15/02/2024
میاں صاحب کی تقریر سن کے بہت مایوسی ہوئی ! اتنا سب ہونے کے بعد بھی وہی سادگی ، وہی ملک سنوارنے کی ملک کو مل کے آگے لے جانی والی باتیں ، وہی ترقی و خوشحالی کے قصے ، یہ شخص بڑا عجیب ہے تین بار اس قوم پر حکومت کر چکا لیکن ابھی تک قوم کے معیار کو نہ سمجھ سکا ! بھائی چھوڑ دو اب یہ کام ، محنت ترقی و کارکردگی کی باتیں - کوئی اچھی جزباتی سی تقریر کرو دو چار گالیاں دو پانچ چھے دھمکیاں دو ، تھوڑی سی انگریزی جھاڑو اور سب پر تھوڑا اسلامی تڑکا لگا دو - تھوڑے سبز باغ دکھاؤ یہ قوم خوش ہوجائے گی -