Guddo's Pure Honey

Guddo's Pure Honey Organic Honey🍯

04/10/2025
28/10/2024
18/10/2024

*سلسلہ مناقبِ سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ!*
امیر المؤمنین سیدنا حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالٰی عنہ
خیلفہ بلا فصل ● پاسدارِ خلافت ● تاجدارِامامت ● افضلِ بشر بعد الانبیاء ● صدیق فی الارض ● عتیق فی السماء ● سسرِ رسولﷺ ● جانشینِ پیغمبرﷺ ● امامِ صدق و صفا ● مجاہدِ ختمِ نبوت ●
یومِ وفات: 22 جمادی الثانی سن 13 ہجری
اللہ آپ کو تمام امت کی طرف سے بہترین جزاء عطاء فرمائے۔

شہد عطیہ خداوندی ہے‘ اللہ پاک نے اس میں اپنی حکمت پوشیدہ کی ہوئی ہے اور یہ ہمہ جہت دوائی کا درجہ رکھتا ہے۔ اللہ تعالیٰ ن...
25/12/2021

شہد عطیہ خداوندی ہے‘ اللہ پاک نے اس میں اپنی حکمت پوشیدہ کی ہوئی ہے اور یہ ہمہ جہت دوائی کا درجہ رکھتا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے شہد کے مفید اثرات اور اس کی اہمیت قرآن پاک میں بڑے واضح انداز میں اجاگر کی ہے اور اس مقصد کیلئے ایک مکمل سورہ نازل فرمائی ہے۔ اللہ تعالٰ نے سورہ نحل میں شہد کی مکھی کے بارے میں فرمایا ہے۔

”تمہارے رب نے شہد کی مکھی پر وحی بھیجی کہ وہ پہاڑوں‘ درختوں کی بلندیوں پر اپنا گھر بنائے‘ پھر وہ ہر قسم کے پھلوں سے رزق حاصل کرے اور اپنے رب کے متعین کردہ راستوں پر چلے۔ ان کے پیٹوں سے مختلف رنگ کی رطوبتیں نکلتی ہیں جن میں لوگوں کے لئے شفا رکھی گئی ہے۔ یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے نشانیاں ہیں تاکہ لوگ ان پر غور و فکر کر کے فائدہ اٹھائیں“ (ترجمہ۔

Organic Sider Honeyبیری کا خالص جنگلی شہداصلی خالص شہد کیمائی عمل کے بغیر قدرتی طریقے سے حاصل کیا گیا جیسے چھتے سے نکالا...
24/12/2021

Organic Sider Honey
بیری کا خالص جنگلی شہد
اصلی خالص شہد کیمائی عمل کے بغیر قدرتی طریقے سے حاصل کیا گیا جیسے چھتے سے نکالا اسی حالت میں صاف کرکے پیک کیا گیا

شہد کے فوائد سے متعلق روایت
سوال
کیا کسی حدیث میں اس بات کا ذکر ہے کہ چاند کی ابتدائی تین تاریخوں میں نہار منہ شہد کھانے سے کئیموذی امراض سے محفوظ رہ سکتے ہیں؟

جواب
سنن ابن ماجہ کی روایت میں منقول ہے :

"عن أبي هريرة ، قال : قال رسول الله صلى الله عليه وسلم : من ل*ق العسل ثلاث غدوات ، كل شهر ، لم يصبه عظيم من البلاء".

ترجمہ:"حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص ہر مہینے میں تین دن صبح کے وقت شہد چاٹ لیا کرے تو وہ کسی بڑی مصیبت میں مبتلا نہیں ہوتا "۔

اس حدیثِ مبارک کی تشریح میں علامہ نواب قطب الدین خان دہلوی ؒ لکھتے ہیں :

"مطلب یہ ہے کہ شہد کی برکت و خاصیت سے بڑی مصیبت و بلا تک دفع ہو جاتی ہے خواہ وہ کسی سخت بیماری کی صورت میں ہو یا کسی اور صورت میں چہ جائے کہ کوئی چھوٹی مصیبت و بلا ہو۔"سفر السعادۃ"کے مصنف نے لکھا ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم روزانہ ایک پیالہ میں شہد کو پانی میں ملا کر گھونٹ گھونٹ نوش فرماتے تھے۔ علماء نے لکھا ہے کہ شہد کو پانی میں ملا کر پینے سے حفظانِ صحت وہ نعمت حاصل ہوتی ہے جس کی معرفت کی راہ عارفین ہی جان سکتے ہیں۔ چنانچہ شہد کے جو بے شمار فوائد وخواص ہیں ان کی بنا پر اربابِ طب و تحقیق کا یہ فیصلہ ہے کہ شہد بلا شبہ ایک ایسی نعمتِ الہٰی ہے جس کا کوئی بدل نہیں ہو سکتا۔ جالینوس کا کہنا ہے کہ خاص طور پر بیماریوں کے لیے شہد سے بہتر کوئی چیز نہیں ہے ۔ اطباء لکھتے ہیں کہ نہار منہ شہد کو پینا یا چاٹنا بلغم کو چھانٹتا ہے ۔ معدے کو صاف کرتا ہے لزوجت اور فضلات کو دور کرتا ہے، معدے کو اعتدال کے ساتھ گرمی پہنچاتا ہے اور سدوں کو کھولتا ہے ، علاوہ ازیں یہ جلندر ، استرخاء اور ہر قسم کے ریاح کو زائل کرتا ہے ، پیشاب، حیض اور دودھ کو جاری کرتا ہے مثانہ و گردہ کی پتھری کو توڑتا ہے اور رطوبت ردیہ کو دفع کرتا ہے "۔(مظاہر حق)

Address

Bahawalnagar
63300

Telephone

+923036887131

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Guddo's Pure Honey posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category