Farmer Store

Farmer Store Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Farmer Store, Health Food Shop, Garden Street, Abbottabad.

Farmer Store is an online store which Delivers the best quality organic Red chilies and Turmeric powder , Pure Kasuri Methi, Moringa Leaves at your doorstep all over Pakistan at a reasonable & market competitive price.

28/06/2025

یہ ہے پاکستان کا staple food۔ دال چاول
جو کہ ایک ہائی کارب خوراک ہے، سفید چاول ریفائنڈ کاربوہائیڈریٹس ہیں جو کہ فوراً آپ کے خؤن میں شوگر کا تناسب بڑھا دیتے ہیں، لیکن دال کمپلیکسڈ کاربوہائیڈریٹ فوڈ ہے یعنی یہ اچھے کاربز ہیں۔ ماہرین ہمیں بتاتے ہیں کہ جب بھی آپ نے ہائی کارب والی خوراک کھانا ہے تو اس طریقہ سے اسے نوش کرنا ہے کہ جس سے آپ کے خون میں گلوکوز کی مقدار تیزی سے نہیں بلکہ سست روی سے بڑھے اور سپائک کم سے کم ہو۔
ہائی کاربز پہ مشتمل کھانے کے ساتھ پروٹین، اچھی چکنائی اور سبزیوں کا استعمال زیادہ کریں، ایسے کھانے کے ساتھ بنا چینی والا سرکہ استعمال کریں اور کھانا کھانے کے بعد بھینسے کی طرح بیڈ پہ لیٹ کر اپنے گھر کی خواتین کو برتن اٹھانے کے لیے آوازیں دینے کی بجائے اپنے برتن خود اٹھائیں، انہیں سنک میں رکھیں، دھوئیں اور کھانا نوش کرنے کی جگہ پہ کپڑا لگا کر اسے اپنے ہاتھوں سے صاف کریں تاکہ اس تھوڑی سی ہِل جُل سے آپ کے مسلز استعمال ہوں اور وہ گلوکوز کو خون میں جا کر دہشت گردی کرنے سے روکنے کے لیے میدان میں کود جائیں۔ دس منٹ کی واک بھی کر لیں تاکہ ذیابطیس ہونے کا رسک قدرے کم ہو سکے۔
میں نے دال چاول کے ساتھ گھر میں موجود ٹماٹر پیاز کا سلاد بنایا تاکہ فائبر میرے کھانے میں شامل ہو اور وہ گلوکوز کے بڑھنے کی سپیڈ کو کم کر سکے، میں نے اس سلاد پہ سیب کا سرکہ ڈالا تاکہ گلوکوز کی سپائک میں مزید کمی آئے اور میرے گٹ کے بیکٹیریا کو اپنی پسندیدہ خوراک ملے جس سے وہ مزید اپنے جیسے اچھے اچھے بیکٹیریا پیدا کر کے میرے گٹ میں اچھے بیکٹیریا کا گارڈن تیار کریں جو کہ میری دماغی اور میٹابولک صحت کی بہتری کے لیے اشد ضروری ہے۔ میں نے گھر کے بنے دیسی گھی میں گھر کا بنا بیف شامی کباب فرائی کیا تاکہ ہائی کوالٹی پروٹین بھی گلوکوز سے نبرد آزما ہونے کے لیے خوراک میں شامل ہو جائے، دیسی گھی شامل کیا تاکہ میرے ٹیسٹ بڈز کی تسکین ہونے کے ساتھ ساتھ میری اس خوراک میں شامل fat soluble وٹامنز کی absorption اچھے سے ہو سکے۔ گلوکوز کی چڑھائی سے لڑنے کے لیے چکنائی دراصل میرا ایک اور فوجی جوان ہے۔ ساتھ میں نے شامل کی گھر کے فل فیٹ دودھ سے بنے دہی کی لسّی تاکہ کاربز سے ہونے والی سنسناہٹ، دھڑدھڑاہٹ، گھمگھماہٹ، سرسراہٹ کا بھی مقابلہ کیا جا سکے اور میرے کوانٹم کیمیسٹ گٹ بیکٹیریا کی ضیافت بھی کی جا سکے :)۔
اور اس سب کے ساتھ جو اصول سب سے زیادہ ضروری ہے وہ ہے کم از کم سات گھنٹے کی رات کی نیند۔ نیند نہیں تو پوری کر رہے تو سب دھرا کا دھرا رہ جائے گا۔ خون میں گلوکوز کی چڑھائی پھر کوئی فوجی روک نہیں پائے گا۔
یہ کھانا تقریباً پچیس گرام پروٹین پہ مشتمل ہے جبکہ میرا گول پینتیس سے چالیس گرام پروٹین کا ہوتا ہے، کیونکہ مجھے اپنے مسلز کو maintain رکھنے کے لیے اپنے وزن (پاؤنڈز) کے برابر پروٹین پورے دن میں کھانا ہوتی ہے۔ پاکستان میں پروٹین پوری کرنا بہت مشکل کام ہے کیونکہ یہاں پروٹین کے ذرائع بیرونی دنیا کی نسبت بہت محدود ہیں۔ بہرحال کوشش کریں کہ آپ کی خوراک کا زیادہ حصہ پروٹین پہ مشتمل ہو اور اگر کاربز کھانے ہوں تو انہیں فیٹ اور پروٹین سے ڈھک کر کھائیں۔

Address

Garden Street
Abbottabad
22010

Telephone

+923219848582

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Farmer Store posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Farmer Store:

Share