Ajaz Kazmi Social Media Tiger Force

Ajaz Kazmi Social Media Tiger Force Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Ajaz Kazmi Social Media Tiger Force, sundook syedain neelum vally ajk, AJK.

امیدوار اسمبلی حلقہ لوہر نیلم سید اعجاز حسین کاظمی نے کہا ہے کہ نیلم ویلی کے عوام کے ساتھ جھوٹے وعدے کرنے والے یاد رکھیں...
15/02/2026

امیدوار اسمبلی حلقہ لوہر نیلم سید اعجاز حسین کاظمی نے کہا ہے کہ نیلم ویلی کے عوام کے ساتھ جھوٹے وعدے کرنے والے یاد رکھیں، اب لوگ جاگ چکے ہیں۔ وقت بدل چکا ہے، اور اب ہر بات کا حساب ہوگا۔ عوام کسی غلط فہمی میں نہیں ہے — وہ سب کچھ دیکھ بھی رہی ہے اور سمجھ بھی رہی ہے۔
یہ زمین، یہ پہاڑ اور یہ لوگ کسی کے مفاد کا سودا نہیں بنیں گے۔ جو بھی عوام کے اعتماد سے کھیلنے کی کوشش کرے گا، اسے ووٹ کی طاقت سے جواب دیا جائے گا۔
اب فیصلہ عوام کرے گی — شعور کے ساتھ، اتحاد کے ساتھ، اور اپنے حق کے لیے کھڑے ہو کر۔ ✊

15/02/2026

حریت مقبول بٹ کی برسی کے موقع پر منعقدہ تقریب میں امیدوارِ اسمبلی حلقہ لوہر نیلم سید اعجاز حسین کاظمی کی شرکت۔
پنڈال میں عوام کی بڑی تعداد موجود تھی جہاں شہید مقبول بٹ کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ مقررین نے ان کی جدوجہد اور قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حقِ خودارادیت کی تحریک کو ہر سطح پر اجاگر کیا جاتا رہے گا۔
اس موقع پر سید اعجاز حسین کاظمی نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور کہا کہ شہداء کی قربانیاں ہمارے لیے مشعلِ راہ ہیں۔

08/02/2026

پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی انتخابی ڈکیتی، چیئرمین عمران خان اور دیگر اسیران کی غیر قانونی و غیر آئینی قید، ریاستی جبر و فسطائیت کے خلاف ملک گیر ہڑتال!نیلم ویلی میں بہترین مظاہرہ کیا گیا امیدوار اسمبلی حلقہ لوہر نیلم سید اعجاز حسین کاظمی کی شرکت


امیدوار اسمبلی حلقہ لوہر نیلم سید اعجاز حسین کاظمی نے کہا ہے ظلم، جبر اور خاموش کرانے کی ہر کوشش کے باوجود کشمیری عوام ک...
05/02/2026

امیدوار اسمبلی حلقہ لوہر نیلم سید اعجاز حسین کاظمی نے کہا ہے ظلم، جبر اور خاموش کرانے کی ہر کوشش کے باوجود کشمیری عوام کا حوصلہ آج بھی بلند ہے۔
کشمیریوں کی جدوجہد مقبوضہ کشمیر کی آزادی تک جاری رہے گی۔
🕊️✊

امیدوار اسمبلی حلقہ لوہر نیلم سید اعجاز حسین کاظمی نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کی عوام کو صحت کارڈ کی بحالی کی بہت مبارک ہو!...
14/01/2026

امیدوار اسمبلی حلقہ لوہر نیلم سید اعجاز حسین کاظمی نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کی عوام کو صحت کارڈ کی بحالی کی بہت مبارک ہو! 🎉
یہ ایک خوش آئند فیصلہ ہے جس سے ہمارے لوگوں کو مفت صحت کی سہولت ملے گی، جو کہ ان کا حق تھا۔ اللہ تعالیٰ ان تمام افراد کو اجر عظیم عطا کرے جنہوں نے اس اہم اقدام کے لیے ہمارے ساتھ محنت کی۔ 🌟
اب ہمارے عوام بیماری کی حالت میں مالی پریشانیوں سے آزاد ہوں گے اور یہ قدم صحت کے شعبے میں ایک اہم انقلاب ثابت ہو گا۔ ہمیں امید ہے کہ اس سے زندگی کی دیگر سہولتوں میں بھی بہتری آئے گی۔
یاد رہے کہ میرے انتخابی منشور میں بھی یہ صحت کارڈ کی بحالی شامل تھی اور ہم نے عوامی ایکشن کمیٹی کا ساتھ دیا
خدا کرے کہ یہ فیصلے لوگوں کی زندگیوں میں سکون، خوشحالی اور صحت لے کر آئیں! 🙏
#آزادکشمیر #صحت کارڈ #فلاحی پروگرام

