Riyadh updat

Riyadh updat piyar sab KY Liye nafrat KY Liye time nhi

رفاقتیں کبھی پابندِ سلاسل نہیں ہوتیں جگنو قید میں رکھ کر پالے نہیں جاتے۔۔۔۔
05/02/2026

رفاقتیں کبھی پابندِ سلاسل نہیں ہوتیں
جگنو قید میں رکھ کر پالے نہیں جاتے۔۔۔۔

ایک پتا ابھی شجر میں ہےزندگی کا ہنر نظر میں ہےپھر سے جاگا ہے خواب پلکوں پرکچھ کرشمہ ابھی اثر میں ہےڈھونڈتے ہیں سکون کی ص...
05/02/2026

ایک پتا ابھی شجر میں ہے
زندگی کا ہنر نظر میں ہے

پھر سے جاگا ہے خواب پلکوں پر
کچھ کرشمہ ابھی اثر میں ہے

ڈھونڈتے ہیں سکون کی صورت
ہر طرف بے خودی سفر میں ہے

دھوپ سہہ کر شجر جو زندہ ہے
اس کا خون ِ جگر ثمر میں ہے

چند لمحے بہار کے باقی
روشنی کا نشاں سحر میں ہے

دل کے زخموں کی بات مت چھیڑو
ایک طوفاں ابھی جگر میں ہے

ھر دِن ھے مَحَبت کا ، ھَر رات مَحبَت کی۔ھَم اَھلِ مَحَبت میں ، ھر بات مَحَبت کی۔سِینوں میں اُترتے ھیں ، اِلہام مَحَبت کے...
05/02/2026

ھر دِن ھے مَحَبت کا ، ھَر رات مَحبَت کی۔
ھَم اَھلِ مَحَبت میں ، ھر بات مَحَبت کی۔

سِینوں میں اُترتے ھیں ، اِلہام مَحَبت کے
آنکھوں سے بَرستی ھے ، بَرسات مَحَبت کی۔

ھم دَرد کے ماروں کا ، اِتنا سا حَوالہ ھے
تنہائی ھے گھر اپنا ، اور ذات مَحَبت کی۔

دَولت کے خُداؤں نے ، دیکھی ھی نہیں شاید
دامن میں غَریبوں کے ، بُہتات مَحَبت کی۔

اِن خاک نَشینوں سے ، رَونق ھے زَمانے کی
جو بانٹتے پِھرتے ھیں ، خَیرات مَحَبت کی۔

ھوتی ھے مکمل یہ ٫ ایمان بَہر صُورت
کیا جیت مَحَبت کی ، کیا مات مَحَبت کی۔

ھم لوگ اُٹھا لیں گے ، ھَر بوجھ اَذیّت کا
ھم لوگ سَمیٹیں گے ، سَوغات مَحَبت کی۔

❞محمد اسمعیل❝

کہتے ہیں کہ حضرت بشر حافی رحمہ اللہ علیہ سے سارا زمانہ پیار کرتا تھا۔ بغداد کا ہر شخص ان کی عزت کرتا تھا۔ ایک شخص نے کہا...
28/01/2026

