26/10/2025
کیا آپ جانتے ہیں كہ مردان کو مردان کیوں کہا جاتا ہے؟؟؟
كہا جاتا ہے كہ پرانے زمانے ميں ایک سلطان نے شادى كا اراده كيا تو اس نے مختلف ملکوں کی شہزاديوں كو جمع كر كے ان كو كچھ بيج ديئے اور كہا کہ تم ميں سے جو بهى 6 ماه بعد گلاب كا پهول لے كر آئے گی وھی ميرى زوجہ اور سلطنت كى ملكہ ھوگی۔
6 ماه گزرنے كے بعد تمام شہزادياں ہاتهوں ميں پهول اٹهائے محل ميں حاضر ہو گئيں، كچھ كے ہاتھ ميں سرخ، كچھ كے ہاتھ ميں پيلے غرض ہر ايک كے ھاتھ ميں الگ ھی رنگ كے پهول تهے سوائے ان ميں سے ايک كے كہ جس كے ہاتھ ميں كوئى بهى پهول نہيں تها۔ بادشاه نے اس سے دريافت كيا كہ تمهارے پهول كہاں ھیں تو اس نے جواب ديا كہ اے سلطان آپ نے ہميں جو بيج ديئے تهے وه گلاب كے نہيں تهے۔ سلطان كو شہزادى كا جواب اور اسكى صداقت پسند آئى اور اس سے شادى كر كے اسے ملكہ سلطنت كے خطاب سے نواز ديا۔
جہاں تک مردان كا معاملہ ہے تو یقین جانیے اسكے بارے ميں مجھے كچھ پتہ نہيں اور سارى زندگى اس بارے ميں كوئى كہانى بھی نہيں سنى۔
اگر آپ کو پتا ہے تو بتا دیں