16/06/2026
🌙 اعلانِ پروگرام تبدیلیِ علمِ حضرت عباس علمدارؑ 🌙
بمناسبت شبِ اول محرم الحرام، زیارت سید آغا بادشاہ میرکلاں زیڑان میں بروز منگل، 16 جون 2026ء ایک پُرسوز اور روحانی تقریب تبدیلیِ علمِ حضرت عباس علمدار علیہ السلام منعقد ہوگی۔
اس موقع پر زیارت اور اطراف میں کالے پردے، علم اور دیگر عزائی نشانات نصب کیے جائیں گے تاکہ ماہِ محرم الحرام کا باوقار استقبال کیا جا سکے۔
📿 پروگرام کی تفصیل:
🕓 شام 4:00 بجے — مجلسِ عزا
🕕 شام 6:00 بجے — پُرسوز پروگرامِ تبدیلیِ علمِ حضرت عباس علمدارؑ
تمام مؤمنین و محبینِ اہلِ بیتؑ سے شرکت کی پُرخلوص دعوت دی جاتی ہے تاکہ اس بابرکت اور روح پرور محفل میں شریک ہو کر حضرت عباس علمدارؑ سے اپنی عقیدت و محبت کا اظہار کریں۔
سید محمود جان میاں انوری
و زیارت کمیٹی
زیارت سید آغا بادشاہ میرکلاں زیڑان