کہتے ہیں کہ حضرت بشر حافی رحمہ اللہ علیہ سے سارا زمانہ پیار کرتا تھا۔ بغداد کا ہر شخص ان کی عزت کرتا تھا۔ ایک شخص نے کہا: "بابا! تمہارا بابا مجھے اچھا نہیں لگتا۔ کیوں؟ اس لیے کہ بابا نہ صرف فرض مسجد میں پڑھتے تھے باقی نماز مسجد میں نہیں پڑھتے تھے۔ ۔اایک دن جمعہ کی نماز کے بعد میں نے سوچا کہ آج ان کا پیچھا کروں اور دیکھوں کہ یہ کیا کرتے ہیں۔ اسلام میں سنتوں کی بہت تاکید ہے۔ میں فرض پڑھ کر نکل گیا، پیچھے رہ گیا۔ میں نے کہا آج سنت اور نفل چھوڑ دوں، دیکھوں کیا ہوتا ہے۔
حضرت بشر حافی جلدی مسجد سے نکلے، کباب کی دکان پر گئے، کباب خریدا۔ میں نے سوچا اس عمر میں بھی کباب کھائے گا؟ اوہ مولوی کو روٹی نے ستایا ہے، اس لیے سنت اور نفل چھوڑ دیا۔
آگے بڑھے تو نان بائی کی دکان سے گرم نان خریدی۔ میں نے سوچا بغداد میں لوگ رات کی روٹی کھاتے ہیں، یہ گرم کھاتا ہے۔
پھر جنگل کی طرف مڑے۔ میرے دل میں خیال آیا کہ یہ اکیلا بیٹھ کر مزے کرے گا، کھائے پیئے گا۔ سنت اور نفل چھوڑ دیے۔
حضرت جنگل میں داخل ہوئے، تھوڑا آگے گئے تو ایک کچا گھر ملا، ٹوٹا ہوا دروازہ، باہر سے کنڈی لگی۔ بغداد کے ہزاروں مریدوں والے اس پیر نے کنڈی کھولی، اندر گئے۔ ایک فالج زدہ بوڑھا بیٹھا تھا۔ حضرت نے اپنی پگڑی کھولی، بوڑھے کے منہ سے پانی صاف کیا، جو ٹپک رہا تھا۔ پھر پانی ڈال کر منہ دھویا، ٹانگوں پر کپڑا ڈالا، روٹی کا لقمہ توڑ کر منہ میں ڈالا اور کھلانے لگے۔
حضرت نے کہا نے کہا: "بابا ناراض نہ ہونا، مجھے جمعہ کے دن آنے میں دیر ہو جاتی ہےا۔"
وہ بوڑھا رو پڑا اور بولا: "یار! چودہ سال ہو گئے، تم روز آتے ہو۔ ، چودہ سال سے۔ میں نہیں جانتا کب تک لاش بن کر پڑا رہوں گا، تم کب تک آتے رہو گے۔"
حضرت نے آنسو پونچھے، کباب اور نان دیا اور فرمایا: "لوگ سمجھتے ہیں کہ میں نے عبادت کر کے مقام پایا ہے۔ لوگ سمجھتے ہیں میں نوافل پڑھتا ہوں، دنیا جانتی ہے کہ میری رات کی عبادت زیادہ ہے۔ ان میں سے کوئی بات نہیں۔ میں تو تیری نوکری کرتا ہوں، اللہ نے میری عزت میں اضافہ کر دیا ہے۔"
❤️جزاک اللہ خیرا

بغداد کے مشہور شراب خانے کےدروازے پر دستک ہوئی۔ شراب خانے کے مالک نے نشےمیں دُھت ننگے پاؤں لڑکھڑاتے ہوئے دروازہ کھولا تو...
28/01/2026

بغداد کے مشہور شراب خانے کے
دروازے پر دستک ہوئی۔ شراب خانے کے مالک نے نشے
میں دُھت ننگے پاؤں لڑکھڑاتے ہوئے دروازہ کھولا تو اُس کے سامنے سادہ لباس میں ایک پر وقار شخص کھڑا تھا مالک نے اُکتائے لہجہ میں کہا،" معذرت چاہتا ہوں سب ملازم جا چکے ہیں یہ شراب خانہ بند کرنے کا وقت ہے آپ کل آئیے گا "اس سے پہلے کہ مالک واپس پلٹتا, اجنبی نے اُس کے کندھے پر ہاتھ رکھ کر کہا
" مجھے بشر بن حارث سے ملنا ہے اُس کے نام بہت اہم پیغام ہے "
شراب خانے کے مالک نے چونک کر کہا بولیے ! میرا نام ہی بشر بن حارث ہے اجنبی نے بڑی حیرت سے سر سے لے کر پاؤں تک سامنے لڑکھڑاتے ہوئے شخص کو دیکھا اور بولا کیا آپ ہی بشر بن حارث ہیں ؟؟ مالک نے اُکتائے ہوئے لہجے میں کہا کیوں کوئ شک ؟؟
اجنبی نے آگے بڑھ کر اُس کے ہاتھوں کو بوسہ دیا اور بولا
سُنو بشر بن حارث ! خالقِ ارضِ وسما نے مجھے کہا ہے کہ
میرے دوست بشر بن حارث کو میرا سلام کہنا اور کہنا جو عزت تم نے میرے نام کو دی تھی وہی عزت رہتی دنیا تک تمہارے نام کو ملے گی "
اتنا سُننا تھا کہ بشر بن حارث کی نگاہوں میں وہ منظر گھوم گیا جب اک دن حسبِ معمول وہ نشے میں دُھت چلا جا رہا تھا کہ اُس کی نظر گندگی کے ڈھیر پر پڑے ایک کاغذ پر پڑی جس پر اسم " اللہ " لکھا تھا, بشر نے کاغذ کو بڑے احترام سے چوما صاف کر کے خوشبو لگائی اور پاک جگہ رکھ دیا اور کہا
" اے مالکِ عرش العظیم یہ جگہ تو بشر کا مقام ہے تمہارا نہیں "
بس یہی ادا بشر بن حارث کو " بشر حافی رحمت اللہ علیہ" بنا گئی۔ جس وقت آپ کو یہ پیغام ملا آپ اس وقت ننگے پاؤں تھے اور پھر آپ نے ساری زندگی ننگے پاؤں گزار دی آپ جن گلیوں سے گزرتےتھے ان گلیوں میں چوپائے بھی پیشاب نہیں کرتے تھے کہ آپ کے پاؤں گندے نہ ہو ں۔
وہی بشر حافی رحمت اللہ علیہ جس کے متعلق اپنے وقت کے امام احمد بن حنبل رحمت اللہ علیہ فرمایا کرتے تھے
" لوگوں
جس اللہ کو احمد بن حنبل رحمت اللہ علیہ مانتا ہے
بشر حافی رحمت اللہ علیہ اُسے پہچانتا ہے۔"

