28/05/2024
باجوڑ پولیس
مورخہ۔ 28 مئی 2024
»شعبہ اطلاعات و تعلقاتِ عامہ باجوڑ«
*باجوڑ۔ سرکل ڈی۔ایس۔پی خار عبدالعزیز کی نگرانی میں تھانہ خار پولیس ٹیم کی بڑی کارروائی۔ گزشتہ روز خار بازار میں نوجوان مسمی سمیع اللہ کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم آلہ قتل پستول سمیت گرفتار۔ تھانہ خار منتقل۔ دیگر کے گرفتاری کیلئے پولیس کے کوشیشیں تیز۔*
باجوڑ۔ تفصیلات کے گزشتہ روز خار بازار میں نوجوان مسمی سمیع اللہ کی قتل کا ایک ناخوشگوار واقعہ پیش ایا تھا جسکا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ سجاد احمد نے سرکل ڈی۔ایس۔پی خار عبدالعزیز اور ایس۔ایچ۔او خار نیاز محمد کو قتل میں ملوث ملزمان تک رسائی حاصل کرنے کا ٹاسک سونپا تھا جنہوں نے دن رات محنت کرکے جدید سائنسی خطوط اور پشاورانہ مہارت کے بدولت قتل میں ملوث ملزمان تک رسائی حاصل کرلی اور اج مرکزی ملزم مسمی راحت اللہ سکنہ زڑہ شاہ ماندل کو چھاپہ زنی کے دوران باقاعدہ طور پر آلہ قتل پستول سمیت گرفتار کرکے مزید قانونی کارروائی کیلئے عدالت کے کٹہرے میں کھڑا کیاگیا۔ جبکہ دیگر ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس کے چھاپے جاری ہے، انشاء اللہ جلد ہی وہ بھی قانون کے گرفت میں ہونگے۔
ابتدائی معلومات کے مطابق وجہ عناد زن ہے۔ گرفتار ملزم پولیس حراست میں ہے جن سے تفتیش جاری ہے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ نے کامیاب کارروائی پر تھانہ خار پولیس ٹیم کو شاباش دی اور تفتیشی افسران کو مقدمہ میں صاف وشفاف تفتیش کرنے اور ملزم کو کیفر کردار تک پہنچانے کی سختی سے ہدایت کی