Animal, Birds , types & facts

Animal, Birds , types & facts ★حُکم تَو نَفس مارنے کا ہے لیکن افسوس! ہم نے ضَمیر مار رکھے ہیں★��

اسپائیڈر بندر" دراصل لنگور ہی کی ایک قسم ہے۔ اس کاتعلق (Atelidae (Atelidae خاندان سے ہے۔ مکڑی بندر کی سائنسی نوع Ateles ...
01/04/2024

اسپائیڈر بندر" دراصل لنگور ہی کی ایک قسم ہے۔ اس کاتعلق (Atelidae (Atelidae خاندان سے ہے۔ مکڑی بندر کی سائنسی نوع Ateles ہے اور Atelinae اس کا ذیلی خاندان ہے۔ یہ بندر وسطی اور جنوبی امریکا کے گھنے جنگلات میں پائے جاتے ہیں۔ اسپائیڈر بندروں کی سب سے زیادہ تعداد جنوبی میکسیکو سے برازیل تک کے علاقوں میں پائی جاتی ہے۔ مکڑی بندروں کو دو گروہوں میں تقسیم کیا جا سکتا ہے : (١) سیاہ سر والے (٢) بُھورے یا سُرخ سر والے "انٹرنیشنل جرنل آف پریماٹولوجی"(شایع شُدہ 2002ء) کے مطابق ان بندروں کو New World monkeys میں شامل کیا گیا ہے۔ یہ بندر سطح زمین سے بُلند بارانی جنگلات میں بکثرت ملا کرتے ہیں۔ عموماً یہ جنگلات 25 سے 30 میٹر بُلندی پر واقع ہوتے ہیں۔ بھارت میں بھی سیاہ بندر ترائی کے جنگلات میں موجود درختوں پر بڑے مزے سے اٹھکھیلیاں کرتے رہتے ہیں اور انسان کی نقل اُتارنے اور اُس جیسا کرنے کی شدید تمنا رکھتے ہیں۔ بالغ اسپائیڈر بندروں کا وزن تقریباً 11 کلوگرام تک ہوتا ہے جبکہ بندریا کا وزن تقریباً 9.58 کلوگرام تک ہوتا ہے۔ دُم کی لمبائی تقریباً 35 انچ تک ہوتی ہے جس پر بہت کم بال پائے جاتے ہیں۔ ان بندروں کے سر چھوٹے اور چہرے پر بال بھی نہیں پائے جاتے۔

وجہ تسمیہ
ترمیم
مکڑی بندر کی وجہ تسمیہ پر بڑی تحقیق کی گئی۔ آخر کار Gale. BENTLEY UPPER SCHOOL LIBRARY (BAISL). 6 Oct. 2009 کی تحقیق کے مطابق ان بندروں کو مکڑی بندر اس لیے کہا جاتا ہے کہ اوّل تو یہ درختوں اور زمین پر بالکل "مکڑی" کے انداز سے چلتے ہیں یعنی دونوں لمبے ہاتھوں کی ہتھیلیوں اور تلووں کو زمین پر چلتے وقت مکڑی کی طرح حرکت دیتے ہیں،دوم ان کی جلد پر بالوں کے درمیان مکڑی کی جلد پر پائے جانے والے کچھ نشانات جیسے نشانات بھی موجود ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ ان کے چہرے پر مکڑی کی طرح واضح لکیریں موجود ہوتی ہیں،اسی لیے عربی زبان میں "علم الحیوانات" کی کتابوں میں ان بندروں کو "بوزنةالعنکبوت" بھی لکھا گیا ہے۔