ایک پیغام:

کوشش کریں کہ کہیں اخبار یا کاغذ کے کسی ٹکڑے پر اللہ پاک یا نبی پاک صلی اللہ علیہ و الہ و سلم یا مقدس ہستیوں کا نام نظر آئے تو اسے کسی پاک جگہ پر رکھ دیا کریں۔

حوالہ کتب: (طبقات صُوفیہ, کشف المعجوب)

"جن کو احساس نہ ہو ان سے گلہ نہیں فاصلے اچھے ہیں."❤️‍🩹😔
28/01/2026

"جن کو احساس نہ ہو ان سے گلہ نہیں فاصلے اچھے ہیں."❤️‍🩹😔

‏میں نے انسان میں نرمی سے زیادہ کسی صفت کو محبوب نہیں پایا، سلامتی ہو ہر اُس ابنِ آدم پر جو دوستی میں نرم دل ہو اور اختل...
28/01/2026

‏میں نے انسان میں نرمی سے زیادہ کسی صفت کو محبوب نہیں پایا، سلامتی ہو ہر اُس ابنِ آدم پر جو دوستی میں نرم دل ہو اور اختلاف میں بھی شائستہ رہے ......!!!

28/01/2026
اپنے بچوں کے لیے بہتر دنیا چھوڑ کر جانے سے زیادہ بہتر یہ ہے کہ دنیا کے لیے بہتر بچے چھوڑ کر جائیں🌺
10/01/2026

اپنے بچوں کے لیے بہتر دنیا چھوڑ کر جانے سے زیادہ بہتر یہ ہے کہ دنیا کے لیے بہتر بچے چھوڑ کر جائیں
🌺

زندگی میں سب سے مہنگا سبق وہی شخص دیتا ہے جس کے لیئے ہم اپنے آپ کو سستا کرتے ہیں میں چاہتا ہوں کہ کاش سچی  محبت کرنے وال...
08/01/2026

زندگی میں سب سے مہنگا سبق وہی شخص دیتا ہے جس کے لیئے ہم اپنے آپ کو سستا کرتے ہیں

میں چاہتا ہوں کہ کاش سچی محبت کرنے والوں کے لیئے الہام کا در کھول دیا جاتا اور

وہ دیکھ پاتا کہ محبوب کس حد درجہ منافق ہے بے وفا ہے یا مخلص وفادار ہے۔

پتا ہے عکس ھادی ہر کسی کی کہانی الگ ہے سبق بھی الگ ہیں آزمائشیں بھی الگ ہیں

پتا ہے آجکل محبت کی حقیقت کیا ہوتی ہے ؟؟؟ جیسے جیسے وقت گزرتا ہے چاہت اور عشق گہرے ہونے کی بجائے ماند پڑتا جاتا ہے

محبت غبارے میں ہوا تب تک ہوتی ہے جب تک جیون ساتھی نہیں مل جاتا

جیسے جیون ساتھی تک دسترس ہوئی محبت ختم ۔۔۔۔۔۔ کیونکہ

لوگوں کو وقت گزاری بھی تو کرنا ہوتی ہے اپنے ڈپریشن کو کم کرنے کے
لیئے کاندھے بھی تو تلاش کرنے ہوتے ہیں ۔

اب یہی دستور ہے لوگ محبت نہیں کرتے وقت گزاری کرتے ہیں

جیسے ہی اچھا فیوچر ملا وہیں move کر جاتے ہیں اور دوسرے

انسان کو احساس کمتری میں مبتلا کر جاتے ہیں

اس لیئے اپنے نفس پہ قابو رکھنا چاہیئے کوئی یہ سرکش جانور انسان کو اس جگہ بھی لے ڈوبتا ہے

جہاں پہ انسان اگر بچ بھی آئے تو تاعمر معذروں کی زندگی گزارتا ہے ۔

بس ایک وقت ایسا آئے گا کہ وہ رب کریم سب کچھ بدل دے گا انشاءاللہ

Address

Saudi Aryyan
Riyadh

Telephone

+966505976652

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Riyadh updat posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category