single organ theory

single organ theory نور اکیڈمی
| فری استخارہ سینٹر
فی سبیل اللہ روحانی رہنمائی و استخارہ
مخصوص اوقات میں مفت خدمت
📲 WhatsApp رابطہ:
👉 https://wa.me/923186751811

ترقی یا تباہی؟علاج بالغذا کرنے سے   پہلے ہم کو یہ سمجھانا ہوگا کہ غذا کا اصل اور حقیقی فلسفہ ہے کیا اور کونسی اصل غذا ہے...
02/01/2026

ترقی یا تباہی؟
علاج بالغذا کرنے سے پہلے ہم کو یہ سمجھانا ہوگا کہ غذا کا اصل اور حقیقی فلسفہ ہے کیا اور کونسی اصل غذا ہے

ایک وقت آئے گا (بلکہ شاید آ چکا ہے) جب ہمارے بچے معصومیت سے کہیں گے:
"دودھ گائے بھینس نہیں دیتی، یہ تو نیلے پیلے ڈبوں سے نکلتا ہے!"
"کھانہ کھیتوں میں نہیں اگتا، یہ تو فوڈ پانڈا والا لاتا ہے!"
"پانی زمین سے نہیں نکلتا، یہ تو نیسلے کی فیکٹری میں بنتا ہے!"
ہم نے اپنے بچوں کو کنکریٹ کے جنگلوں میں قید کر دیا ہے۔ ان کے ہاتھ مٹی سے نہیں، موبائل کی سکرین سے مانوس ہیں۔ انہیں گندم کے پودے اور گھاس کے فرق کا نہیں پتہ۔ انہیں یہ نہیں معلوم کہ جس رزق کو وہ ایک کلک پر منگواتے ہیں، اس کے پیچھے کسی کسان کا کتنا خون پسینہ شامل ہے۔
ہم سہولتیں تو خرید رہے ہیں، لیکن اپنی نسلوں کو فطرت سے دور کر کے انہیں جاہل بنا رہے ہیں۔ ہم انہیں "برانڈز" کی پہچان تو سکھا رہے ہیں، مگر "خالق" کی نعمتوں کی اصل شکل بھلا رہے ہیں۔
یقین مانیں، یہ ترقی نہیں بلکہ ایک المیہ ہے۔ اگر آج ہم نے اپنے بچوں کو مٹی کی خوشبو، درختوں کی چھاؤں اور قدرتی خوراک کی اہمیت نہ سکھائی، تو کل وہ صرف مشینوں کی طرح جئیں گے جن کا اپنی جڑوں سے کوئی تعلق نہیں ہوگا۔
اپنے بچوں کو کبھی دیہات لے جائیں، انہیں زمین میں بیج بونا سکھائیں، انہیں بتائیں کہ زندگی ایپس (Apps) میں نہیں، اللہ کی بنائی ہوئی اس زمین میں دھڑکتی ہے۔
اگر آپکا یقین بھی چشمے کے صاف پانی سے ہٹ گیا ہے
گائے بھینس کے تھنوں سے بہتے چشمے سے ہٹ گیا ہے
فصلوں سے لہلہاتے اناج و سبزیوں سے ہٹ کر پراسسٹ فوڈ پو آ گیا ہے تو
آپ بھی خود کو سچی بات بتائیں اور سمجھائیں ۔
سوال ہے آپ سے کہ
کیا ہم اپنی نسل کو بچا پائیں گے؟

#فطرت
#المیہ

#بچپن

#کسان
#رزق


#ترجیحات
#پاکستان


01/01/2026

آپ سب کو نیا سال مبارک ہو! 🎉
میری دعا ہے کہ یہ نیا سال آپ سب کی زندگی میں خوشیاں، کامیابیاں اور سکون لے کر آئے۔ اللہ کرے اس سال آپ سب کی تمام جائز خواہشات پوری ہوں اور یہ سال آپ سب کے لیے ترقی و کامیابی کا سال ثابت ہو۔ آمین ❤️ 🤲

اپنے پیروں کے نیچے ٹینس بال کو رول کرنا حیرت انگیز طور پر وسیع فوائد کے ساتھ خود کی دیکھ بھال کی ایک سادہ تکنیک ہے۔  پاؤ...
31/12/2025

اپنے پیروں کے نیچے ٹینس بال کو رول کرنا حیرت انگیز طور پر وسیع فوائد کے ساتھ خود کی دیکھ بھال کی ایک سادہ تکنیک ہے۔ پاؤں کے نچلے حصے میں ہزاروں اعصابی سرے ہوتے ہیں جو پورے جسم میں پٹھوں، جوڑوں اور مربوط بافتوں سے جڑے ہوتے ہیں۔ ٹینس بال کے ساتھ ہلکا دباؤ لگانے سے پلانٹر فاشیا میں بلٹ اپ تناؤ کو چھوڑنے میں مدد ملتی ہے، جو پاؤں کے درد اور سختی کا ایک عام ذریعہ ہے۔