سماجی رویہ
ترمیم
مکڑی بندر گروہ کی شکل میں رہتے ہیں اور ایک گروہ میں تقریباً 15 سے لے کر 25 بندر پائے جاتے ہیں لیکن جب کبھی گروہ ٹوٹتا ہے تو 2 سے لے کر 8 بندر اپنا گروہ بنالیتے ہیں۔ علامہ اقبال کا ایک مصرع ان کی خانگی زندگی پر صادق آتا ہے کہ: مصرع : " فرقہ بندی ہے کہیں اور کہیں ذاتیں ہیں "! دراصل یہ اپنے گروہ کی تجدید کرتے رہتے ہیں۔ کبھی پُرانے تو کبھی نئے مِل جاتے ہیں۔ یہ بات دل چسپی سے خالی نہ ہوگی کہ یہ اپنے گروہ میں شامل ہونے والے نئے بندروں کی باقاعدہ "دعوتِ شیراز" کا اہتمام کرتے ہیں،کیونکہ ان کی غذا کا 90 فیصدی حصہ تو پھلوں اور اخروٹوں پر مشتمل ہوتا ہے، تاہم مہمان کی خدمت میں شہد، کیڑے مکوڑے اور اسی قسم کے دیگر لوازمات بھی پیش کیے جاتے ہیں۔ یہی اشیاء ان کی غذا ہیں۔ مکڑی بندروں کی افزائشِ نسل کا طریقہ بھی دلچسپی سے بھرپور ہے۔ بندریا اپنے ہی گروہ میں سے ایک توانا بندر کو مُنتخب کرتی ہے پھر یہ جوڑا نہایت احتیاط سے عملِ اختلاط سر انجام دیتا ہے۔ اس طریقۂ کار کو anogenital sniffing کہا جاتا ہے۔ جنسی اختلاط کے بعد حمل ہر حال میں ٹھیرتا ہے اور بندریا 226 یا 232 دنوں کے بعد " مکڑ باندر بال" کو جنم دیتی ہے۔ ہر بندریا تین سے چار سال کے بعد ہی بچہ جنم دیتی ہے یعنی یوں محسوس ہوتاہے جیسے اِن جانوروں میں بھی " خاندانی منصوبہ بندی" کا کوئی نظام پایا جاتا ہے۔

ببر شیر (Panthera Leo، پینتھرا لیو) جنس پینتھرا میں موجود پانچ بڑی بلیوں میں شامل خاندان گربہ کا رکن ہے۔ افریقی شیروں کی...
25/03/2024

ببر شیر (Panthera Leo، پینتھرا لیو) جنس پینتھرا میں موجود پانچ بڑی بلیوں میں شامل خاندان گربہ کا رکن ہے۔ افریقی شیروں کی عام مستعمل اصطلاح سے مراد افریقہ کی ذیلی ببرشیروں کی انواع (species) ہیں۔ بعض شیروں کا وزن ڈھائی سو کلو گرام سے بھی زیادہ ہو سکتا ہے[8] اور اس لحاظ سے یہ شیرکے بعد دوسری بڑی بلی ہے۔ جنگلی ببر شیر افریقا کے نیم صحارا علاقوں اور ایشیا (جو بھارتی گیر فورسٹ نیشنل پارک میں پائی جاتی ہے اور اس علاقے میں یہ معدومی کے خطرے سے دوچار ہے) جبکہ ببر شیروں کی دیگر انواع شمالی افریقہ اور جنوب مغربی ایشیا سے بہت پہلے غائب ہو چکی ہیں۔ آج سے دس ہزار سال قبل پیلسٹوسین ادوار کے اواخر میں ببر شیر ہی انسان کے بعد سب سے زیادہ خشکی کے رقبے پر پھیلا ہوا ممالیہ تھا۔ اس زمانے میں یہ تقریباً تمام افریقا، تمام یوریشیا مغربی یورپ سے ہندوستان اور امریکا میں يوكون سے پیرو تک پایا جاتا تھا[9]۔ببر شیر معدومی کے خطرے سے دوچار جانور ہے اور افریقی خطے میں بیسویں صدی کے دوسرے حصے میں اس کی آبادی میں 30 سے 50 فیصد کی کمی دیکھنے میں آئی[4]۔شیروں کی آبادی قومی پارکوں اور غیر محفوظ علاقوں میں غیر مستحکم ثابت ہوتی ہے۔اگرچہ اس کے معدوم ہونے کی وجوہات مکمل طور پرسمجھی نہیں جاسکیں لیکن مسکن سے محروم ہونا اور انسان سے سامنا ہونا جیسے امور عہد حاضر میں خطرے کی اہم وجوہات میں سے ہیں۔ افریقہ میں مغربی افریقی ببر شیروں کی آبادی معدومی کے خطرے سے دوچار ہے۔

