Urdu news

Urdu news ads

20/03/2026
20/03/2026
20/03/2026

Iran’s new Supreme Leader, Mojtaba Ali Khamenei, has confirmed that more than 600,000 Iranian troops are on their way to the Strait of Hormuz today to protect Iranian land and waters.
What do you expect?

12/03/2026

ایران نے "لبیک خامنہ ای" میزائل پروگرام کی 42 ویں لہر کا آغاز کردیا

اسرائ*یل کی وزارتِ انصاف کے پارڈن ڈپارٹمنٹ نے وزیراعظم نیتن یاہو کو کرپشن کیسز میں صدارتی معافی دینے کی سفارش نہ کرنے کا...
12/03/2026

اسرائ*یل کی وزارتِ انصاف کے پارڈن ڈپارٹمنٹ نے وزیراعظم نیتن یاہو کو کرپشن کیسز میں صدارتی معافی دینے کی سفارش نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
عبرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارتِ انصاف کے پارڈن ڈپارٹمنٹ نے اپنی قانونی رائے مکمل کرنے کے بعد اسے اسرائ*یلی صدر اسحاق ہرزوگ کو بھیج دی۔
یہ دستاویز وزیرِ انصاف کی ہدایت پر وزیرِ ثقافت و ورثہ کو دی گئی ہے جو صدارتی دفتر تک باضابطہ کارروائی مکمل کریں گے۔
رپورٹس کے مطابق وزارتِ انصاف کے پارڈن ڈپارٹمنٹ نے اپنی رائے میں کہا ہے کہ وزیراعظم کی معافی کی درخواست قانونی تقاضوں پر پوری نہیں اترتی اس لیے معافی دینا مشکل ہوگا۔
خیال ہے کہ نیتن یاہو کے خلاف مقدمہ ابھی زیرِ سماعت ہے اور انہیں ابھی تک کسی جرم میں سزا نہیں سنائی گئی۔
علاوہ ازیں اسرائ*یلی وزیراعظم نے اپنی معافی کی درخواست میں نہ تو جرم کا اعتراف کیا ہے اور نہ ہی کسی قسم کے پچھتاوے کا اظہار کیا ہے جو قبل از وقت معافی کے لیے اہم شرط سمجھی جاتی ہے۔
اسرائ*یل کی ہائی کورٹ پہلے ہی یہ قرار دے چکی ہے کہ کسی شخص کو سزا سے پہلے بھی معافی دی جا سکتی ہے لیکن اس کے لیے شرط ہے کہ درخواست گزار اپنے جرم کا اعتراف کرے۔
تاہم صدر اسحاق ہرزوگ نے واضح کردیا تھا کہ وہ اس معاملے پر فیصلہ کسی بیرونی دباؤ کے بغیر اور انصاف کے تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے کریں گے۔
نیتن یاہو کرپشن کیس: مختصر تاریخ
سب سے پہلے 2019 میں اسرائی*لی پراسیکیوٹر جنرل نے نیتن یاہو پر رشوت، فراڈ اور اعتماد کو ٹھیس پہنچانے کے الزامات عائد کیے تھے۔
اگلے ہی برس تل ابیب ڈسٹرکٹ کورٹ میں اسرائ*یلی وزیراعظم کے خلاف باقاعدہ مقدمے کی سماعت شروع ہوئی تھی۔
جس کے بعد 5 برسوں تک ہونے والی مختلف سماعتوں میں ٹھوس شواہد بھی پیش کیے گئے لیکن نیتن یاہو ان تمام الزامات سے انکاری رہے۔
البتہ 2025 میں اسرائ*یلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اپنے خلاف جاری کرپشن مقدمے کے دوران صدارتی معافی کی درخواست دائر کی تھی۔
جس پر ملک بھر میں متضادات رائے سامنے آئی تھیں اور اب وزارتِ انصاف کے پارڈن ڈپارٹمنٹ نے نیتن یاہو کی معافی کی سفارش نہ کرنے کی قانونی رائے تیار کر لی تاہم حتمی فیصلہ صدر اسحاق ہرزوگ کریں گے۔

ایران نے کہا ہے کہ امریکا اور اسرائ*یل کے حوالے سے جاری کشیدگی اس وقت تک ختم نہیں ہوگی جب تک ایران کے مطابق اسے مکمل جوا...
12/03/2026

ایران نے کہا ہے کہ امریکا اور اسرائ*یل کے حوالے سے جاری کشیدگی اس وقت تک ختم نہیں ہوگی جب تک ایران کے مطابق اسے مکمل جواب نہ مل جائے۔

ایرانی مشترکہ فوجی کمانڈ خاتم الانبیا ہیڈکوارٹر کے ترجمان ابراہیم ذوالفقاری کا کہنا ہے کہ ایران اب اپنی حکمتِ عملی میں تبدیلی لا رہا ہے اور امریکا و اسرائ*یل کے حوالے سے مسلسل دباؤ برقرار رکھنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تیل کی قیمتوں کو مصنوعی طریقوں سے کم کرنا ممکن نہیں ہوگا اور آبنائے ہرمز سے تیل کی ترسیل کی صورتحال عالمی منڈی پر اثر انداز ہوسکتی ہے، جس کے باعث قیمتیں 200 ڈالر فی بیرل تک جانے کی بات کی جا رہی ہے۔

ایرانی نیول چیف کے مطابق آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں کے لیے ایران کی ہدایات پر عمل ضروری ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ محفوظ راستے سے متعلق بعض دعوؤں پر مکمل اعتماد نہ کیا جائے، جبکہ چند جہازوں کو پہلے ہی روک کر جانچ پڑتال کی جا چکی ہے۔

Dirección

Sos
San Gil
SOE

Notificaciones

Sé el primero en enterarse y déjanos enviarle un correo electrónico cuando Urdu news publique noticias y promociones. Su dirección de correo electrónico no se utilizará para ningún otro fin, y puede darse de baja en cualquier momento.

Contacto La Empresa

Enviar un mensaje a Urdu news:

Compartir