جیسے جیسے آپ رول کرتے ہیں، تنگ ٹشوز آرام کرنے لگتے ہیں، طویل عرصے تک کھڑے رہنے، چلنے پھرنے یا غیر معاون جوتے پہننے سے ہونے والی تکلیف کو کم کرتے ہیں۔ یہ حرکت پیروں میں خون کے بہاؤ کو بھی بہتر بناتی ہے، جو تیزی سے صحت یابی، گرمی اور بافتوں کی بہتر صحت کی حمایت کرتی ہے۔ بہتر گردش میٹابولک فضلہ کو صاف کرتے ہوئے آکسیجن اور غذائی اجزاء کی فراہمی میں مدد کرتی ہے جو تکلیف میں معاون ہے۔

فٹ رولنگ تنگ پٹھوں اور فاشیا کو ڈھیلا کرکے لچک کو بھی بڑھاتا ہے۔ یہ مجموعی نقل و حرکت، کرنسی اور توازن کو بہتر بنا سکتا ہے، کیونکہ پاؤں جسم کی حرکت میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں۔ بہت سے لوگوں نے پیروں کے نچلے حصے، گھٹنے، اور یہاں تک کہ پیٹھ کے نچلے حصے کے تناؤ میں مسلسل پاؤں گھومنے کے بعد محسوس کیا ہے۔

یہ تکنیک کہیں بھی آسان ہے، ٹینس بال کے علاوہ کسی سامان کی ضرورت نہیں ہے، اور اس میں صرف چند منٹ لگتے ہیں۔ ہلکا دباؤ کافی ہے؛ درد مقصد نہیں ہے. چاہے ورزش کے بعد استعمال کیا جائے یا ایک لمبے دن کے اختتام پر، یہ سادہ عادت جسم کو زمین سے بحال کرنے میں مدد کر سکتی ہے










#حکمت
#حکیم
#مفردات
#ادویات




‏قیامت کی ٹیکنالوجیسائنس نے 1400 سال بعد قرآن کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے.تحریر: اسٹرائیکر راجپوت  کیا ہم غلط عضو (Organ) سے...
30/12/2025

