Zia uddin 143

  • Home
  • Zia uddin 143

Zia uddin 143 Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Zia uddin 143, Grocers, .

24/05/2026
29/04/2026

سینئر صحافی روف کلاسرا نے کہاہے کہ 41ہزار میگا واٹ کے کیپسٹی کے آئی پی پیز لگا لیئے ،شدید گرمی کے سیزن میں بھی ہماری ضرورت 26 ہزار میگاواٹ ہے ، آپ نے 16 ہزار میگاواٹ اضافی لگا لیئے ، جس کی ضرورت نہیں تھی لیکن معاہدہ کر لیا کہ آپ بجلی بنائیں نہ بنائیں ہم آپ کو ڈالروں میں پیسے دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت 6 بجلی گھر بند پڑے ہوئے ہیں، یہ وزارت توانائی کے سیکریٹری نے کمیٹی میٹنگ میں بتایا جس میں بھی موجود تھا، انہوں نے کہا کہ 6 کو ہم نے خود کہاہے کہ بند کر دیں، پوچھا گیا کہ آپ نے کیوں بند کروائے، سیکریٹری نے کہا کہ ہمیں ضرورت نہیں دوسرا معاہدے کے تحت ہمیں تیل بھی دینا ہے۔
سینئر صحافی نے کہا کہ ہم نے ڈالر کا ریٹ دیا، کیپسٹی چارجز بھی دیئے اور تیل بھی دے رہے ہیں، اس سے بڑا کوئی ظلم یا ملک کے ساتھ دشمنی ہو سکتی ہے جن لوگوں نے یہ معاہدے کیئے ہیں ۔

29/04/2026
11/09/2025

مشرق وسطی (عرب ممالک) میں شیخ الاسلام مفتی تقی عثمانی صاحب مدظلہ کی بےپناہ مقبولیت،
جب آپ کے صرف ایک اخباری بیان سے وہاں کی مارکیٹ میں اربوں ڈالرز کا کاروبار ٹھپ ہوکر رھ گیا۔
اس خبر کو برطانیہ سے شائع ہونے والے ایک عالمی معاشی جریدے 'د فنانشل ٹائمز' نے حضرت کی تصویر کے ساتھ شہ سرخی کے ساتھ شائع کیا۔۔۔
سنئے اس واقعے کی مختصر روداد، خود حضرت شیخ الاسلام صاحب ہی کی زبانی، (نشر مکرر)
دارالعلوم کراچی کے ترجمان ماہنامہ 'البلاغ' سے اقتباس۔
اپنی خود نوشت سوانح حیات 'یادیں' کی قسط نمبر 57 میں آپ رقمطراز ہیں ' (قطر میں ) ایک کانفرنس کے دوران رائٹر نیوز ایجنسی نے مجھ سے انٹرویو کرنا چاہا۔ میں نے وہ انٹرویو دیتے ہوئے موقع غنیمت سمجھا اور یہ بیان دیا کہ بازار میں پھیلے ہوئے 'صكوك' میں اسی فیصد شریعت کے خلاف ہیں۔
یہ بیان اگرچہ میں نے اپنی ذاتی حیثیت میں دیا تھا لیکن 'مجلس شرعی' کا صدر ہونے کی وجہ سے شرق اوسط اور مغرب کے اخبارات نے اسے شہ سرخیوں کے ساتھ شائع کردیا۔ اس بیان کا شائع ہونا تھا کہ مالیاتی بازار میں ایک تہلکہ مچ گیا اور صکوک کی مارکیٹ جو کہ کروڑوں بلکہ شاید اربوں ڈالر کی مالیت پر مشتمل تھی۔ یک بیک ٹھپ ہونے لگی اور اخبارات و رسائل میں اس پر تبصروں کا ایک انبار لگ گیا۔
اسی دوران ایک مرتبہ میں دبئ جارہا تھا تو میرے ایک اجنبی رفیق سفر کے ہاتھ میں 'فنانشل ٹائمز' کا 8/دسمبر 2009ء کا شمارہ تھا۔ اس کے دوسرے صفحے پر میری بڑی سی تصویر چھپی ہوئی تھی۔ وہ صاحب کبھی اس تصویر کو دیکھتے اور کبھی مجھے، اور آخر کار انہوں نے مجھ سے پوچھ ہی لیا کہ 'کیا یہ آپ ہی ہیں؟ میں نے ان سے اخبار لےکر دیکھا تو واقعئ فنانشل ٹائمز کے کسی نمائندے نے نہ جانے میری تصویر کہاں سے لیکر اسے اخبار کے تقریبا چوتھائی صفحے پر شائع کیا ہوا تھا اور ایک مضمون میرے 'صکوک' کے بیان کے اثرات کے بارے میں لکھا ہوا تھا۔ وہ دکھانا یہ چاہتے تھے کہ کس طرح ایک پاکستانی ملا کے ایک بیان نے مالیاتی بازار میں زلززلہ ڈال دیا ہے
(ماہنامہ 'البلاغ' محرم الحرام 1444ھ/ستمبر۔2022ء) صفحہ نمبر۔ 32)
افسوس ہماری ناقدر دان قوم نے اس عالمگیر نابغہ روزگار علمی شخصیت سے ریاستی سطح پر کوئی خاطر خواہ کام نہیں لیا خصوصا اسلامک فائنانس کے شعبے میں، جس میں اللہ تعالی نے آپ کو عالمی سطح پر اختصاص کا درجہ عطاء کیا ہے۔ جس کی بناء پر آپ کو عالمگیر شہرت اور پزیرائی حاصل ہے۔
(انتخاب: یکے از تلامیذ حضرت شیخ الاسلام مدظلہ سید ریحان زیب عفی عنہ)
Syed Rehan Zeb

10/09/2025

جس مغرب سے آپ ٹیکنالجی لیتےہیں آپ کیا سمجتے ہي کہ وہ آپ کو مکمل اکسس دے گا کبھی ني دے گا

10/09/2025

جدید مغربی ٹینالوجی سے لیس قطر آپنے دارلخلافے کو نھ بچا سکا

16/08/2025

مسبوق کیلئے قعدہ سے متعلق حکم

Address


Telephone

+923355441349

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Zia uddin 143 posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

  • Want your business to be the top-listed Grocery Store?

Share