26/04/2026
وچہ خوڑہ کے گاؤں میرگنکائ میں ایک گھر پر ڈرون حملہ ہوا ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق اس واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔
تاہم اس واقعے نے مقامی آبادی میں شدید تشویش پیدا کر دی ہے۔ عوام کا کہنا ہے کہ اس قسم کے حملے نہ صرف خوف و ہراس کا باعث بنتے ہیں بلکہ مستقبل میں کسی بڑے جانی نقصان کا سبب بھی بن سکتے ہیں۔
علاقہ مکینوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے حملوں کو فوری طور پر روکا جائے تاکہ معصوم شہریوں کی جان و مال کو تحفظ فراہم کیا جا سکے۔