‏قیامت کی ٹیکنالوجی
سائنس نے 1400 سال بعد قرآن کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے.
تحریر: اسٹرائیکر راجپوت
کیا ہم غلط عضو (Organ) سے سوچ رہے ہیں؟
بات صرف دماغ (Brain) تک محدود نہیں ہے، کہانی اس سے کہیں زیادہ گہری ہے۔
جدید سائنس نے ابھی حال ہی میں نیورو کارڈیالوجی دریافت کی ہے۔
ڈاکٹرز حیران ہیں کہ انسانی دل میں بھی 40,000 سے زائد نیورونز (Neurons) ہیں یعنی دماغ کے سیلز-سائنسدان اب کہہ رہے ہیں کہ دل صرف خون پمپ کرنے والی موٹر نہیں، بلکہ یہ سوچتا ہے، محسوس کرتا ہے اور فیصلے لیتا ہے۔اب ذرا 1400 سال پیچھے مڑ کر دیکھو
قرآن نے دماغ کا ذکر نہیں کیا، بلکہ بار بار "دل" کو سمجھنے کا مرکز کہا
"لَهُمْ قُلُوبٌ لَّا يَفْقَهُونَ بِهَا"
(ان کے پاس دل ہیں لیکن وہ ان سے سمجھتے نہیں ہیں۔) (القرآن، الاعراف: 179)
ہمارے لبرل دوست مذاق اڑاتے تھے کہ دل تو صرف پمپ ہے، سوچتا تو دماغ ہےآج وہی گورے سائنسدان بتا رہے ہیں کہ دل کی "الیکٹرومیگنیٹک فیلڈ" دماغ کے مقابلے میں 5000 گنا زیادہ طاقتور ہےجب آپ کا دل ذکر کرتا ہے یا کسی کے لیے نفرت پالتا ہے، تو یہ ایک ایسی مقناطیسی لہر (Magnetic Wave) چھوڑتا ہے جو کئی فٹ دور کھڑے انسان کو بھی متاثر کرتی ہے۔یہی وہ روحانی وائی فائی ہے جسے مومن کی فراست کہا جاتا ہے۔اگر آپ سمجھتے ہیں کہ آپ کی سوچ صرف ہوا میں غائب ہو جاتی ہے، تو جاپانی سائنسدان ڈاکٹر مسارو ایموٹو کی تحقیق پڑھ لیں اس نے ثابت کیا کہ پانی کی یادداشت ہوتی ہے۔ اگر پانی پر اچھی بات (Good Intentions) بولی جائے، تو مائیکروسکوپ کے نیچے اس کے کرسٹلز ہیرے جیسے خوبصورت بن جاتے ہیں اور اگر پانی کو گالیاں دی جائیں یا بری نیت سے دیکھا جائے، تو اس کی شکل بگڑ کر بدصورت ہو جاتی ہے۔اب سمجھ آیا کہ ہم بیمار پر پانی دم کیوں کرتے ہیں؟ یا زمزم میں شفاء کیوں ہے؟ انسانی جسم 70 فیصد پانی ہے۔ جب آپ اپنے بارے میں یا دوسروں کے بارے میں منفی سوچ رکھتے ہیں، تو دراصل آپ اپنے جسم کے پانی کا مالیکیولر سٹرکچر تباہ کر رہے ہوتے ہیں۔حسد اور کینہ صرف گناہ نہیں، یہ سیلف ڈسٹرکشن کا بٹن ہے جو آپ خود دباتے ہیں۔اب میں آپ کے سامنے وہ حقیقت رکھنے جا رہا ہوں جسے سن کر آپ کے رونگٹے کھڑے ہو جائیں گے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ ہماری سوچ ہماری ذاتی ملکیت ہے اور ہمارے دماغ کے اندر محفوظ ہے۔
نا جی غلط! سراسر غلط! میرے فیورٹ سائنٹسٹ نکولا ٹیسلا نے 1933ء میں کہا تھا کہ انسان کے خیالات دراصل انرجی ہیں اور انہیں تصویر میں بدلا جا سکتا ہے۔ سائنس اس بات کو تسلیم کر رہی ہے کہ دماغ کے الیکٹریکل سگنلز کو ڈی کوڈ کیا جا سکتا ہےلیکن ہم ابھی تک اسکولوں میں نیوٹن کے سیب گرنے کی کہانی پڑھ رہی ہیں، جبکہ مغرب ایسی مشین بنا رہا ہے جو آپ کے دماغ کو اسکینکر کے آپ کے خیالات کو اسکرین پر دکھا دے گا
آئیے دیکھتے ہیں کہ قرآن اور حدیث نے 1400 سال پہلے اس تھوٹ ٹیکنالوجیکے بارے میں کیا کہا تھا
رسول اللہ ﷺ کی مشہور ترین حدیث ہے "إِنَّمَا الْأَعْمَالُ بِالنِّيَّاتِ"
(اعمال کا دارومدار نیتوں پر ہے۔)
(صحیح بخاری: 1)
ہم نے اسے صرف ایک اخلاقی جملہ سمجھالیکن ٹیسلا کی تھیوری کی روشنی میں دیکھیں تو یہ کوانٹم فزکس ہے۔عمل مادی دنیا (Physical World) ہے۔
نیت (Intention/Thought) یہ فریکوئنسی (Frequency/Energy) ہے۔ٹیسلا کہتا ہے کہ خیال ایک انرجی ہے۔جب آپ کوئی نیت کرتے ہیں، تو آپ کے دماغ سے ایک خاص ویو لینتھ (Wavelength) نکلتی ہے۔اگر آپ کا عمل بہت بڑا ہو لیکن اس کے پیچھے نیت کمزور یا گندی ہو، تو کائنات میں اس کا وزن نہیں ہوتا۔یہی وجہ ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمارے دلوں (خیالات کے مرکز) کو دیکھتا ہے۔ ہماری سوچیں خلا میں ضائع نہیں ہو رہیں، وہ ایک الیکٹریکل دستخط چھوڑ رہی ہیں۔
