17/11/2025
بنگلہ دیشی عدالت نے سابق وزیراعظم حسینہ واجد کے ساتھ ساتھ سابق وزیر داخلہ اسد الزمان ملک کو بھی سزائے موت سنادی، دونوں کو مہلک ہتھیاروں کے استعمال پر سزا سنائی گئی۔
سابق وزیراعظم حسینہ واجد اور سابق وزیر داخلہ اسد الزمان ملک سے فرار ہوچکے ہیں، آج عدالت میں مرکزی ملزموں میں سے صرف سابق پولیس چیف موجود تھے۔
اقوام متحدہ کے مطابق گزشتہ سال طلباء کے احتجاج میں 1400 افراد کو قتل کیا گیا تھا، حسینہ واجد کی حکومت پر جبری گمشدگیوں اور ٹارچر سیلز چلانے کا بھی الزام تھا، حسینہ واجد کیخلاف 10 ہزار صفحات پر مشتمل دستاویزی ثبوت عدالت میں پیش کیے گئے، 80 0 عینی شاہدین نے مقدمے میں گواہی دی۔
پراسیکیوٹر نے الزام لگایا کہ حسینہ واجد نے مظاہرین کے قتل کیلئے ہیلی کاپٹرز اور ڈرونز کے استعمال کی اجازت دی، اشتعال انگیز تقاریر کے ذریعے مظاہرین کیخلاف لوگوں کو اکسایا، بیگم رقعیہ یونیورسٹی کے طالب علم ابو سعید کو جان بوجھ کر قتل کیا گیا، ڈھاکا میں 6 مظاہرین کو براہ راست گولی مار کر قتل کیا گیا، آشولیا میں 6 لوگوں کو زندہ جلا