23/02/2026
🌹ﺍﻟﺴَّـــــــﻼَﻡُ عَلَيْکُم🌹🌹تمام احباب کو پانچواں روزہ مبارک🌹
🌾🌺💞💚آج کی یہ خوبصورت اصلاحی پوسٹ اس دور کے نوجوان شادی شدہ جوڑوں کے نام🌺💞💚🌾
🔴🍀اللہ تعالی نے انسان کو اشرف المخلوقات پیدا فرمایا نیکی اور بدی کا راستہ دیکھایا فیصلہ کرنے کی صلاحیت سے نوازا اور اسے سمجھانے کے لئے بہت سی مثالیں قائم کیں اب ہم سب پر لازم ہے کہ اپنی زندگیوں کو آسان بنانے کے لئے ہر وہ طریقہ اپنائیں جس سے زندگی میں سکون آئے آپس میں محبت پیار بھڑھے اور معاشرے کے لئے ایک اچھے اور مثالی جوڑے ثابت ہوں آج کی اس اصلاحی پوسٹ میں ایک بہت ہی خوبصورت پرندے کی مثال بیان کی جارہی ہے اور پرندہ بھی وہ جس کا قرآن کریم میں ذکر آیا ہے ضرور پڑھیں اور دوسروں تک بھی پہنچائیں🍀🔴
📚❤️🖌 ہدہد کی چھٹی حس اتنی تیز ہوتی ہے کہ وہ زمین کے اوپر سے ہی زمیں کے اندر پانی کو محسوس کر لیتا ہے اسی وجہ سے حضرت سلیمان علیہ السلام اس سے زیر زمین پانی ڈھونڈنے کا کام لیتے تھے۔۔۔
ہدہد ہزاروں میل کا سفر بغیر رکے طے کرنے کی طاقت رکھتا ہے اسی وجہ سے حضرت سلیمان علیہ السلام نے اسے دوسرے ملک ملکہ بلقیس کے پاس خط کے کر بھیجا تھا۔۔۔
ہدہد وہ واحد پرندہ ہے جو زندگی میں صرف ایک بار شادی کرتا ہے۔۔ اور اپنے جیون ساتھی کی وفات کے بعد بھی اکیلے ہی زندگی گزارتا ہے۔۔۔ یہ اپنی مادہ کو مہر میں کھانے کی کوئی چیز پیش کرتا ہے اگر وہ اسے کھالے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ شادی کے لیے راضی ہے۔۔۔ پھر نر اس مادہ کو اپنے گھونسلے کی طرف لے کر جاتا ہے جو اکثر اوقات کسی درخت میں سوراخ کرکے بنایا ہوتا ہے اگر اسے گھر پسند آجائے تو دونوں رشتہ زواج میں منسلک ہوجاتے ہیں۔۔۔
مادہ عموما ہر موسم میں چھ سے آٹھ انڈے دیتی ہے اور بچے پیدا ہونے کے بعد باری باری بچوں کی خوراک کا بندوبست کرتے ہیں
عجیب بات یہ ہے کہ دونوں میں سے کسی کو بھی کھانے کی کوئی چیز مل جائے وہ اکیلے نہیں کھاتا بلکہ دونوں کے اکھٹا ہونے کے بعد ہی اسے کھاتے ہیں۔۔۔
ہدہد کی ازدواجی زندگی آج کے دور کے انسانوں کے لیے ایک مثال ہے کہ وہ عقل نہ رکھنے کے باوجود بھی ایک دوسرے کا کتنا خیال رکھتے ہیں اور آج کے نوجوان جوڑوں کے آپس کے جھگڑے ہی ختم نہیں ہوتے🦋
🍀طالب دعا شوکت علی🍀
اے ہمارے پروردگار🤲
ہمارے دلوں میں الفت پیدا فرما دے اور ہمارے آپس کے معاملات کی اصلاح فرما دے سلامتی کے راستوں کی طرف ہماری راہ نمائی فرما اور ہمیں اندھیروں سے نجات دے کر نور کی طرف لے آ۔ ہمیں تمام ظاہری اور چھپی بدکاریوں سے محفوظ رکھ۔ ہمارے لیئے ہمارے کانوں، ہماری آنکھوں، ہمارے دلوں، ہمارے ازواج اور ہمارے بچوں میں برکتیں عطا فرما اور ہماری توبہ قبول فرما بلاشبہ تو بہت زیادہ توبہ قبول کرنے والا رحم کرنے والا ہے اور ہمیں اپنی نعمتوں کا شکر کرنے والا بنا دے اور ان کی تعریف کرنے والا ان کو قبول کرنے والا بنا دے اور ان (نعمتوں) کو ہم پر کامل فرما دے۔ بیشک تیری رحمت تیرے غضب پر غالب ہے اور تو سب سے بڑھ کر رحم فرمانے والا مہربان ہے آمین یا رب العالمین