جنگلوں میں نر ببر شیر اکثر اوقات صرف دس تا چودہ سال جی سکتے ہیں کیونکہ حریف نر شیروں سے ان کا مقابلہ ہوتا رہتا ہے لہذا چوٹ لگنے سے ان کی طول عمری کی گنجائش کم ہی رہتی ہے[10]۔جبکہ انسانی تحویل میں یہ 20 سال کی زندگی پا سکتے ہیں۔ عام طور پر یہ سوانا اور گھاس کے میدانوں میں رہتے ہیں جبکہ بعض اوقات یہ جنگل اور جھاڑیوں کو بھی مسکن بنا لیتے ہیں۔ عام حالات کے برعکس دوسری بلیوں کے مقابلے میں ببر شیر زیادہ سماجی رویہ دکھاتے ہیں۔ ایک ببر شیر کا خاندان (حرم) عام طور سے متعلقہ ببر شیرنیوں، اولادوں اور بچوں کی مختصر سی تعداد پر مشتمل ہوتا ہے۔ زیادہ تر ببر شیرنیوں کا گروہ ہی شکار میں حصہ لیتا ہے جن کے شکار میں کھروں والے جانور ہی زیادہ شامل ہوتے ہیں۔ ببر شیر سب سے اعلیٰ شکاری اور ماحول پر اثر کرنے والے شکاریوں میں سے ہے نیز وہ ایک ماہر مردار خور بھی ہے جو اپنی خوراک کا پچاس فیصد حصہ مردار گوشت کھا کر پورا کرتا ہے۔ عام حالات میں ببر شیر انسانوں پر حملہ نہیں کرتا لیکن کبھی کبھار وہ ایسا بھی کرتا ہے۔ ببر شیر دن بھر نیند لینے میں مشغول رہتا ہے اور اکثر رات کو شکار کیا کرتا ہے اگرچہ وہ دھند لکے میں بھی حملہ کیا کرتا ہے۔ [11][12]

اسے ممتاز کرنا نہایت آسان ہے، نر ببر شیر کو اس کے سر اور گردن کے گرد موجود بالوں(ایال) سے پہچانا جا سکتا ہے اور اس کا چہرہ دنیا بھر کے انسانی ثقافتوں میں سب سے معروف نشان کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔ اس کی شبیہ بالائی پیلیو لیتھک (50 ہزار تا 1لاکھ سال قبل) دور سے موجود ہے۔ غاروں میں موجود انسان بھی اپنی قیام گاہ کی دیواروں پر ان کے نقش بناتے تھے۔ تمام قدیم اور قرون وسطیٰ کی ثقافتوں میں اس جانور کی مختلف حوالوں سے موجودگی ایک مسلم بات ہے۔ اس کے مجسمے، تصاویر، قومی جھنڈوں میں موجودگی، فلموں میں اور ادب میں موجودگی ایک عام بات ہے۔ رومی دور میں بھی اسے نمائش وکھیل کے لیے بادشاہان پالتے تھے اور اٹھارویں صدی سے اسے پوری دنیا میں چڑیا گھروں کی زینت بنایا جا رہا ہے۔ پوری دنیا میں چڑیا گھر ایشیائی شیروں کے ملاپ کے ذریعے اسے معدومی سے بچانے کے لیے مشترکہ کاوشیں کر رہے ہیں۔

وجہ تسمیہ
ترمیم
ببر شیر کا انگریزی نام ببر شیر دیگر کئی رومی زبانوں میں مستعمل ہے جو لاطینی زبان کے لیو[13] اور قدیم یونانی کے لیون سے نکلا ہے[14]۔عبرانی زبان کے لفظ لاوی کو بھی اسی سے مشترک کیا جاتا ہے[15]۔جبکہ اردو میں مستعمل ببر شیر فارسی الاصل ہے۔ نیز ببر کی اصلاح عربی میں بھی موجود ہے۔ یہ ان انوع میں سے تھی جسے اٹھارویں صدی میں کارلس لینیوس نے اپنی کتاب Systema Naturae میں نام دیا تھا انھوں نے اسے فیلس لیو کا نام دیا۔ [7]

سائنسی درجہ بندی اور ارتقا
ترمیم
ببر شیروں کے دیگر قریبی رشتہ داروں میں جنس پینتھرا کے انواع جیسے شیر، جیگوار اور تیندوے شامل ہیں۔ ہولارکٹک خطوں میں پھیلنے سے قبل پی لیو افریقہ میں دس لاکھ سے آٹھ لاکھ سال قبل نمودار ہوا[16]۔یورپ میں اس کے رکازیات سات لاکھ سال پرانے دریافت ہوئے ہیں جو اس کے ذیلی نوع پینتھرا لیو فوسیلیس کے ہیں اور یہ اطالیہ سے دریافت ہوئے ہیں [17]۔اسی نوع سے پھر غاروں والے زمانے کے ببر شیروں (پینتھرا لیو سپیلائی) کا ارتقا ہوا۔ یہ عمل تین لاکھ سال قبل ظہور میں آیا۔ شمالی یوریشیائی علاقوں میں دس ہزار سال پہلے برفانی میدان بننے کے آخری ادوار میں وہاں سے ببر شیروں کا خاتمہ ہوا اور شاید یہی پیلسٹوسین دور میں بڑے جانوروں کے ناپید ہونے کا دوسرا دور تھا۔ [18][19]

Address

Bahawalpur

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Animal, Birds , types & facts posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Animal, Birds , types & facts:

Share

Category