ہم بچپن سے سنتے آئے ہیں کہ دو فرشتے (کراماً کاتبین) ہمارے کندھوں پر بیٹھے لکھ رہے ہیں۔ ہم سمجھتے ہیں کہ شاید ان کے پاس کوئی رجسٹر اور پینسل ہے۔خدا کے لیے! فرشتوں کی ٹیکنالوجی کو ہماری پرانی عقل سے مت تولیں
قرآن کہتا ہے:
"مَّا يَلْفِظُ مِن قَوْلٍ إِلَّا لَدَيْهِ رَقِيبٌ عَتِيدٌ"
(وہ کوئی لفظ منہ سے نہیں نکالتا مگر اس کے پاس ایک نگہبان تیار ہوتا ہے۔) (القرآن، ق: 50:18)
اور سورۃ الجاثیہ میں فرمایا:
"هَذَا كِتَابُنَا يَنطِقُ عَلَيْكُم بِالْحَقِّ ۚ إِنَّا كُنَّا نَسْتَنسِخُ مَا كُنتُمْ تَعْمَلُونَ"
(یہ ہماری کتاب ہے جو تمہارے بارے میں سچ سچ بول رہی ہے (Dataبیشک ہم لکھواتے جاتے تھے جو تم کرتے تھے۔)
(القرآن، الجاثیہ: 45:29)
یہ نستنسخ کا لفظ بہت اہم ہے۔
اگر انسان (ٹیسلا اور آج کی AI) ایسی مشین بنا سکتا ہے جو دماغ کی لہروں کو تصویر میں بدل دے، تو کیا اللہ کا نظام آپ کی پوری زندگی کی آڈیو ویڈیو ریکارڈنگ نہیں کر رہا؟ ‏قیامت کے دن جب اعمال نامہ پیش ہوگا، تو وہ 4K Video کی طرح آپ کے سامنے چلے گا "فَمَن يَعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ خَيْرًا يَرَهُ"
(پس جس نے ذرہ برابر نیکی کی ہوگی وہ اسے دیکھ لے گا۔)
(القرآن، الزلزال) یہاں پڑھنے کا نہیں، دیکھنے (Visualizing) کا ذکر ہے۔ ٹیسلا کی تھوٹ فوٹوگرافی دراصل قیامت کے دن کی ٹیکنالوجی کا ایک ادنیٰ سا ٹریلر ہے۔کیوں سسٹم چاہتا ہے کہ یہ طاقت صرف ان کے پاس ہو۔ آج ایلون مسک کا Neuralink کیا کر رہا ہے؟ وہ آپ کے دماغ میں چپ لگا کر آپ کی سوچ کو پڑھنا چاہتا ہے۔ یہ دجال کا سب سے بڑا ہتھیار ہوگااگر وہ آپ کی سوچ پڑھ سکتے ہیں، تو وہ آپ کی سوچ بدل بھی سکتے ہیں وہ آپ کو مجرم قرار دے دیں گے اس سے پہلے کہ آپ کوئی جرم کریں جیسا کہ مغرب کی فلموں میں دکھایا جاتا ہے۔ یہ ہے وہ فتنہ جس کے لیے ہمیں تیار ہونا تھا۔ انسان ایک ٹرانسمیٹر ہے؟
ہمیں تزکیہ نفس کی سائنس کیوں نہیں پڑھائی جاتی؟
کیونکہ اگر مسلمان کو پتہ چل گیا کہ اس کی پاکیزہ سوچ لیزر بیم کی طرح طاقتور ہے، تو وہ ایٹم بم سے زیادہ خطرناک ہو جائے گا
صحابہ کرامؓ کی سوچ میں اتنی طاقت تھی کہ حضرت عمرؓ مدینہ میں ممبر پر کھڑے ہو کر میلوں دور ساریہؓ کو فرماتے ہیں
"یا ساریہ الجبل"
(اے ساریہ پہاڑ کی طرف ہو جاؤ!)
اور ان کی آواز وہاں سنی جاتی ہے۔
یہ ٹیلی پیتھی یا تھوٹ ٹرانسفر تھا جو ایمان کی طاقت سے پیدا ہوتا تھا۔ ہم نے وہ سائنس کھو دی اور آج ہم سمارٹ فون کے غلام بن گئے
میرے مسلمان ساتھیو آپ کا دماغ کوڑے دان نہیں ہے۔ اس میں جو خیال آتا ہے، وہ ریکارڈ ہو رہا ہے اور اس کا اثر کائنات پر پڑ رہا ہے۔
ٹیسلا کی تھیوری ہمیں یہ پیغام دیتی ہے کہ غیب کی دنیا حق ہے۔
اپنی سوچوں کی حفاظت کرو۔
اپنے خیالات کو دجالی میڈیا کے حوالے مت کرو۔
قرآن کو سائنس کی کتاب سمجھ کر پڑھو، تاکہ تم اس آنے والے ذہنی غلامی کے دور میں آزاد رہ سکو۔
اُٹھو! اور اپنی روحانی فریکوئنسی کو اتنا مضبوط کرو کہ کوئی دجالی مشین اسے ہیک نہ کر سکے
Bookied

29/12/2025

انگلیوں کو چٹخانے کی حقیقت
انگلیاں چٹخانے سے جو آواز آتی ہے وہ جوڑوں میں موجود گیس کے بلبلے پھٹنے کی وجہ سے ہوتی ہے۔ عام طور پر اس سے گٹھیا یا جوڑوں کو مستقل نقصان نہیں ہوتا، البتہ بار بار عادت بنانے سے جوڑ کمزور اور ہاتھ کی گرفت میں کمی ہو سکتی ہے۔ اس لیے احتیاط بہتر ہے۔

Address

Bahawalpur
63100

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when single organ theory posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share