Express نیوز

Express  نیوز Informations de contact, plan et itinéraire, formulaire de contact, heures d'ouverture, services, évaluations, photos, vidéos et annonces de Express نیوز, Épicerie, Democratic Republic of the.

03/08/2026

بجلی گھر اف میر ملک
عوام کی اپیل
پاور اینڈ پلانٹ اف ڈسٹرکٹ استور
اے سی استور
انتظامیہ استور
سوال؟؟؟
اخر کیوں سالانہ گھاس کٹائی کے موسم پر میر ملک کا پاور ہاؤس خراب کیا جاتا ہے؟؟
جب سے میر ملک کا پاور ہاؤس کا افتتاح ہوا ہے اس سے اج تک خاص کر گھاس کٹائی کے موسم پر وہاں کے جو نان ٹیکنیکل ملازمین جان بوجھ کر کوئی ایسی فنی خرابی کر دیتے ہیں تاکہ اس میں کوئی لمبا ٹائم لگ سکے اور اس کو گلگت منتقل کرایا جائے تاکہ وہ اس لمبے عرصے میں اپنے گھر کا کام خاص کر گھاس کٹائی مکمل کر سکیں
ہم جناب ضلعی انتظامیہ سے اپیل کرتے ہیں کہ ان ملازمین کو جلد از جلد تبادلہ کیا جائے اور باہر کے سٹیشن سے دوسرے ملازمین کو یہاں شفٹ کیا جائے
یہ وہ ملازمین ہیں جب اپنا گھر میں کوئی کام پڑ جائے تو پاور ہاؤس کو اف کر کے اپنے کام کو زیادہ فوقیت دیتے ہیں
یہاں پر سب سے بڑی بیماری سیاست کی بنیاد پر کام کیا جا رہا ہے جب ان کے مخالف پارٹی کے بندے کی کوئی شادی یا کوئی ایسا موقع اتا ہے تو اس وقت یہ جان بوجھ کر پورے پاور ہاؤس کو اف کر دیتے ہیں

02/08/2026

ایڈوکیٹ عزور خان لون
امیدوار ڈسٹرکٹ یونین مرمئی
ایڈوکیٹ عزور خان لون ایک باصلاحیت دیانت دار اور مخلص نوجوان ہیں جنہوں نے ہمیشہ عوام کی خدمت، انصاف اور اخلاص کو اپنا شعار بنایا ہے وہ ہر وقت عوام کے درمیان رہ کر ان کے مسائل کے حل کے لیے کوشاں رہے ہیں۔
ہمارا مقصد صرف ایک امیدوار کو کامیاب بنانا نہیں بلکہ اپنے علاقے کی ترقی خوشحالی اور عوام کی حقیقی نمائندگی کو یقینی بنانا ہے الحمدللہ، ہمارا علاقہ پہلے بھی ڈسٹرکٹ کی اہم نمائندگی حاصل کر چکا ہے، اور عوام نے ہمیشہ ہر علاقے کے لوگوں کو عزت محبت اور بھائی چارے کے ساتھ اپنا بھرپور تعاون دیا ہے۔
اب وقت آ گیا ہے کہ اس محبت اعتماد اور تعاون کا صلہ دیا جائے۔ ہم تمام معزز ووٹرز سے پرخلوص اپیل کرتے ہیں کہ اس بار اپنے قیمتی ووٹ کے ذریعے ایڈوکیٹ عزور خان لون کا ساتھ دیں تاکہ ہر علاقے کو برابری کی بنیاد پر نمائندگی ملے اور ترقی کے سفر میں کوئی بھی علاقہ خود کو محروم محسوس نہ کرے۔
آئیں! مل کر نوجوان قیادت دیانت دار سیاست اور عوامی خدمت کے جذبے کو کامیاب بنائیں اور اپنے قیمتی ووٹ سے ایڈوکیٹ عزور خان لون کو کامیاب بنا کر اپنے علاقے کی مضبوط آواز بنائیں۔
آپ کا ایک ووٹ علاقے کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔

Farman Ali Rana

ایڈووکیٹ عذر خان لونضلع استور، مرمی یونین سے ڈسٹرکٹ امیدوارسینئر قانون دان، سابق سول جج جناب ایڈووکیٹ عذر خان لون صاحب ک...
02/08/2026

ایڈووکیٹ عذر خان لون
ضلع استور، مرمی یونین سے ڈسٹرکٹ امیدوار

سینئر قانون دان، سابق سول جج جناب ایڈووکیٹ عذر خان لون صاحب کسی تعارف کے محتاج نہیں۔ انہوں نے اپنی سادگی، اعلیٰ اخلاق، دیانت داری اور بے مثال کردار کے ذریعے عوام کے دلوں میں ایک منفرد مقام حاصل کیا ہے۔
ان کی دیانت داری، قابلیت، اخلاق اور علی کردار کو مدِنظر رکھتے ہوئے عوام نے گزشتہ انتخابات میں ان پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا، تاہم چند معمولی ووٹوں کے فرق کے باعث کامیابی ان کا حصے میں نہ آسکی ۔

