A . R.Metel hendicraft

A . R.Metel hendicraft Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from A . R.Metel hendicraft, Grocers, Pakka bag. dalmil, Rampur.

17/03/2024
$8 ....
16/03/2024

$8 ....

15/03/2024

ابھی تھوڑے دنوں کی بات ہے،
ہمارے ایک بزرگ عزیز اپنی اعلی تعلیم یافتہ بچی کے لیے
رشتہ کی بات چیت طے کرنے ندوہ کے فارغ التحصیل ایک نوجوان عالم دین کے ہاں گۓ۔
ظاہر ہے، یہ طے تمام کرنے والی بات، نکاح سے پہلے،
شادی کے معاملے کا آخری دور ہوتا ہے۔ چلتے چلاتے مہمان کو رخصت کرتے وقت ندوی مولانا نے کہا کہ ہم تو بیس(۲۰)لاکھ کی گاڑی میں چلتے ہیں۔آپ کا کیا خیال ہے۔
ظاہر ہے ، اس کے بعد لڑکی والے کے لیے کوئ دوسرا راستہ اختیار کرنے کے علاوہ کوئ چارہ نہیں۔
اگر کسی کے یہاں بفضل ایزدی ،تین چار لڑکیاں ہوں تو سب کے ہاتھ لال پیلے کرنے کے لیے زمین جایداد فروخت کیے بغیر چارہ نہیں یا پھر وہ اپنی جایداد اونے پونے گروی رکھ دے۔
کیا یہ اس کے مستحق نہیں ہیں کہ متعلقہ ادارہ ،شکایت موصول ہونے اور اس کی تصدیق حاصل ہو جانے پر اس کی ڈگری ضبط کر لے، یا اسے کالعدم قرار دے دے۔

لیکن سوال یہ ہے کہ ڈگری ضبط کر لینے سے ایسے دنیا پرست مولویوں کی صحت پر کیا فرق پڑ سکتاہے ؟
اگر انھیں خدا کا خوف اور علم دین کے وقار کا احترام ہی ہوتا تو پھر وہ ایسا مطالبہ کیوں کرتے؟
ایک دوسرے مقام پر ایک اچھی جاب والے انجینیر کے گھر
والوں کی فرمایش یہ تھی کہ آپ جہیز میں دۓ جانے والے سامان فہرست دیجیے نیز اس کا ویلیو (قیمت)بھی بتایۓ تاکہ
اپنی پسند سے ہم اس قیمت کا سامان خود خرید لیں۔
اور یہ بھی بتاءیے کہ وراثت میں لڑکی کو کتنی زمین ملے گی؟
یہ صورت حال ہمارے سماج کا ایک آءینہ ہے۔
ہمارے علماءکرام ،واعظین عظام ،مفتیان عالی مقام ، دینی مدارس اور سماجی اصلاح کی علمبردار کمیٹیوں اور این۔جی۔اوز(NGOs کے لیے یہ کھلا چیلنج ہے کہ ان کی اصلاحی کوششوں میں کتنا وزن اور کتنا دم ہے, کتنا اخلاص اور سنجیدگی ہے۔
دینی تعلیم کے اداروں میں دس پندرہ سال کے عرصے میں ان
«مہمانان رسول » کی کیسی ذہنی تربیت اور فکری آبیاری کی جاتی ہے کہ بجاۓ بننے کے ،اور زیادہ بگڑ جاتے ہیں۔
میرا اپنا ذاتی احساس ہے کہ صرف کتابیں پڑھا دینے اور قرآن و حدیث کے درس دینے سے بات نہیں بنے گی جب تک کہ ہمارے علماء اساتذہ کا اپنا ذاتی رویہ اور کردار ، طلبہ کے ذہن و دماغ پر اپنی چھاپ نہ ڈالے ۔ان کے اخلاص و للہیت سے طلبہ متاثر نہ ہوں۔
ہماری اپنی تعلیم جس ادارے میں ہوئ اس کے ایک نہایت قابل احترام استاذ جو طلبہ اور عوام و خواص --سب کی نظر میں یکساں مقبول تھے؛
وہ حضرة الاستاذ شيخ التفسير مولانا جليل احسن ندوى تھے۔
بہترین مثالی استاذ،بہترین مربی اور طلبہ پر انتہائ شفیق و مہربان! اللہ ان کی قبر کو منور کرے ۔
ان کی رہایش گاہ جو مدرسے کے ایک کمرے پر مشتمل تھی،اور ان کا کلاس روم بھی وہی تھا ، جہاں ،ان کی معذوری {لقوہ } کی وجہ سے ہم طلبہ ،درس لینے خود حاضر ہو جایا کرتے تھے۔
ان کی رہایش گاہ کے عقب میں راستہ تھا اور اس سے متصل ایک نہایت شریف النفس بیوہ خاتون کا گھر تھا۔کوئ کمانے والا گھر میں نہیں تھا۔اپنے گزر بسر کے لیے،عام ضرورت کا تھوڑا بہت سامان وہ گھر پر رکھتی تھیں ۔مدرسے کے طلبہ اور راہ گزر، ان سے سامان خرید لیتے تھے‌ ۔
لیکن ہمارے معذور استاذ مولانا جلیل احسن ان کی مستقل خبر گیری کرتے تھے؛ اور یہ ان کا مزاج بھی تھا۔
اس بوڑھی بیوہ کے ایک لڑکی تھی ۔جب وہ جوان ہوئ تو مولانا کو اس کی شادی کی فکر ہوئ۔انھوں نے اپنے ایک غریب
مگر حوصلہ مند اور مضبوط شاگرد سے اس کا رشتہ کرا دیا۔
پھر اس نوجوان کی قسمت سعودی عرب کے موقر اسلامی ادارے میں لے گئ جہاں اس نے اپنی صلاحیت ،محنت اور جفاکشی سے اپنی مالی پوزیشن بہتر کی ۔ پھر اس «گھر داماد» بیوہ بڑھیا کے دن بہتر کر دیے ۔اس کا کچی مٹی کا کھپریل مکان اب مستحکم اور وسیع مکان بن چکا تھا۔
بات صرف بیوہ بڑھیا کی خبرگیری تک ہی محدود نہ تھی۔
ہمارے مولانا مرحوم ، ہاسٹل میں مقیم غریب اور نادار طلبہ کی بھی بڑی خاموشی سے مدد کرتے تھے۔اپنے اعزہ اقرباء کی مدد اس کے علاوہ تھی۔ ادا للہ انھیں غریق رحمت کرے اور اعلی علیین میں مقام بلند پر فایز فرماے۔
مولانا جلیل احسن صاحب ، بلند پایہ ادیب اور صاحب تصانیف تھے ۔ان کا ذاتی کردار ،ان کی تصانیف «راہ عمل »
سفینۂ نجات اور« تدبر قرآن پر ایک نظر » سے عیاں ہے‌۔

عبد الحق فلاحی
حال مقیم وطن رمواپور ،ضلع سدھارتھ نگر(سابق ضلع بستی)۔

20/07/2023

ترانہ ھند

19/07/2023

Address

Pakka Bag. Dalmil
Rampur

Telephone

+919917075392

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when A . R.Metel hendicraft posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to A . R.Metel hendicraft:

Share

Category