jant ka rasta.

jant ka rasta. Best for Knowledge.

28/03/2026
سادگی مدنی آقا صلی علیہ وسلم کی سنت ہے
28/03/2026

سادگی مدنی آقا صلی علیہ وسلم کی سنت ہے

26/03/2026

۔ *اَلسَّـلاَمُ عَلَيكُـم وَرَحمَةُاللهِ وَبَرَكـَاتُهُ🌹*
۔ *︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗*
۔ *📚📜 خوبصورت بات ​ 📜📚​*
۔ *︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘*

*✍️ حضور ﷺ کا ارشاد ہے کہ حق تعالیٰ شانہٗ نے فرمایا کہ میں نے تمہاری امت پر پانچ نمازیں فرض کی ہیں، اور اس کا میں نے اپنے لیے عہد کر لیا ہے کہ جو شخص ان پانچوں نمازوں کو ان کے وقت پر ادا کرنے کا اہتمام کرے، اس کو اپنی ذمہ داری پر جنت میں داخل کروں گا، اور جو ان نمازوں کا اہتمام نہ کرے تو مجھ پر اس کی کوئی ذمہ داری نہیں۔*

*کذا فی الدر المنثور، تحت الآیة: ۲۵۳، البقرۃ، بروایة ابی داؤد۔ کتاب الصلوٰۃ، باب فی المحافظة علی وقت الصلوات ۳۲۸ (۳۵۲/۱) ۔!!!🌴*

*☚ خــوش رہیں، خــوشیاں بانٹیں ۔🌱*

*_مثبت لفظ، مثبت جملہ، مثبت سوچ شئیر کریں... آپ کا دل سے نکلا ہوا ایک لفظ، ایک جملہ کسی کے بھی دل کی دنیا میں اتر جائے اور آپ کے لئے صدقہ جاریہ بن جائے...!!!_*

03/09/2023

رشتۂ آدم و حوا

میری معصوم فروزی، مری معبودۂ جاں
مل گیا ہے مجھے مکتوبِ محبت کا جواب
اس کے انداز نگارش سے پریشاں ہوں میں
وحشت افزا ہے مرے واسطے اسلوبِ خطاب
دیکھنا تھے مجھے شرمائے ہوئے کچھ جملے
یہ احادیث و روایات نہیں سننا تھیں
دیکھنا تھا مجھے اک جذبۂ کامل تم میں
مجھ کو قرآن کی آیات نہیں پڑھنا تھیں
تم نے لکھا ہے کہ تم بھائی سمجھتی ہو مجھے
آبِ زم زم سے کرو پر نہ جوانی کا ایاغ
تم نے لکھا ہے کہ پاکیزہ محبت ہے مجھے
شمع کعبہ سے جلاؤ نہ مری شب کا چراغ
تم اگر بھائی سمجھتی ہو تو یہ بھی لکھو
بھائی کے خط کو بھی چھپ چھپ کے پڑھا کرتے ہیں؟
تم اگر بھائی سمجھتی ہو تو یہ بتلاؤ
بھائی کا نام بھی شرما کے لیا کرتے ہیں؟
میں نے سمجھا تھا مے ناب تخیل تم کو
اب یہ تقدیس تخیل تو بڑی مشکل ہے
آؤ میں تم کو بتاؤں کہ محبت کیا ہے
حسرتِ لرزشِ بے جا کا مکمل احساس
مرد و عورت میں مری حور ترے سر کی قسم
رشتۂ آدم و حوا کے سوا کچھ بھی نہیں

ہائے جمال احسانیتُو نے یہ کیا کِیا جمال آخراس میں تھا کون سا کمال آخرتجھ کو یہ کیسے نیند آئی ہےیہ تو ہم سب سے بے وفائ...
03/09/2023

ہائے جمال احسانی

تُو نے یہ کیا کِیا جمال آخر
اس میں تھا کون سا کمال آخر
تجھ کو یہ کیسے نیند آئی ہے
یہ تو ہم سب سے بے وفائی ہے
آج ہے شاعری اُداس بہت
حُسنِ فن نے شکست کھائی ہے
دل نے دھڑکن کا ساتھ چھوڑا ہے
شمع نے روشنی گنوائی ہے
کس سے اُس شخص کا گلہ کیجیے
نہیں آتا سمجھ میں کیا کیجیے
جاں فزا صبح و شام کی یادو
تم نہ دل کو مرے سہارا دو
اے مرے داغ ہائے دل مجھ کو
اپنی سوزش سے اور ایذا دو
آج کا دن نہیں شراب کا دن
آج تو مجھ کو زہر پلوا دو
یہ جنازہ جمالِ فن کا ہے
اہلِ فن اِسکو بڑھ کے کاندھا دو
اس کو کرنا ہے اِک غزل تحریر
قبر میں روشنی تو پہنچا دو
کیسا نقصان ہو گیا اپنا
شہر سنسان ہو گیا اپنا
زندگی کیا ہے صرف ایک ٹھٹھول
اس کو میزانِ فکر میں مت تول
موت ہے اور ہوس خرید کی ہے
اور کچھ بھی نہیں یہاں انمول
ہے اگر تو کچھ مت سوچ
ہے اگر بولنا تو کچھ مت بول
لمحہ لمحہ پڑھا کرے انسان
نوحہؑ کُلُّ مَن عَلَیھَا

Address

Freed Aabad
Bahawalpur
59341

Telephone

+923006556328

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when jant ka rasta. posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category