29/10/2025
PERA Force Lodhran update
Date : 29-10-2025
Time: 12:30 PM
Location: Jalapur Mor to Super Chowk Lodhran
*پیرا فورس لودھراں کا میونسپل کمیٹی کے ساتھ ناجائز تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن*
ڈپٹی کمشنر لودھراں ڈاکٹر لبنیٰ نذیر صاحبہ کی خصوصی ہدایات پر پیرا فورس لودھراں نے میونسپل کمیٹی لودھراں کے ساتھ بہاولپور روڈ پر جلال پور موڑ سے سپر چوک تک ناجائز تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا۔
آپریشن کی نگرانی SDEO پیرا فورس لودہراں ملک مظہر عباس راں نے خود کی، جبکہ CO میونسپل کمیٹی لودہراں عمر مختیار اور ان کی ٹیم نے بھرپور تعاون فراہم کیا۔
اس دوران سڑک کنارے بنائے گئے تھڑے، غیر قانونی تعمیرات اور دکانوں کے سامنے قائم تجاوزات کو مکمل طور پر ہٹا دیا گیا۔
آپریشن میں بھاری مشینری کا استعمال کیا گیا، جس کے دوران تقریباً 21 دکانوں کے سامنے بنائے گئے ناجائز تھڑے مسمار کیے گئے۔
ان میں پلازے، لوہے کی دکانیں اور مختلف دیگر تجارتی مقامات بھی شامل تھے جنہوں نے سرکاری حدود میں ناجائز تجاوزات کر رکھی تھیں۔
آج سے ناجائز تجاوزات کو مشینری کے ذریعے ہٹانے کا باقاعدہ عمل شروع کر دیا گیا ہے،
اور آئندہ دنوں میں ایسے مزید آپریشنز تسلسل کے ساتھ جاری رہیں گے۔
*ترجمان: پیرا فورس لودہراں*
゚viralシfypシ゚ Maryam Nawaz Sharif