امیدوار اسمبلی حلقہ لوہر نیلم سید اعجاز حسین کاظمی نے اپنی یونین کونسل کے کارکنان کے ساتھ مشاورتی میٹنگ میں کہا کہ انشاء...
12/01/2026

امیدوار اسمبلی حلقہ لوہر نیلم سید اعجاز حسین کاظمی نے اپنی یونین کونسل کے کارکنان کے ساتھ مشاورتی میٹنگ میں کہا کہ انشاء اللہ نیلم ویلی کے وسائل پر ڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گے۔
نوجوانوں کی بیداری اور ایک ساتھ مل کر اپنی زمینوں خالصہ سرکار پر تجاوزات کے خلاف اور قدرتی وسائل کی حفاظت کا عہد کرنا ہمارے علاقے کا مستقبل روشن بنائے گا۔
ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ اپنے علاقے کے قدرتی حسن کو محفوظ رکھیں تاکہ آنے والی نسلیں بھی اس سے فائدہ اٹھا سکیں۔
اب وقت آ چکا ہے کہ ہم اپنے حقوق کے لیے آواز اٹھائیں معروثی اور روایتی سیاست کا خاتمہ کریں اور کسی بھی قسم کی غیر قانونی سرگرمیوں کو روکیں۔
نیلم ویلی کا مستقبل ہمارے ہاتھوں میں ہے، اور ہم اسے بچانے کے لیے ایک ساتھ کھڑے ہیں! 💪🌍
#نیلم ویلی #قدرتی وسائل #نوجوان #علاقےکی حفاظت

انشاء اللہ
27/12/2025

انشاء اللہ

نوجوانوں کے حقوق کی جنگ روایتی اور محروثی سیاست کا خاتمہ
25/12/2025

نوجوانوں کے حقوق کی جنگ روایتی اور محروثی سیاست کا خاتمہ

‏لندن میں پاکستان کی مارشل لائی حکومت کے خلاف بات کرنے پر ایک سیاسی عسکری پریس کانفرنس میں عوامی طور پر نشانہ بنائے جانے...
25/12/2025

‏لندن میں پاکستان کی مارشل لائی حکومت کے خلاف بات کرنے پر ایک سیاسی عسکری پریس کانفرنس میں عوامی طور پر نشانہ بنائے جانے اور فارم 47 وزیرِ داخلہ کی برطانیہ سے حوالگی کی دھمکیوں کے بعد، بیرسٹر شہزاد اکبر پر آج صبح کیمبرج، برطانیہ میں ان کے گھر کے قریب وحشیانہ حملہ کیا گیا جس کی پر زور مذمت کرتا ہوں، یہ واقعہ پاکستانی حکومتی عہدیداروں کی طرف سے بار بار دھمکیوں اور بیرون ملک انہیں خاموش کرانے کی کوششوں کے دوران سامنے آیا ہے، اختلاف رائے کو کبھی بھی تشدد سے نہیں کچلا جا سکتا ہے، دلیل کا جواب دلیل سے دیں دلیل کے جواب میں طاقت بزدل اور کمزور لوگ استعمال کرتے ہیں!

‏25 دسمبر، یومِ پیدائش بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناحؒقائداعظم کی جدوجہد ایک باوقار، مہذب اور آئین و قانون کی بالادست...
25/12/2025

‏25 دسمبر، یومِ پیدائش بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناحؒ
قائداعظم کی جدوجہد ایک باوقار، مہذب اور آئین و قانون کی بالادست قوم کے لیے مشعلِ راہ ہے
آج عمران خان واحد لیڈر ہیں جو قائد کے نظریے پر چل رہے ہیں قائداعظمؒ کے اصول، آئین و قانون کی بالادستی اور انسانی حقوق ہی پاکستان کی ترقی اور معاشی استحکام کی ضمانت ہیں۔

‏"کفر کا نظام چل سکتا ہے مگر ناانصافی کا نہیں"(حضرت علیؓ)
21/12/2025

‏"کفر کا نظام چل سکتا ہے مگر ناانصافی کا نہیں"
(حضرت علیؓ)

Address

Sundook Syedain Neelum Vally Ajk
Ajk

Telephone

+923557604452

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ajaz Kazmi Social Media Tiger Force posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share