Dedal Awaz / دیدل آواز

Dedal Awaz / دیدل آواز سوات تورغر شانگلہ یوسی نصرت خیل دیدل کماچ اباسین کرکٹ گراؤنڈ 🌏🫶🤝 🇵🇰🌹

*فاتحینِ تحصیل مارتونگ کے نام*آج تحصیل مارتونگ کی فضائیں نعروں سے گونج رہی ہیں۔  آج مارتونگ کے لڑکوں نے نہ صرف ایک میچ ج...
14/09/2026

*فاتحینِ تحصیل مارتونگ کے نام*

آج تحصیل مارتونگ کی فضائیں نعروں سے گونج رہی ہیں۔
آج مارتونگ کے لڑکوں نے نہ صرف ایک میچ جیتا ہے، بلکہ پورے علاقے کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔

پورن والوں کے خلاف فائنل کا وہ میدان، وہ جوش، وہ جنون...
ہر گیند پر دعائیں، ہر شاٹ پر تالیاں، اور آخر میں فتح کا وہ لمحہ جب تحصیل مارتونگ کا نام چیمپئنز کی فہرست میں لکھا گیا۔

یہ جیت صرف ٹرافی نہیں ہے۔
یہ محنت کی جیت ہے، اتحاد کی جیت ہے، اس مٹی کی جیت ہے جس نے ایسے بہادر بیٹے پیدا کیے۔

تحصیل مارتونگ کے شیروں! تم نے ثابت کر دیا کہ حوصلے بلند ہوں تو منزل خود چل کر آتی ہے۔
پورے تحصیل مارتونگ کو تم پر ناز ہے۔

*_مبارک ہو چیمپئنز! 🏆
تحصیل
مارتونگ زندہ باد!_*

12/09/2026

بحثیت شانگلہ کے نوجوان مُجھے فخر ہے کہ ضلع شانگلہ میں افسر افغان جیسے ہیرے نما نوجوان موجود ہیں۔

آج آپ نے واقعی اپنے قلم اور صحافتی ذمہ داری کا حق ادا کر دیا۔ اور کوئلہ کان کے مزدوروں کی آواز بن کر ان کے حقوق کے لیے آواز اٹھانا قابلِ تحسین ہے۔

ایک جرنلسٹ کی حیثیت سے آپ نے اپنا فرض نبھایا، مظلوم مزدوروں کا مقدمہ بھرپور انداز میں پیش کیا اور ثابت کیا کہ حقیقی صحافت صرف خبر نہیں، بلکہ حق اور انسانیت کے لیے آواز اٹھانے کا نام ہے۔

ہمیں آپ پر فخر ہے ۔۔
Afsar Afghan

*گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول دیدل کماچ میں خوش آمدید* ⁣𝐖𝐄𝐋𝐂𝐎𝐌𝐄 𝐓𝐎 GHSS DEDAL KAMACH گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول دیدل کماچ ...
17/08/2026

*گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول دیدل کماچ میں خوش آمدید* ⁣
𝐖𝐄𝐋𝐂𝐎𝐌𝐄 𝐓𝐎 GHSS DEDAL KAMACH
گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول دیدل کماچ علاقے کے بچوں اور نوجوانوں کو معیاری تعلیم فراہم کرنے اور انہیں ایک روشن، باوقار اور کامیاب مستقبل کے لیے تیار کرنے میں مصروفِ عمل ہے۔ اس ادارے نے اب تک ہزاروں طلبہ و طالبات کو تعلیم و تربیت سے آراستہ کیا ہے، جن میں ڈاکٹرز، اساتذہ، ماہرینِ مختلف شعبہ جات اور دیگر تعلیم یافتہ افراد شامل ہیں۔⁣
⁣
گزشتہ برسوں کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے تعلیمی *سیشن 𝟐𝟎𝟐𝟔–𝟐𝟕* کے لیے گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول دیدل کماچ میں فرسٹ ایئر (𝐅𝐢𝐫𝐬𝐭 𝐘𝐞𝐚𝐫) کے *داخلے جاری ہیں۔* ⁣
⁣
*گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول دیدل کماچ کی نمایاں خصوصیات* ⁣ ماہر، قابل اور تجربہ کار اساتذۂ کرام⁣
. تجربہ کار، ذمہ دار اور طلبہ پر خصوصی توجہ دینے والی انتظامیہ⁣
. تقریباً نو ماہ پر مشتمل باقاعدہ تعلیمی دورانیہ⁣
. مقررہ نصاب اور کورسز کی تکمیل پر بھرپور توجہ⁣
. تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت، اخلاق اور کردار سازی پر خصوصی توجہ⁣
. وسیع و عریض، پُرسکون اور خوبصورت تعلیمی ماحول⁣
. کلاس روم میں تدریس اور طلبہ کی تعلیمی سرگرمیوں پر بھرپور توجہ⁣
. باقاعدہ اور مؤثر ٹیسٹ سسٹم⁣
⁣اپنے روشن مستقبل کے لیے آج ہی قدم اٹھائیں* !⁣
⁣
اگر آپ معیاری تعلیم، بہترین تعلیمی ماحول، مؤثر نگرانی اور کردار سازی پر مبنی تربیت چاہتے ہیں تو آج ہی گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول دیدل کماچ تشریف لائیں اور اپنے روشن و کامیاب مستقبل کی جانب ایک اہم قدم اٹھائیں۔⁣
ہمیں یقین ہے کہ *ان شاء اللہ*آپ ہمارا فراہم کردہ تعلیمی سہولیات سے مطمئن ہوں گے۔⁣
⁣

"ہمیشہ خود کو اکیلے چلنے کے قابل بناؤ،کیونکہ لوگ بدلتے رہتے ہیں ۔آج تمہاری اہمیت ہے کل شاید نہ ہو, یہ زندگی کاسچ ہےکہ رش...
07/08/2026

"ہمیشہ خود کو اکیلے چلنے کے قابل بناؤ،
کیونکہ لوگ بدلتے رہتے ہیں ۔آج تمہاری اہمیت ہے کل شاید نہ ہو, یہ زندگی کاسچ ہےکہ رشتے اور مقام کبھی مستقل نہیں ہوتے ..❤️‍🩹🎈

الحمدللہ ثم الحمدللہ ماشاءاللہ فخر شانگلہ فخر یوسی نصرت خیل دیدل ان نوجوانوں کو مبارک باد پیش کرتا ہوں جنہوںنے BSN کی چا...
14/07/2026

الحمدللہ ثم الحمدللہ ماشاءاللہ فخر شانگلہ فخر یوسی نصرت خیل دیدل ان نوجوانوں کو مبارک باد پیش کرتا ہوں جنہوںنے BSN کی چار سال سفر کی ڈگری حاصل کی 🤲🌹📕📗🖋️

10/07/2026

آج میں ضلع تورغر اور شانگلہ کی انتظامیہ سے پرزور اپیل کرتا ہوں کہ گرمیوں کا موسم شروع ہو چکا ہے ہمارے شانگلہ تورغر کے اباسین کے آس پاس رہنے والے لوگ اور باہر سے سیر و تفریح کے لیے آنے والے افراد کو اباسین میں نہ جانے دیا جائے۔

ہر سال افسوسناک واقعات پیش آتے ہیں، کبھی کوئی بچہ ڈوب جاتا ہے تو کبھی کوئی بڑا۔ پھر ہم سب سوشل میڈیا پر بیٹھ کر افسوس کرتے ہیں اور انتظامیہ کو موردِ الزام ٹھہراتے ہیں۔ اس لیے گزارش ہے کہ ابھی سے سختی کے ساتھ پابندی عائد کی جائے تاکہ کسی بھی قیمتی جان کے ضیاع سے بچا جا سکے۔

انسانی جان سب سے قیمتی ہے، احتیاط ہی حفاظت ہے۔ براۓ مہربانی اس معاملے کو سنجیدگی سے لیا جائے۔ 🙏

