Khudai khidmat gar

Khudai khidmat gar Hafiz

بنوں مطالبات تسلیم.حکومت خیبرپختونخوا، محکمہ داخلہ و قبائلی اُمور مشترکہ اعلامیہ ایپکس کمیٹی دوئمایپکس کمیٹی کی نشست کا ...
25/07/2024

بنوں مطالبات تسلیم.حکومت خیبرپختونخوا، محکمہ داخلہ و قبائلی اُمور مشترکہ اعلامیہ ایپکس کمیٹی دوئم
ایپکس کمیٹی کی نشست کا بنیادی مقصد حکومت خیبر پختونخوا اور دیگر اداروں بشمول پاک فوج اور پولیس کی دہشتگردی کے خاتمے اور صوبے میں امن قائم کرنے کی مشترکہ کوششوں کا احاطہ کرنا ہے۔
صوبے میں امن و امان کے قیام اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے، حالات اور واقعات کے پس منظر میں وزیراعلیٰ نے ایک جامع پالیسی پر کام کی ہدایات جاری کی ہوئی ہیں۔ اس پالیسی کی سفارشات ایپکس کمیٹی میں پیش کی جارہی ہیں۔ اس دوران بنوں میں دو ناخوشگوار واقعات پیش آئے جس کے بعد مقامی مشران نے انتظامیہ اور اداروں کے ساتھ بات چیت اور تعاون کرتے ہوئے حالات کو سدھارنے میں مدد کی جو کہ قابل قدر ہے۔
حکومت اور تمام اداروں کی یہ سعی ہے کہ خیبر پختونخوا میں دیرپا امن اور خوشحالی ہو جس مقصد کےلئے وزیراعلیٰ، سول، پولیس وعسکری اداروں کے نمائندگان آج اکھٹے ہوئے۔ انہی مقاصد کیلئے مندرجہ ذیل فیصلوں کی توثیق کی گئی۔
(۱) دہشتگرد ہر روپ میں قابل مذمت ہیں اور ان کے خلاف بلا تفریق کاروائی کی جائے گی۔ اس سلسلے میں پولیس کو وزیراعلیٰ نے احکامات دئیے ہیں کہ اگر کوئی بھی مسلح غیر سرکاری شخص پایا گیا تو اسے گرفتار کر کے اس کے خلاف بھر پور قانونی کاروائی کی جائے گی۔ مزید براں، کسی بھی غیر سرکاری مسلح گروہ کے دفاتر، اڈے یا چیکنگ غیر قانونی ہے اور ان کے خلاف پولیس بلا تفریق ایکشن لے گی۔ یہ امر تمام صوبے کیلئے ہے۔
(۲) آپریشن کے متعلق عسکری اداروں نے واضح بتا دیا ہے کہ ایسی کوئی بات نہیں اس لئے صوبے میں کوئی آپریشن نہیں ہو رہا۔ مقامی طور پر دہشتگرد عناصر کے خلاف کاروائی پولیس اور سی ٹی ڈی کرے گی جس مقصد کیلئے ان کی استعداد بشمول نفری، گاڑیاں، بکتر بند، آتشیں ہتھیار بڑھائی جارہی ہے۔ البتہ کچھ علاقوں کی نوعیت، جغرافیہ اور بارڈر سے نزدیکی ایسی ہے کہ افواج پاکستان کی مدد کے بغیر کاروائی ممکن نہیں۔ ایسی صورت میں حالات کے مطابق کاروائی کی جائے گی تاوقتہ کہ CTD اور دیگر اداروں کی استعداد اس قابل ہوسکے۔
(۳) پولیس کو ہدایت جاری کر دی گئی ہے کہ فوری طور پر باقاعدہ اور ہمہ وقت گشت کو یقینی بنائے اور موجودہ نفری اور گاڑیوں کے تمام صوبہ بشمول جنوبی اضلاع کو ترجیحی بنیادوں پر اضافی مدد فراہم کرے۔ نئی آسامیوں کی تخلیق میں بھی ان تمام علاقوں کو ترجیح دی جارہی ہے اور یہ سلسلہ جاری رہے گا۔
(۴) مشکوک علاقہ جات و مدارس پر کاروائی CTD کی ذمہ داری ہے اور یہ کاروائی CTD کرے گی۔