اب 2026 کے انتخابات میں ایک بار پھر وہ میدانِ عمل میں موجود ہیں۔ یونین کونسل مرمئی میں ان کی مضبوط رشتہ داریاں، ذاتی تعلقات اور عوامی رابطے ایک مضبوط ووٹ بینک کی صورت اختیار کر چکے ہیں۔

ایڈووکیٹ عذر خان نے آج باقاعدہ ڈسٹرکٹ ممبر، یونین کونسل مرمی کے لیے مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ کے حصول کے لیے جنرل سیکرٹری، مسلم لیگ (ن) استور اور گلگت بلتستان اسمبلی کے نو منتخب ممبر رانا فاروق کے ہاں درخواست جمع کروا چکے ہیں۔ ان شاء اللہ مسلم لیگ (ن) کا ٹکٹ یقینی ہے۔
سیاسی مبصرین اور مقامی حلقوں کے مطابق اس بار ان کی کامیابی کے امکانات گزشتہ انتخابات سے زیادہ روشن ہیں۔ ان کی دیانت داری، عوامی خدمت اور غریبوں کے لیے بلا معاوضہ قانونی معاونت انہیں دیگر امیدواروں سے ممتاز بناتی ہے۔ عوام کی توقع ہے کہ کامیابی کی صورت میں وہ علاقے کی ترقی، انصاف کی فراہمی اور عوامی مسائل کے حل میں مؤثر کردار ادا کریں گے۔

اللہ تعالیٰ وکیل عذر خان کو کامیابی عطا فرمائے، اور انہیں عوام کی بہترین خدمت کرنے کی توفیق دے۔ آمین۔

Express نیوز

02/08/2026

ڈسٹرکٹ الیکشن کے لیے ضلع بالا کو ایک ایسی مخلص دیانت دار اور بے لوث قیادت کی ضرورت ہے جو ایڈوکیٹ عزور خان کی طرح عوامی خدمت کو اپنا مشن سمجھے۔
ہمارا عزم: ✔ قانون کی پاسداری
✔ عوام کی خدمت
✔ انصاف، دیانت اور شفاف قیادت
آئیے مل کر تبدیلی کی بنیاد رکھیں تاکہ ضلع بالا کا مستقبل روشن اور خوشحال بن سکے۔
Azoor Khan RaNa DaNish Farman Rana Karim ابرار احمد Nawaz Sharif Express نیوز A Engr Zahid Mughal Discover Pakistan

02/08/2026

✌️♥️

کیا کبھی کھایا ہے اس کو اگر کھا لیا ہے تو نام ضرور کمنٹس میں بتا دینا
29/07/2026

کیا کبھی کھایا ہے اس کو اگر کھا لیا ہے تو نام ضرور کمنٹس میں بتا دینا

گلگت بلتستان کے عوام بھی جدید اور ماحول دوست سفری سہولیات کے مستحق ہیں۔ ہماری پُرخلوص گزارش ہے کہ جس طرح پنجاب میں گرین ...
26/07/2026

گلگت بلتستان کے عوام بھی جدید اور ماحول دوست سفری سہولیات کے مستحق ہیں۔ ہماری پُرخلوص گزارش ہے کہ جس طرح پنجاب میں گرین الیکٹرک بس سروس کا آغاز کیا گیا ہے، اسی طرح گلگت بلتستان میں بھی اس منصوبے کو شروع کیا جائے تاکہ یہاں کے عوام بھی محفوظ، معیاری اور سستی سفری سہولیات سے مستفید ہو سکیں۔
وزیرِ اعظم میاں محمد شہباز شریف اور وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے اپیل ہے کہ گلگت بلتستان کے لیے بھی گرین بس منصوبے کا اعلان کریں۔

جوڑے آسمانوں پر بنتے ہیں اور زلزلے زمین پر آتے ہیں 😕
24/02/2026

جوڑے آسمانوں پر بنتے ہیں
اور زلزلے زمین پر آتے ہیں 😕

Adresse

Democratic Republic Of The

Site Web

Notifications

Soyez le premier à savoir et laissez-nous vous envoyer un courriel lorsque Express نیوز publie des nouvelles et des promotions. Votre adresse e-mail ne sera pas utilisée à d'autres fins, et vous pouvez vous désabonner à tout moment.

Contacter L'entreprise

Envoyer un message à Express نیوز:

Raccourcis

Partager