یہ میری اپنی رائے ہے اور اگر آپ اس سے متفق ہیں تو شیر کرنا نہ بھولیے گا۔
اور اگر اعتراض ہے تو کمنٹ میں اپنی رائے ضرور دیجیئے گا ۔ مولانا فضل صادق صاحب

شکریہ

09/07/2026

جرگے کا متفقہ اعلامیہ

مقام: حجرہ گل سعید شاہ، دیدل
تاریخ: 9 جولائی 2026

آج دیدل اور گردونواح کے مشران، معززین اور اہل علاقہ کا ایک ہنگامی جرگہ حجرہ گل سعید شاہ میں منعقد ہوا۔

جرگے نے خراؤ میں پیش آنے والے ظلم کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے درج ذیل فیصلے کیے:

1.قانون کی بالادستی: ہم سب سے پہلے ریاست کے قانون اور انصاف کے اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری اور غیر جانبدار کاروائی عمل میں لائی جائے۔
2. واضح پیغام برائے ظالم: پوری قوم متحد ہے۔ ظلم کو نہ پہلے برداشت کیا ہے نہ اب کریں گے۔ اگر انصاف نہ ملا تو ہم اپنا حق لینے کے لیے آخری حد تک جائیں گے۔ اس راہ میں مال، جائیداد اور جان کی قربانی سے بھی دریغ نہیں کریں گے۔
3 امن کا راستہ ہم پرامن لوگ ہیں۔ ہمارا مقصد فساد نہیں، انصاف ہے۔ لیکن عزت، حق اور انصاف پر کوئی سمجھوتہ قابل قبول نہیں۔

آخر میں جرگے نے تمام اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنا آئینی کردار ادا کریں تاکہ علاقے میں امن قائم رہے۔ بصورت دیگر اس کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ اداروں پر ہوگی
اور پھر ایسا نہ ہو کہ بات خون ریزی تک پہنچ جائے
جو بھی ملوث ہے اس میں سب سے حساب لیں گے اپنے ہو یا پرایا

اللہ ہمیں حق پر ثابت قدم رکھے آمین
خوبصورت شانگله Beauty of shangla

16/05/2026

السلام وعلیکم ورحمتہ وبرکاتہ، سلام مسنون کے بعد مطلع کیا جاتا ہے کہ یوسی نصرت خیل دیدل نیو کلے میں کل، 17 تاریخ بروز اتوار، صبح 8:00 سے 11:00 بجے تک تبلیغی جماعت کے جوڑ مشورہ کا انعقاد کیا گیا ہے۔ تمام احباب سے درخواست ہے کہ اس بابرکت محفل میں ضرور شرکت فرمائیں اور خصوصاً علماء کرام سے بھی درخواست کی جاتی ہے کہ وہ بھی اس میں شرکت کریں اور دیگر افراد کو بھی شریک کرنے کی زحمت کریں، کیونکہ حدیث شریف میں ہے کہ بلغوا عنی ولو ایہ، میری طرف سے پہنچاؤ اگرچہ ایک آیت ہی ہو۔

شانگلہ کی ترقی ہمارے نوجوانوں کی مستقل کا خواب ہے۔ہماری یہ تحریک سیاسی اختلافات سے بالاتر ہو کر ضلع شانگلہ کو ترقیاتی من...
29/04/2026

شانگلہ کی ترقی ہمارے نوجوانوں کی مستقل کا خواب ہے۔
ہماری یہ تحریک سیاسی اختلافات سے بالاتر ہو کر ضلع شانگلہ کو ترقیاتی منصوبے فراہم کرناہے
افسوس ہوتا ہے اس جدید دور میں شانگلہ صحت کی سہولیات بجلی، روڈ اور کالج، سکول جیسے اہم ضروریات سے محروم ہے۔
وجہ اور سبب صرف ہماری خاموشی ہے۔
عقاب روح جب بیدار ہوتی ہے جوانوں، میں
یقیناً دیکھتے ہے۔ اپنے منزل کو آسمانوں میں
ہمارے تحریک کا حصہ بن ََََََDedal🏞️🇵🇰

Address

Chittagong Division

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dedal Awaz / دیدل آواز posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category