18/02/2026
⚠️ عوام الناس کے نام اہم اطلاع ⚠️
آج کل مارکیٹ میں جعلی (نقلی) کرنسی نوٹ گردش میں ہیں، خاص طور پر 5000، 1000 اور 500 روپے کے نوٹ۔ تمام شہریوں اور دکانداروں سے گزارش ہے کہ نوٹ لیتے وقت مکمل احتیاط کریں۔
State Bank of Pakistan کے جاری کردہ اصلی نوٹوں میں واٹر مارک، سکیورٹی تھریڈ اور ابھری ہوئی پرنٹنگ واضح ہوتی ہے۔ مشکوک نوٹ کو فوراً مسترد کریں اور قریبی بینک یا متعلقہ حکام کو اطلاع دیں۔
اپنی محنت کی کمائی کو محفوظ رکھیں اور دوسروں کو بھی آگاہ کریں۔