(۵) چونکہ سرحدی قبائلی اضلاع کے عوام مقامی قبائل کے ساتھ تجارت پر انحصار کرتے ہیں جس کےلئے مختلف سرحدوں پر نقل و حرکت ہوتی رہی ہے۔ جیسے کہ طورخم، خرلاچی، انگوراڈہ۔ اسی طرح غلام خان اور باجوڑ و مہمند کے روایتی بارڈرز پر بھی تجارت کی اجازت دی جائے ( اس سلسلے میں کیس وفاقی حکومت کے پاس پہلے سے پیش ہے)۔ اس سے مقامی روزگار ملے گا اور خوشحالی بھی آئے گی اور قانونی کاروبار سے سمگلنگ کی بھی حوصلہ شکنی ہوگی اور محصولات میں بھی آمدن ہوگی۔
(۶) عوام اور اداروں کے مابین بعض اوقات غلط فہمیاں جنم لیتی ہیں جن کا فوری اور مقامی حل نہایت ضروری ہے۔ ہر کمشنر کی سطح پر کمیٹیاں مقرر ہونگی جن میں عوامی نمائندے، سول، عسکری اور پولیس کے نمائندے ہونگے جو ایسے کسی بھی واقعہ یا مسئلہ پر فوری جرگہ بلائیں گے اور قابل عمل حل نکالیں گے۔ تاکہ عوام اور تمام ادارے ملکی امن اور ترقی کیلئے ہم آہنگی سے مشترکہ لائحہ عمل بناکر آگے بڑھ سکیں۔ ایسی کمیٹیاں ضلعی سطح پر بھی تشکیل دی جائیں گی۔
(۷) بنوں واقعہ کی جوڈیشل انکوائری کیلئے عدلیہ کو درخواست دی جائے گی۔ تاہم حکومت اپنی انکوائری بھی کرائے گی اور ذمہ داران کا تعین کر ے گی۔
ایپکس کمیٹی کی رائے میں پر امن احتجاج ہر شہری کا آئینی حق ہے لیکن ساتھ ہی ساتھ سب کا یہ فرض ہے کہ قانون اور ضابطہ اخلاق کی پاسداری ہو۔ لاقانونیت اور پر تشدد احتجاج سے گریز کیا جائے۔ تاکہ دیگر عناصر اس کو کسی اور مقصد کیلئے استعمال نہ کریں۔ مزید براں پاک فوج، پولیس اور دیگر دفاعی اداروں اور عوام نے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے لازوال قربانیاں دی ہیں اور اس لئے کسی بھی ایسے غیر جمہوری ایجنڈا اور پراپیگنڈا (Propaganda) جس سے ان کی یا ان کے خاندان والوں کی دل آزاری ہو، سے اجتناب کیا جائے۔
اس دوران بعض عناصر نے سرکاری اداروں پر بے جا تنقید کی جس سے قربانیاں دینے والے ہمارے جوانوں اور افسران کی دل آزاری ہوئی جو کہ ایک قابل افسوس امر ہے۔ ایپکس کمیٹی کی رائے میں مستقبل میں اس طرح کے روئیے کی گنجائش نہیں۔. D.r Atif Khan

18/07/2024

کل بنوں کےسارے لوگ اپنے ساتھ پانی کی ایک بوتل ضرور لائے کیونکہ گرمی بھی ہوگی اور سارا دن بازار بھی بند رہے گا

Halka Pk 100   sayb da Chakr Mandan rode da Cha barn woshe no da 5.6 din da hall v ,  sayb
10/07/2024

Halka Pk 100 sayb da Chakr Mandan rode da Cha barn woshe no da 5.6 din da hall v , sayb

wzire khazanchi Malik jahanzib Khan sarwer ghazni khail council.... village council 2 sadir Hafeez Khan  All mushran ku ...
30/04/2024

wzire khazanchi Malik jahanzib Khan sarwer ghazni khail council.... village council 2 sadir Hafeez Khan All mushran ku kabina Mubarak

21/02/2024

Aamir Haider Khan ka bayan .......sheir our fowlo karo

17/02/2024

Wa wa malika

17/02/2024
17/02/2024

Mera acconut fallwo karo sab

Address

Bannu Cantonment

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Khudai khidmat gar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category