01/05/2023
*دو لوگ دو نظریے*
دو لوگوں کو ایک جزیرے میں بھیجا گیا. ان کا کام یہ تھا کہ وہاں جوتوں کی مارکیٹ کا اندازہ کر کے رپورٹ پیش کریں. واپس آکر ایک نے مایوسی سے کہا کہ وہاں جوتے بالکل نہیں بک سکتے.
کیوں ؟؟؟؟
"کیونکہ وہاں کوئی ایک بھی شخص جوتے نہیں پہنتا."
دوسرے نے گرم جوشی سے کہا کہ وہاں تو بہت زیادہ جوتے بک سکتے ہیں.
کیوں ؟؟؟؟
"کیونکہ وہاں کسی ایک بھی انسان نے ابھی تک جوتے نہیں پہنے"
دونوں اپنی اپنی جگہ بالکل ٹھیک کہہ رہے تھے. پہلا شخص بالکل ٹھیک تھا لیکن dark side دیکھ رہا تھا. دوسرا شخص بھی بالکل ٹھیک تھا لیکن وہ bright side دیکھ رہا تھا. ہمارا دیکھنے کا نظریہ(perception ) ہماری کامیابی میں بہت اہم کردار ادا کرتا ہے. یہ دنیا سب کے لئے ایک جیسی ہے لیکن ہم جس نظر سے دیکھتے ہیں ہمیں ویسے ہی نظر آتی ہے. اب آپ کی اپنی مرضی ہے آپ پہلے شخص کی نظر سے دنیا کو دیکھتے ہیں یا دوسرے شخص کی نظر سے...