہو خاموش رہو۔

بادشاہ مامون نے اعلان کروا دیا کہ جس نے قرآن کو کلام اللہ کہا تو گردن اڑا دی جائے گی قرآن کلام نہیں مخلوق ہے، سیکڑوں علم...
26/10/2025

بادشاہ مامون نے اعلان کروا دیا کہ جس نے قرآن کو کلام اللہ کہا تو گردن اڑا دی جائے گی قرآن کلام نہیں مخلوق ہے، سیکڑوں علما شہید کردیے گئے کئی جیلوں میں ڈال دیے یا ملک بدر کر دیے ایسے میں امام احمد بن حنبل ؒ امت کی رہنمائی کے لیے بڑھے اور ڈٹ گئے مناظرے کا اعلان ہوا ۔

لیکن مامون کے انتقال کے سبب ٹل گیا معتصم بااللہ حاکم بنا اور وہی عقیدہ باطل اپنایا اور امام کو مناظرے کے لیے بلایا گیا امام نے دلائل کے انبار لگا دیے لیکن معتصم کے سرکاری مناظروں کو ڈر کہ اگر ہار تسلیم کرلی تو جان سے جائیں گے تین دن مناظرہ ہوا امام کی ایک نہ سنی گئی ۔

اور امام کو ساٹھ کوڑوں کی سزا مقرر کر دی گئی جمعہ کا دن مقرر ہوا امام کو زنجیروں میں جھکڑ کہ لایا جارہا بغداد کے لوگ امام کی ایک جھلک دیکھنے کو امڈ آئے امام سر جھکائے جارہے ایک لمبا تڑنگا شخص ہجوم کو چیرتا چلاتا امام کی طرف لپکا ” احمد احمد “ مجھے جانتے ہو ؟؟

نہیں جانتا احمد میں ابو الحیثم ہوں بغداد کا سب سے بڑا چور امام میری پشت پہ نظر دوڑائیے میں نے ان کوتوالوں سے ہزاروں کوڑے کھائے لیکن چوریاں نہیں چھوڑیں دیکھنا امام کہیں انکے کوڑوں کے ڈر سے تم حق مت چھوڑ دینا کہ اگر میں نے چوریاں چھوڑ دیں تو صرف میرے بچوں کے پیٹ پہ فرق پڑے گا۔

لیکن اگر امام آپ اس وقت پیچھے ہٹ گئے تو امت برباد ہوجائے گی امام غش کھا کہ گر پڑے دربار میں ہوش آیا حبشی کوڑا لے کہ آپ پہ برسانے لگا جسم کی بوٹیاں اڑنے لگیں ٹانگوں کی ہڈیاں نمایاں ہو گئیں امام نے آہ تک نہ نکالی تیس کوڑوں کے بعد ایک شخص پاس آیا ” ایک دفعہ میرے کان میں چپکے سے کہہ دیجیے قرآن مخلوق ہے معتصم سے آپ کی سفارش کردوں گا “ امام نے ایک لمبی سانس لی اور فرمایا ” تو ایک مرتبہ میرے کان میں کہہ دے قرآن مخلوق نہیں اللہ کا کلام ہے قیامت میں میں اللہ کو تیری گواہی دوں گا۔

یہ دین اسلام جو ہم تک آن پہنچا اتنی اسانی سے نہیں پہنچا لاکھوں علماء حق نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے ہیں ۔

اے ایمان کا دعویٰ کرنے والو! اس ایمان اور اسلام میں جس کے دعویدار ہو پورے پورے داخل ہوجاؤ، تمہاری عافیت اسی میں ہے اور حق و باطل ایک ساتھ خلط ملط کر کے شیطان کی پیروی نہ کرو وہ تمہارا بہت بڑا دشمن ہے۔

Address


Telephone

+923087135505

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Murtaza khan Baloch posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Murtaza khan Baloch:

  • Want your business to be the top-listed Grocery Store?

Share