07/10/2024
اس سے بات کے دوران
کئی بار ایسا ہوا ہے کہ
آنسووں کا گولہ سا
حلق میں پھنس گیا ہو
اس کی آواز
جہاں میرے رونے میں شدت لاتی ہے
وہیں وہ آواز
میرے آنسوؤں میں
ٹھہراو کا باعث بھی بنتی ہے
ہم بس
کسی ایک ہی شخص کے معاملے میں
مکمل طور پر بے بس ہوتے ہیں۔۔۔